وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پراظہاراطمینان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شرم الشیخ : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے، صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور ان کی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کے بہادر عوام کو گزشتہ برسوں میں ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شرم الشیخ
پڑھیں:
شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج شرم الشیخ میں غزہ کے حوالے سے امن سربراہی اجلاس کے موقعے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے قطر کے امیر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی جس کے نتیجے میں آج شرم الشیخ میں تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے امن معاہدے کے حوالے سے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔
وزیر اعظم نے سنہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس شریف کے بطور دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں پاکستان کے دیرینہ موقف پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب، وزیرِاعظم شہباز شریف شرم الشیخ پہنچ گئے
انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
قطر کے امیر نے پاکستان کی یکجہتی اور فلسطین کے بارے میں اصولی مؤقف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی مستقل توجہ خطے میں دیرپا امن و استحکام لانے میں معاون ثابت ہوگی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
گزشتہ ایک ماہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ چوتھی ملاقات ہے۔
مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف شرم الشیخ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے
دونوں رہنماؤں کی ستمبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دوحہ کے 2 دوروں اور اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقعے پر نیویارک میں ملاقات ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی حماس اسرائیل امن معاہدہ وزیراعظم شہبازشریف