دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
دہلی ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ربھارت نے کھیل کے آخری روز 63 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔
بھارت نے سائی سدھرسن (39) اور کپتان شبمان گل (13) کی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ کے ایل راہول 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو اور جومیل وریکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھارت کے 518 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 248 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے جان کیمپبیل (115) اور شائے ہوپ (103) کی سنچریز کی بدولت 390 رنز بنائے تھے۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
خیال رہے کہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز بھارت نے
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