2025-10-13@22:22:54 GMT
تلاش کی گنتی: 5672

«امن سربراہ اجلاس»:

(نئی خبر)
    اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے جزوی طور پر اپنی فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے حالیہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیاسی قیادت کی ہدایت اور تازہ صورتحال کے جائزے کے مطابق آئی ڈی ایف نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ان تیاریوں کے تحت فوج اپنے دستوں کو قریبی مدت میں نئی تعیناتی لائنوں پر منتقل کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔‘ ترجمان نے مزید...
    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تھر کول، سولر، ونڈ ہائبرڈ اور گھروں کی سولرائزیشن منصوبے جاری ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے نئے سولر اور ونڈ ہائبرڈ منصوبے جلد شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ہے جب کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مقامی وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔  ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے اعلان کو ’مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ ہے جب عالمی برادری کو انسانیت، انصاف اور امن کے مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔‘ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی قیادت، ان کی ثابت قدمی اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنایا۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ غزہ کی زمین پر دو سال سے...
    صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کا ایک وفد زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا، جہاں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔ وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر زرداری کو...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے وفد کے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ...
    وقاص عظیم: پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات ، اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ٹھوس پیش رفت۔پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے، آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرو وا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہوئے، پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیش رفت کی ہے ۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش پاکستان کے ساتھ پالیسی لیول مذاکرات جاری رہیں گے، حل طلب امور پر بات چیت...
    غزہ: اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پہلا باضابطہ ردعمل جاری کرتے ہوئے عالمی ضامنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور بروقت عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔ حماس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان جس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے اس میں غزہ پر جاری جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، انسانی امداد کی بحالی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں۔ تنظیم نے امریکا، قطر، مصر، ترکی اور دیگر بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکیں اور مکمل...
    نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن اور اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کے درمیان ملازمین کے لیے گروپ انشورنس کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نیو کراچی ٹاؤن آفس میں منعقد ہوئی جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کا نمائندہ وفدکے سر براہ G I کمالی، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیراور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسر سید محمد سلمان شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ یہ معاہدہ محض ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک عملی قدم ہے اور نیو کراچی ٹاؤن اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کو سالانہ 7457406(چوہترلاکھ ستاون ہزار چار سو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ دس ممالک کے گروپ نے افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں کسی بیرونی فوجی انفرا اسٹرکچر اور اڈوں کے قیام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ افغان سرزمین کسی ہمسایہ یا دیگر ممالک کے لیے خطرہ نہ بنے۔ روس میں منعقد ہونے والا ساتواں علاقائی اجلاس اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل تھا کہ پہلی بار طالبان حکومت کے وزیر...
    وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں فریقین ایک ابتدائی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات “احتیاط مگر مثبت انداز” میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر اتفاق نہایت قریب ہے۔ ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں باقی ماندہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی کسی باضابطہ اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اسکائی نیوز عربیہ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے پہلے پر اتفاق...
    —فائل فوٹوز پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نوابشاہ روانہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے روانہ ہوا۔صدر آصف علی زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات ہو گی، اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔حکومتی وفد صدر آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری بند ہو جائے...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے، وزیراعظم بدھ کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی شوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت اور نجی سیکٹر کے درمیان کاشتکاروں سے گندم خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ سال کے لیے گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکام نے یقین دلایا کہ صوبے میں گندم کی کمی نہیں اور گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجی سیکٹر کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف  کا آئندہ ماہ روس کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ ماہ روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے اعظم کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس نومبر میں روس میں منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران خطے میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی روابط کی مضبوطی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کی روسی قیادت...
    ملاقات کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، مسلم پرویز و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں منعقدہ شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل آمد ہوئی۔ جیو نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور  ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔  مزید :
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے لا علمی ظاہر کر دی  ۔ سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلی کو ہٹائے جانے سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، مجھے ابھی تک اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا...
