2025-10-13@20:06:17 GMT
تلاش کی گنتی: 5669
«امن سربراہ اجلاس»:
حرم الشیخ میں منعقد ہونے والی غزہ امن کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے ملاقات سے ملاقات ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی...
کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔ شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس BND (Bundesnachrichtendienst) کے نئے سربراہ مارٹن یاگر کاکہنا ہے کہ ایجنسی کو روس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ پالیسیوں اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال، خطرہ مول لینے والی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ خفیہ ادارہ بنایا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پارلیمان کی ایک عوامی کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مارٹن یاگر نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو روس کی جانب سے ممکنہ مزید بگاڑ کے لیے تیار رہنا ہوگا ، روس اس وقت بھی یورپی ممالک کے خلاف سائبر حملوں، تخریبی کارروائیوں، جعلی معلومات پھیلانے اور جاسوسی جیسے اقدامات کے ذریعے “ایک ہائبرڈ جنگ میں مصروف ہے۔مارٹن یاگر نے کہا کہ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ زیادالنخالہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر اہم بیان سامنے آگیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ آج جوحاصل ہوا وہ مزاحمت کاروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے میدان میں لڑنے والے بہادر مجاہدین نے کامیابی ممکن بنائی ہم بہتر نتائج کی امید رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام طاقت کے توازن کو سمجھنے کے قریب ہیں غزہ کےعوام نے بےشمار مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری، ہمارے باقی بہادر قیدی مزاحمت کی پہلی ترجیح ہیں۔فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ نے قیدیوں کی رہائی تک جدوجہدجاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی قیدیوں کی آزادی کےلیے کردار ادا کرے۔ادھر القاسم بریگیڈ کا...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے ان کی معاونت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر...
ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 3 معاشی ماہرین کو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جوئیل موکیر، براؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہاؤاٹ اور فرانس کے کالج آف فرانس سے تعلق رکھنے والے فلپی اگیون کو رواں سال کا آخری نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ان تینوں کو یہ اعزاز ٹیکنالوجیکل تنوع سے معاشی شرح نمو میں اضافے پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔نوبیل انعام کے ساتھ دیے جانے والا 12 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام تینوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ان تینوں کی پیدائش امریکا سے باہر ہوئی تھی مگر سب نے امریکی یونیورسٹیوں سے پی...
مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں راہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں نے گرمجوشی کیساتھ مصحافہ کیا، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف، آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشینیان، اردن کے...
واشنگٹن ڈی سی( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے ساتھ ملاقات کی ۔ یہ ملاقات امریکی دارالحکومت میں ان کے سرکاری دورے کے پہلے دن ہوئی، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر الجاسر نے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ قاہرہ میں دھماکہ مزید :
شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹرمپ نے وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں 28 ممالک اور بین الاقوامی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 71واں اجلاس،متعدداہم اقدامات کی منظوری ٹرمپ نے شرم الشیخ میں...
چترال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد...
سٹی42: شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف نے امن سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سےملاقات سیمنٹ سستاہوگیا وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ امن کانفرنس کے دوران ایک اہم ملاقات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ہوئی۔ اس ملاقات میں فلسطین میں امن کے معاہدہ کے مشرق وسطیٰ کے سارے خطہ پر مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کے لئے ...
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نے اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا ہے۔فلیگ مارچ ڈی آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے مکمل الرٹ ہے۔کسی شر پسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ قانون ہاتھ میں لے کر شہریوں کےلیے اذیت کا سبب بنے۔اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا...
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پولیس،...

امریکی صدر کی مصری ہم منصب سے اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے
شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی میں حماس کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر نے امن معاہدے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور آج ہم شرم الشیخ میں امن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ امریکی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews شہباز ٹرمپ ملاقات شہباز شریف غزہ امن سربراہ اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز
سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے دوران خطے میں امن کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے. سیمنٹ سستاہوگیا وزیرِ اعظم کی اردن کے مانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر غزہ سے متعلق امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکی صدر امن سربراہ اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ شرم الشیخ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت...
سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں جسٹس محمد اعظم خان نے سابق وزیر خارجہ کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت میں شاہ محمود قریشی درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 17 مقدمات درج ہیں۔وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمودقریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں17 مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج ہیں۔عدالت...
شرم الشیخ: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات، اس موقع پر بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔ صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔ وزیرِ...
اسلام ٹائمز: ڈاکٹر باقر شیم نقوی کی تحقیق نے پاکستان میں اہم صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، رمیٹائڈ آرتھرائٹس، پولیو، اور ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے متعدد طبی اور فارماسیوٹیکل تحقیقی منصوبوں میں حصہ لیا، انہوں نے نہ صرف مریضوں کی صحت بہتر بنانے بلکہ معاشی بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد دی۔ تحریر: ڈاکٹر عابد رضا جنوری 1950ء میں پیدا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر سید باقر شیم نقوی پاکستان کے نمایاں سائنسدانوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے مائیکرو بائیولوجی اور فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات سے ملک کی علمی دنیا کو مالا مال کیا۔ انہوں نے اپنی علمی زندگی کا آغاز کراچی یونیورسٹی سے کیا،...

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر کے تعلیمی اداروں کو وقت سے پہلے بند کردیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے بعد شہرکی مرکزی شاہراﺅں کو بھی بند کیئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹی ایل پی کے مرکزی قافلے کو منتشرکیئے جانے کے بعد تنظیم کے کارکناں کو ملتان روڈ پر واقع ٹی ایل پی کے مرکزمیں جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات کی ، وزازت تجارت میں ہونے والی ملاقات میں فیڈریشن کے تحت آئندہ ہفتے مکہ مکرمہ میں ہونے والی تجارتی نمائش مکہ حلال فورم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری تجارت کا فیڈریشن کی جانب سے مکہ حلال فورم کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔وزارت تجارت کی طرف سے فورم کے انعقاد کیلے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔صدر فیڈریشن نے مکہ فورم کے انعقاد کو پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ کا دورہ کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ''وزیراعظم پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔‘‘ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں شریک...
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر اور مصری صدر کی خصوصی دعوت پر غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔ وزیراعظم پاکستان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترکیہ کے صدر رجب طیب...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور سمیت دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لاہور کے علاقے داروغہ والا، کرول گھاٹی، شنگھائی پل، چونگی امرسدھو، کوٹ عبدالمالک سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہنی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے۔ لاہور میں میٹرو بس سروس دوبارہ بند کر دی گئی ہے جبکہ اورنج ٹرین سروس گزشتہ جمعرات سے بند ہے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مرید کے آپریشن کیخلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، وہاڑی، قصور...
اسلام آباد (خبر نگار) سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Karachi, North East Pumping Station has been without power for 15 hours, water shortage in several areas
کراچی: شہر قائد کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال درست نہ کیا جاسکا، جس کے باعث ضلع وسطی اور شرقی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کے الیکٹرک کے فیڈر نمبر 1 پر بجلی کا فالٹ 12 اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجے پیش آیا، جو اب تک بحال نہیں کیا جاسکا۔ اس تکنیکی خرابی کے باعث نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 11 میں سے 4 پمپس جزوی طور پر بند ہیں، جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کو 15 گھنٹے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچر کمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی۔ اسی طرح راہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی… pic.twitter.com/vf8yRRSomZ — PTV News (@PTVNewsOfficial) October 12, 2025 وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور...
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے،سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔اسلام آبادائیرپورٹ پر معززمہمان کا استقبال کرنے کیلئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن،سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور...
مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگر مسلم حکمران شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شخصیت کی حقیقی پیروی کریں تو صہیونیت کو شکست دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑوی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار قلندری، جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو،...
سٹی 42 : سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے. وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد ہوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی 6 روزہ دورے میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سنیٹر حافظ عبدالکریم، سنیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ اشرفی، کنٹری ہیڈ رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
وزیراعظم شہباز شریف مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت اور غزہ میں جاری سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کل( 13 اکتوبر ) مصر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اور دیگر سینئر وزراء بھی اس دورے میں شامل ہوں گے۔ شرم الشیخ سربراہی اجلاس دراصل ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع ہوئی تھیں۔ وزیراعظم پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو سات عرب و اسلامی ممالک — مصر، اردن، قطر، سعودی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کی سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سینیئر وزرا بھی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ: اسرائیلی اجلاس کے دوران نیتن یاہو کا مودی سے رابطہ یہ اجلاس ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع...
غزہ: امریکی سینٹ کام (CENTCOM) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے غزہ جنگ بندی کے بعد علاقے کا دورہ کیا، جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ اسرائیلی افواج کا طے شدہ علاقوں سے انخلا مکمل ہوا یا نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ دورہ غزہ امن معاہدے کے بعد بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ غزہ سے واپسی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ “غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 اہلکاروں میں کوئی امریکی فوجی...

