ملک ریاض اور بیٹا علی ریاض ملک اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاﺅن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیسز کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمات بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے مبینہ طور پر رقوم کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشریٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی: بہن مریم وٹو
لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا کہ ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ ہم خاندان والے ان کے لیے بے حد پریشان ہیں۔ اس سے پہلے جب اسی طرح بشریٰ بی بی سے ملنے سے روکا گیا تھا تو ایک بار انہیں زہر دیا گیا تھا۔