    ویب ڈیسک :قطر ایئر ویز کی پرواز کے دوران مسافرایئرلان کی جانب سے دیا گیا کھانا کھاتے کھاتے  اچانک چل بسا. انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کا نام آسوکا جایاویرا تھااوراس کی عمر 85 سال تھی ،وہ پیشہ کے اعتبار سے کارڈیالوجسٹ تھا۔جایاویرا سبزی خور تھَے اوراپنی ٹکٹ بک کرتے وقت ویجیٹیرین کھانے کی درخواست کی تھی، مگر پرواز کے دوران جو کھانا دیا گیا اس میں گوشت بھی شامل تھا۔مسافر کی جانب سے شکایت کرنے پر ائیرلائن کے عملے نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ گوشت کو سائیڈ پر کر کہ کھانے کا باقی حصہ کھا سکتے ہیں۔مسافر نے خوراک میں سے گوشت الگ کر کے کھانے کی کوشش کی لیکن فوراً ہی سانس پھول گیا، عملے نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ماہر ڈاکٹروں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ماہرین نے پہلی بار ایک ایسے نوجوان مریض کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کا دل اور پھیپھڑے دونوں ناکارہ ہو چکے تھے۔یہ نایاب کامیابی 9 روزہ جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی، جب اسپتال کی ماہر ٹیم نے مریض کو انتہائی جدید ٹیکنالوجی “ای سی ایم او” پر رکھا۔ یہ ایک لائف سپورٹ مشین ہے جو مریض کے دل اور پھیپھڑوں کا کام عارضی طور پر سنبھالتی ہے، خون میں آکسیجن داخل کرتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کا چار رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصر اقبال، آمنہ بی بی اور اسامہ حنیف شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے قونصلر ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے بعد امریکی سفارتی وفد جیل سے روانہ ہوگیا۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر نور مقدم قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گندم کی خریداری اور کاشت کے حوالے سے جامع اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت اور دستیاب وسائل کی تفصیلی بریفنگ دی۔ آئندہ سال کی خریداری کا منصوبہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کمی نہیں ہے، وافر ذخائر موجود ہیں۔ کاشتکاروں کے لیے سہولیات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور ان کا ساتھ ہر حال میں دیا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک...
    پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث وفاقی سطح پر سیاسی تناؤ بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ اجلاس میں...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس اکاونٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،  درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو2  ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔ درخواست میں دوران قید ایکس...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔ درخواست گزار کے...
    وٹامن ڈی جسے عام طور پر سَن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، انسانی صحت کا ایک نہایت اہم جز ہے، یہ ناصرف ہڈیوں کی مضبوطی میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور جذباتی توازن کو بھی برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر میں عام ہے لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد اس کمی سے لاعلم رہتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی اہمیت وٹامن ڈی جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے، اس کی کمی بچوں میں رکٹس (Rickets) اور بڑوں میں آسٹیوپوروسس (Osteoporosis) جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، وٹامن ڈی...
    گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی...
     علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات  پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔   ترجمان ٹریفک  کے مطابق اکتوبرکےپہلےہفتےمیں2لاکھ17ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،گزشتہ ہفتےمیں71ہزارنےلرننگ اور 66ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرلائسنس بنوائے،رواں ماہ 78ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولروانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا گزشتہ1ہفتےمیں11ہزارسےزائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے،رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں شامل تھے ۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف چھتیس درخواستوں پرسماعت براہ راست دکھانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس جمال...
    قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ فوج کسی بھی ملک کا سب سے اہم ادارہ ہوتا ہے جو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتاہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں تو فوج بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ تخلیق پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان کو بیرونی سازشوں کا سامنا رہا۔ جن میں بعض اوقات اندرونی خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی گء مگر ان تمام سازشوں کا مقابلہ ہمیشہ پاکستانی فوج نے ہمت اور جذبہ سے کیا۔ پاکستانی افواج نے نہایت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ الحمدللہ آج ہمارے دشمن پر ہماری فوج کا رعب و...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ، مختلف عدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔منگل کوڈنمارک سے آنے والے جج جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے ملاقات کی، اس موقع پر جسٹس محمد احسن نے مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اورعدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ ودیگر عدالتوں کا دورہ کیا، جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت کا بھی وزٹ کیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ہر بار پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو ہمارے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں یہ بات کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمیٹی ہال میں 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویڑنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور جن یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کمزور ہو وہاں کے ایریا انچارجز اور یوسی ایم اوز کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی موثر نگرانی کریں اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) ضلع خیرپور میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس کمشنر سکھر ڈویڑن، عابد سلیم قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر سکھر ڈویڑن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، یونین کونسل سیکریٹریز اور یو سی انچارجز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، اور جو افسر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مہم سے قبل ٹریننگ اور چیک لسٹ کے مطابق مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسلاملک لائر فورم کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء رہنماؤں نے بھی شرکت کی مظاہرے کے شرکا نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے ہیں،مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں سے رو کا نہیں جارہا عالمی طاقتیں اس بربریت کو روکیں روزانہ سینکڑوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں بھوک سے بچے مررہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے ۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور گرد و نواح میں قائم مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے سوسائٹیوں اور منصوبوں کے بارے میں گمراہ کن تشہیر کرنے کی خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ نے اس سلسلے میں وسیع ڈیٹا اور شواہد اکھٹے کئے ہیں، جن سے ظاہر ہوا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈویلپرز عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے غلط اور بے بنیاد دعوے اور تشہیر کرتے ہیں جن سے عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔یہ انکوائری خاص طور پر ان منصوبوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری یا کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شامی سیکورٹی فورسز اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے بعد فریقین کے درمیان جنگ بندی طے پاگئی۔ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب دمشق کی مرکزی حکومت اور شمال مشرقی شام کی کرد انتظامیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عسکریت پسند شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے داخلی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ ایس ڈی ایف نے حلب کے شیخ مقصود اور اشرفیہ کے رہائشی علاقوں میں مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی، جس سے شہری اموات...
