سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک سلجھا ہوا، ایماندار اور سمجھدار نوجوان ہے، امید ہے وہ صوبے میں گورننس، امن و امان اور عوامی توقعات کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ وہ سہیل آفریدی کو گزشتہ 16 سے 17 سال سے جانتے ہیں، جب وہ کالج میں داخل ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر تھے اور پارٹی کی حکومت بھی نہیں بنی تھی، اُس وقت انہوں نے مراد سعید، مینہ خان اور سہیل آفریدی کو سیاسی کارکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ایک معصوم اور سلجھا ہوا لڑکا ہے، جس کا کبھی کوئی چالان تک نہیں ہوا۔ پہلی مرتبہ ایک ایسا ایماندار نوجوان، جس کا تعلق جنگ زدہ علاقے سے ہے، وزیراعلیٰ بنا ہے، ہمیں اسے خوش آمدید کہنا چاہیے۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں تقریباً 21 آپریشن ہو چکے ہیں جن کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے تمام اقدامات مقامی لوگوں، انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیے جانے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ اس پر جواب نہ دوں تو ہی بہتر ہے، اسد قیصر کا صحافی کو جواب

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح امن ہے۔ 40 سالہ بدامنی نے صوبے کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، روزانہ جوان شہید ہو رہے ہیں، عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہو، مقامی لوگوں کی مشاورت سے ہو۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگرچہ وفاق میں فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے، لیکن ہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کریں گے۔ سہیل آفریدی نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ آئین و قانون کے مطابق جدوجہد کریں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں: اسد قیصر نے مخالفت کردی

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ کچھ معاملات پر اختلافات ضرور ہیں۔ وفاق نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ہزار ارب روپے فاٹا کی ترقی پر خرچ کرے گا، این ایف سی میں 3 فیصد حصہ خیبرپختونخوا کو ملے گا، جبکہ ایف ایف سی میں صوبے کا حصہ 14 سے بڑھا کر 19 فیصد کیا جائے گا کیونکہ فاٹا کے پی میں ضم ہو چکا ہے۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے۔

عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے بھرپور اور آئینی جدوجہد کرے گی، تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر جلسے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آپریشن اسد قیصر سہیل آفریدی فاٹا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی فاٹا وزیراعلی خیبرپختونخوا وفاقی حکومت انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل، بیرون ملک سفر پر پابندی

پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا نام وزارتِ داخلہ کی سفارش پر پی این آئی ایل (No Fly List) میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ایک انکوائری بھی جاری ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور اہم قومی شخصیات کے خلاف متنازع مواد شائع کیا،  اس ضمن میں تحقیقات اب بھی زیرِ التواء ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2021، 2022 اور 2023 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، جبکہ ان کا نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نان فائلر لسٹ میں بھی شامل ہے۔

مزید برآں  سہیل آفریدی نے اپنا پاسپورٹ 2021 سے اب تک تجدید نہیں کرایا، جس کے باعث وہ فی الحال قانونی طور پر بیرون ملک سفر کے اہل نہیں ہیں، دستاویزات کے مطابق وہ آخری بار 2019 میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوفلائی لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد کسی بھی شخص کو وفاقی حکومت یا وزارتِ داخلہ کی پیشگی منظوری کے بغیر ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی، لہٰذا وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سہیل آفریدی بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

خیال رہےکہ سرکاری ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کا نام 9 مئی کے واقعات کے بعد نوفلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ کے پی کی مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
  •  گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کو مل کر کام کرنےکی پیشکش کردی
  • وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی  نے  صنم جاوید کیس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرلیا
  • گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
  • سرکاری ٹی وی پر سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب نشر نہیں کی گئی
  • سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • سندھ کا کسی اور شہر یا صوبے سے نہیں ، دنیا سے مقابلہ ‘ بلاول 
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل، بیرون ملک سفر پر پابندی
  • تین صوبوں میں کارکردگی کا مقابلہ