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور پر بھی اظہار یکجہتی قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ غزہ میں امن معاہدہ ہوچکا ہے جس سے وہاں کے مسلمان نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ امن قائم ہونے پر اللہ...
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ...
پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔ ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔ لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد نے ملاقات کی اور نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد میں انوار غنی، اقبال میاں، محمد عامر اور زاہد پراچہ شامل تھے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیر داخلہ کو نومبر میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اجتماع کے انعقاد میں وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، گزشتہ...
پشاور: پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے اہم اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان اسمبلی کا رات گئے اسپیکر ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی قیادت اور ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر سہیل آفریدی پر...
شاہ فیصل کالونی کے علاقے 5 نمبر پاؤر ہاؤس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ شاہ فیصل کالونی ساجد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ احسان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی شادی شدہ تھا تاہم اس کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ پولیس نے متوفی...
پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو عالمی امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کے اس معاہدے پر بات چیت کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے کردار کو بھی سراہا ہے۔ ترجمان نے فلسطینی عوام کی...
اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے۔ کئی خاندان وہی راستے طے کر رہے ہیں جہاں سے وہ پہلے سمندر کے کنارے یا دوسرے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے تھے۔ دھول میں اٹی سڑکوں پر ایک لمبا قافلہ غزہ شہر کی جانب رواں دواں تھا، جو چند روز قبل شدید حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ شیخ رضوان کے رہائشی اسماعیل زیدہ نے کہا، ”اللہ کا شکر ہے میرا گھر ابھی کھڑا ہے، مگر آس پاس سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دوپہر 12 بجے نافذ ہو گئی۔ حکومت نے جمعے کی صبح حماس کے ساتھ...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر عزت ماب ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔ شہباز شریف نے ایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی تا ادیس ابابا (Addis Ababa) کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ یورپ کا وہ خطہ جہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو لاکھوں روپے ملیں گے وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا ایتھوپیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و...
اسرائیل کا غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ، کئی علاقوں سے فوج کا انخلا ء جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ فوج کے مطابق ابتدائی مرحلے می حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی افواج نے غزہ کے اندر طے شدہ لائن سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد غزہ کے شہری اپنے گھروں کی جانب واپسی شروع کر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج نے کئی علاقوں سے جزوی انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سسیلی سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اعلان کے مطابق، معاہدے کے تحت حماس کے 11 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں طے شدہ لائن کے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے، جبکہ غزہ کے شہریوں نے بھی اپنے علاقوں کی جانب واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پارٹیکے مرکز کے باہر کارکنوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک کے قریب ٹی ایل پی کے مرکز کے باہر کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور شیلنگ شروع کردی گئی، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا اور چوک یتیم خانہ لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپنجاب یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر غور کے دوران جاری سلامتی کابینہ کا اجلاس عارضی طور پر روک کر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:نوبیل امن انعام 2025 کا اعلان آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نریندر مودی نے نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیشرفت پر مبارکباد دی۔ مودی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت پر میں اپنے دوست وزیرِاعظم نیتن یاہو کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے...
غزہ ( نیوزڈیسک) غزہ امن معاہدہ کے مطابق حماس نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ حماس رہنما خلیل الحیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جنگ کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں، ہمیں ثالث کاروں اور امریکی انتظامیہ سے جنگ کے خاتمے کی ضمانت ملی ہے، اسرائیل تمام فلسطینی خواتین و بچوں کو رہا کرے گا۔ خلیل الحیہ نے کہاکہ معاہدے میں رفاہ کراسنگ دونوں اطراف کھولنے کی شق شامل ہے، جنگ بندی کا معاہدہ مستقل امن کی بنیاد بنے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا ہے اور دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کو چینی خاتون سے محبت اور رومانوی تعلق مہنگا پڑ گیا ...
سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15...
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے جمعرات کے روز پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکرون کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی، جس میں متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا اجلاس کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی کے اقدامات پر مشاورت تھا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، اٹلی، جرمنی، اسپین، برطانیہ، قطر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سمیت یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی محترمہ کیایا کالاس نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ حماس اور اہل فلسطین کی عظیم جد وجہد کا ثمر ہے۔ معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کی تمام ذمہ داری امریکہ اور مصالحت کرانے والے ممالک کی ہوگی۔ ناکہ بندی کھلنے پر الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنائے گی اور پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کی امداد اکٹھی کر کے اہل فلسطین کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم مقدس سرزمین پر دو نہیں واحد ریاست فلسطین کا قیام چاہتی ہے۔ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جمعرات کی شب کو ٹھٹھہ شہر کے مین اسٹاپ، ٹریفک چوکی کے قریب مسلح افراد نے صوبائی وزیر اوقاف، زکوات وعشر ، مذہبی امور سید ریاض شاہ شیرازی کی سرکاری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ان کے برادر نسبتی سید اظہار شاہ شیرازی کے ملازم راول ملاح گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعے میں سید اظہار شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس کے ذرائع مطابق مسن برادری کے چند مسلح نوجوانوں نے گاڑی رکوانے کے معاملے پر صوبائی وزیر کے سالے اظہرشاہ سے تلخ کلامی کے بعد میں اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے...
غزہ امن معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کے ذمہ دار امریکہ اور مصالحتی ممالک ہوں گے اہل فلسطین کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد اکٹھی کرینگے،بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ حماس اور اہل فلسطین کی عظیم جدوجہد کا ثمر ہے، معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کی تمام ذمہ داری امریکہ اور مصالحت کرانے والے ممالک کی ہوگی۔ ناکہ بندی کھلنے پر الخدمت فاونڈیشن غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے اسپتال بنائے گی اور پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کی امدااکٹھی کرکے اہل فلسطین کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ ملائیشیا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سب سے بڑی تجارتی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کا پام آئل کا سب سے بڑا سپلائر ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان خوردنی تیل کی تجارت کا حجم اربوں روپے پر مشتمل ہے اور یہ صنعت پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شعبہ ہے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران تعلیم، سیاحت، ہلال فوڈ، چھوٹے و درمیانے کاروبار (SMEs) اور انسدادِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹرکی حقیقی برآمدی صلاحیت کواجاگرکرنے کے لیے فوری اسٹرکچرل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کمزوریوں اورادارہ جاتی رکاوٹوں کے باعث ہرسال 1.2 ارب ڈالرسے زائد کی برآمدی آمدنی ریکارڈ ہونے سے رہ جاتی ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹس مالی سال 25-2024ء میں 3.8 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں جوملکی جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ تاہم درحقیقت آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالرسے زائد ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /جدہ:۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کی مملکت کے درمیان انسدادِ بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثوں کی واپسی کے حوالے سے تعاون کومضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ نزاھا (Nazaha) مملکتِ سعودی عرب کی اوور سائٹ اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے صدر معالی مزین بن ابراہیم الکحموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے درمیان دستخط ہوا۔معاہدے پر دستخط جدہ میں منعقدہ مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے ایسٹ ریکوری انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے دوران کیے گئے جو 8 سے 9 اکتوبر...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے مطابق مشترکہ تحقیقات اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو فروغ دیا جائے گا، انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں مؤثر کردار کیلئے قریبی روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ اداروں نے شرکت کی، تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، پاکستان کی طرف سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور سعودی عرب کی جانب سے نزاہہ کے صدر مازن بن ابراہیم نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد انسداد بدعنوانی کے میدان میں دوطرفہ کو فروغ دینا...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثہ جات کی واپسی کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان شفاف حکمرانی، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں MENA ریجن کے اثاثہ بحالی انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA-ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا، جس...
طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں لی، جماعت اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے وزیرِاعظم پاکستان اور حکومت نے مسلسل آواز اٹھائی، فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، ہم نے غذائی امداد اور ادویات فلسطین بھجوائیں۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا: طلال چوہدری انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، نیشنل پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو...
اسٹریٹجک امور کے ماہر الیگزینڈر دوگن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مخالف سوچ رکھنے والے دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں، اسرائیل مسلمانوں سے جنگ کی حالت میں ہے اور دنیا سے علم و دانش ختم کرنا اس کی پہلی ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے معروف اسٹریٹجک امور کے ماہر الیگزینڈر دوگن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا بھر میں مخالف سوچ رکھنے والے دانشوروں اور ماہرین کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں۔ وہ آج صبح تہران میں منعقدہ "علم کشی کے مقابلے میں ماہرین کی تحریک" نامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کانفرنس کا مقصد ایران اور دنیا کے دیگر ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سائنسدانوں...
پاکستان اور سعودی عرب نے آج بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غبن شدہ اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت پر سعودی عرب کی نگران اور انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق یاداشت پر سعودی عرب میں 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے ’ایسٹ ریکوری انٹر ایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے افتتاحی سیشن کے دوران کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں...
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ...
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری آبائی قبرستان بالو جا قباء پہنچ گئے ۔ صدر مملکت نے والدین کی قبروں پر حاضری دی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ والدین کی قبور پر حاضری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ سے روانہ ہوگئے ،صدر زرداری خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی نگران ٹاسک فورس میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز انقرہ(آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔ ترکیہ نے قطر، مصر اور امریکا کے نمائندوں کے ساتھ مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے شرکت کی۔تاہم، رجب طیب اردوان نے...
غزہ امن معاہدے کی منظوری کیلئے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )غزہ امن معاہدے کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا اجلاس، جس میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کا فیصلہ ہونا تھا، ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق مخر کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اب یہ اجلاس مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ) منعقد ہوگا۔اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے اس سے قبل...
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔گوگل نے کہا کہ یہ پیشکش ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن پر مشتمل ہوگی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی 2.5 پرو ماڈل...
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل نے غزہ میں جنگبندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ایجنسی کے پاس، غزہ کی پٹی کی مکمل آبادی کیلئے، 3 ماہ کیلئے کافی خوراک موجود ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اور یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی رہائی سے ان لوگوں کو ذہنی سکون ملے گا کہ جنہوں نے مسلسل...
غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا میں جنگبندی کی وسیع کوریج کے باوجود غاصب صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابھی تک کسی معاہدے پر عملدرآمد شروع نہیں ہوا اور سب کچھ آج شام منعقد ہونیوالے کابینہ کے اجلاس پر منحصر ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن چینل نے اعلان کیا ہے کہ انخلاء کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مکمل انخلاء کی تیاری کا یہ حکم غزہ میں موجود اسرائیلی فوج کی مینیوور یونٹوں کو مل چکا ہے اور وہ اس پر عملدرآمد کو تیار ہیں۔ ادھر عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے آغاز کی خبر دی ہے جبکہ قابض...
معاہدہ کافی نہیں عملدرآمد لازم ، حماس کا اسرائیل کو شرائط کا پابند بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پہلا باضابطہ ردعمل جاری کرتے ہوئے عالمی ضامنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور بروقت عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔حماس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان جس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے اس میں غزہ پر جاری جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، انسانی امداد کی بحالی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں۔ تنظیم نے امریکا، قطر، مصر،...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے آج جمعرات کے روز کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر گفتگو کےعلاوہ اہم فیصلوں کی منظوری دی جانی ہے۔
کراچی: سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔ سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی...
فارس نیوز سے اپنی ایک گفتگو میں حسین کنعانی مقدم کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کو اس جنگ میں کوئی سیاسی و عسکری کامیابی حاصل نہیں ہوئی، بلکہ اس کے برعکس انہوں نے صرف جنگی جرائم کا ایک طویل ریکارڈ چھوڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے حماس کی شرائط کو تسلیم کرنے کے حوالے سے علاقائی امور کے ایرانی ماہر "حسین کنعانی مقدم" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا 20 نکاتی منصوبہ، درحقیقت مقبوضہ علاقوں کے اندر ایک نرم بغاوت تھا، جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کے مستقبل کو ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنا تھا۔ لیکن حماس نے ذہانت سے کام لیتے ہوئے اور اس پلان کی کچھ شقوں میں ترمیم کر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف سیکرٹری...
حماس اسرائیل غزہ امن معاہدے کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک خط دیا جس میں درج خفیہ پیغام نے توجہ حاصل کرلی ہے۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے بلیو روم میں ایک گول میز اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قدامت پسند اثرورسوخ رکھنے والے افراد کے ساتھ انٹیفا پر گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ کے کان میں کچھ سرگوشی کی اور پھر انہیں وائٹ ہاؤس کے اسٹیشنری پیپر پر ہاتھ سے لکھا نوٹ تھما دیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر نے تحریر کی تصویر لی جس میں واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ،”بہت قریب ہیں۔ آپ کو جلد ہی...
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے جزوی طور پر اپنی فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے حالیہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیاسی قیادت کی ہدایت اور تازہ صورتحال کے جائزے کے مطابق آئی ڈی ایف نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ان تیاریوں کے تحت فوج اپنے دستوں کو قریبی مدت میں نئی تعیناتی لائنوں پر منتقل کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔‘ ترجمان نے مزید...
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تھر کول، سولر، ونڈ ہائبرڈ اور گھروں کی سولرائزیشن منصوبے جاری ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے نئے سولر اور ونڈ ہائبرڈ منصوبے جلد شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ہے جب کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مقامی وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...