    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصیٰ” کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یومِ احتجاج کے موقع پر کراچی میں سینکڑوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔یہ مظاہرے شہر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراؤں، تجارتی مراکز، اہم عوامی مقامات، اسکولوں، کالجوں اور سٹی کورٹ کے باہر منعقد ہوئے۔ مظاہروں میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور، علما کرام اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ویب ڈیسک وہاج فاروقی
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عقیدے، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں ، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست ہے، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معاہدہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں،...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد اور گرد و نواح میں قائم مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز کی جانب سے سوسائٹیوں اور منصوبوں کے بارے میں گمراہ کن تشہیر کرنے پر قانونی کارروائی کرے گا۔ جاری بیان کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ اور آفس آف فیئر ٹریڈ نے اس سلسلے میں وسیع ڈیٹا اور شواہد اکھٹے کئے ہیں جن سے ظاہر ہوا کہ مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ڈویلپرز عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے غلط اور بے بنیاد دعوے اور تشہیر کرتے ہیں جن سے شہریوں کو نقصان ہوتا ہے۔ یہ انکوائری خاص طور پر ان منصوبوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری یا کیپٹل ڈویلپمنٹ...
    سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں...
    ---علامتی فوٹو  کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کُن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائری کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹنگ انٹیلیجنس یونٹ نے ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔سی سی پی کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غلط، جھوٹے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن نے عوام سے شواہد اور شکایات جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز گمراہ کُن تشہیر کے لیے اسلام آباد کا نام استعمال کرتی ہیں، این او سی اور سی ڈی اے وابستگی کے جھوٹے...
    سعودی عرب میں 11ویں موسمیاتی کنٹرول (Climate Control) کانفرنس بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کے تحت پائیدار ترقی، توانائی کے مؤثر استعمال اور جدید ماحولیاتی و تعمیراتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے نمایاں اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹس، عملی تجربات اور اختراعی منصوبے پیش کیے۔ اس موقع پر پالیسی و ضابطہ جاتی سیشنز، ٹیکنو کمرشل پریزنٹیشنز، کیس اسٹڈیز، پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک سرکاری لائف انشورنس کمپنی قائم کر دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین سمیت کم آمدنی والے افراد کو سستا اور مؤثر انشورنس تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں اس کمپنی کے قیام، بورڈ آف ڈائریکٹرز، سلیکشن کمیٹی اور ابتدائی فنڈنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔کمپنی کے قیام کی اہم تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام پنجاب لائف انشورنس کمپنی ہوگا، جو محکمہ خزانہ کے ماتحت کام کرے گی۔ کمپنی کو ایس ای سی پی کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا اور یہ مکمل طور پر سرکاری نگرانی میں شفاف انداز سے اپنے امور سرانجام دے گی۔ صنم...
    سپریم کورٹ نے 26ویں ترمیم کیس کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں ۔ سماعت کے آغاز پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، جن کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جا چکی ہے، استدعا ہے چیمبر اپیل پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ شاہد جمیل نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر بھی بنچ کی تشکیل کے حوالے سے اعتراضات ہیں، لہٰذا اسے دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، مشاورت کے بعد بنچ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ حسین...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔  پروقار تقریب، اعلیٰ شخصیات اور طلبہ کی شرکت یہ تقریب ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے وزیراعظم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلباء...
    اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔  پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقعوں کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزیر آئی ٹی اور سعودی کمپنی' جی او ٹیلی کمیونیکیشن' کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ نے پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا جس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ ہوگا۔ ہب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اورمسا ئل کے مشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ دونوں ممالک نے ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔
    ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
    رکنِ پارلیمنٹ زارا سلطان نے الزام لگایا کہ شبانہ محمود دراصل فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شہری آزادیوں کی پامالی کر رہی ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی حمایت بھی کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نژاد برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کو فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق بیان دینے پر شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔ شبانہ محمود نے اعلان کیا کہ وہ پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اضافی اختیارات دینے جا رہی ہیں، تاکہ بار بار ہونے والے احتجاجات کو محدود کیا جا سکے، کیونکہ ان کے مطابق ان مظاہروں...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا پی ٹی آئی کے تینوں راہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استنی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
    اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار میں 55 سالہ خاتون شام کے وقت ایک چھوٹی سی اسٹال پر پکوڑے تلتی نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی مہارت اور چہرے کی تھکن دونوں ان کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باہمت ماں، بیٹیوں کا پراٹھا اسٹال ان خاتون کے شوہر ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کا بیٹا آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان صدمات کے بعد وہ اسلام آباد آگئیں تاکہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلا سکیں۔ وہ ہفتے میں 3 دن کام کرتی ہیں کیونکہ باقی دنوں میں ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی۔ ذیابطیس کی مریض ہونے کے باوجود وہ ہمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-23 کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر اور معروف قبائلی شخصیت سید امان شاہ نے ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اقتصادی فیصلے سیاسی مفادات کی نذر ہوتے رہے جس کی وجہ سے آج ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پاکستان کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو اگر جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-01-20 کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہرین تعلیم اور قومی سطح کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ازسرِنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتے کو روزنامہ جسارت فورم میں منعقدہ ایک فکری سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے ممتاز ماہر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر، جامعہ کراچی کی ماہر بین الاقوامی قانون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے خطاب کیا، جبکہ میزبانی کے فرائض معروف محقق و تجزیہ نگار جہانگیر سید نے انجام دیے۔مقررین نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ابھرنے والے...
    کوالالمپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ملائیشیا نے  6 معاہدوں پر دستخط کیے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ معاہدے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، حلال سرٹیفیکیشن، سیاحت، اعلیٰ تعلیم، بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور ملائیشیا نے سفارت کاروں کی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیسی اینڈ فارن ریلیشنز اور فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے۔ ان دستاویزات کا تبادلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے کیا۔ اصل ٹارگٹ پیپلز پارٹی نہیں...
    ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبورکرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابو ظبی کے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیارکیا ہے جس سے مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔ جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا  ۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مستقبل میں راکٹ انجنوں کو سیٹلائٹس، قمری لینڈرز اور مریخ مشنز کےلیے استعمال کیا جاسکےگا۔...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا جس میں 171 نکاتی ایجنڈا ریکارڈ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے اور سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ،  پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ تک،  بڑے مویشی پر پانچ لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے، سیلاب کے دوران 25فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑدینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔...
    سٹی 42 : رواں ماہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز   (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ براہ راست پرواز 25 اکتوبر کو روانہ ہو گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا۔  جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز کے لیے تیار ہے, یہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی براہ راست پرواز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی کیرئیر ہے جو کہ برطانوی آسمانوں پہ لوٹ رہا ہے۔  پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب؛ وفاقی وزیر چودھری...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق...
    ( ویب ڈیسک )افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔  سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے معاملے پر آج روس میں 4 ملکوں کا غیر معمولی اجلاس ہو گا، اجلاس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔  ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر گفتگو ہو گی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی،...
    پتراجایا  (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ  ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے  دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا  کے مابین  اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کے فروغ  کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  ہوئے  ہیں  جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...
    مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے صحت کارڈپلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،ڈیڑھ سال عرصہ میں سولہ لاکھ ستر ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے-مشیر اطلاعات کاکہنا تھا ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو چکا ، کارڈکے تحت مفت او پی ڈی کا آغازضلع مردان سے کیا گیا ہے، جلد صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی،صوبائی مشیراطلاعات نے کہا ہےخیبرپختونخوا حکومت عوام کو باوقاراورمعیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،خیبرپختونخوا کا انقلابی منصوبہ صحت کارڈ پلس عوام کی خدمت،تحفظ اورشفا کی ضمانت ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈپلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی...