City 42:
2025-11-27@22:07:37 GMT

امن سربراہ اجلاس؛ وزیرِاعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

سٹی 42 : وزیرِاعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر  عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس کے دوران خطے میں امن کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے.

 

سیمنٹ سستاہوگیا  

وزیرِ اعظم کی اردن کے مانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انڈونیشیاء کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے بھی ملاقات ہوئی.  

نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت

ملاقاتوں میں خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیرِ اعظم نے ملاقاتوں میں فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور انکی سفارتی و اخلاقی مدد  جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا  خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن 25 نومبر 2025 پر پیغام,  آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اجاگر کرنے کے لیے  اپنی آواز کو بلند کررہا ہے۔  اس سال یہ دن "خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد"  ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یہ عنوان جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور حراساں کیے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے اور یہ دن ہمیں اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سوچیں اور  اس عہد کی تجدید کرتے ہوۓ متحد ہو کر اس کے خلاف جدوجہد کریں۔ خواتین پر تشدد اور حراساں کیے جانے کے واقعات کےمکمل انسداد کے لیے ہمیں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔  جامع حکمت عملی میں نہ صرف اس طرح کے واقعات کا سدباب کے اقدامات شامل ہونا چاہئے بلکہ متاثرہ خواتین سے ہمدردی اور معاشرے کے استحصالی نظام کی اصلاح شامل ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
  • صدر، وزیر اعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کی ملاقاتیں
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس و دانش یونیورسٹی کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام