وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پرروک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی اڈیالہ جیل
پڑھیں:
بند کمرہ فیصلوں سے خیبرپختونخوا عوام کو نقصان پہنچا: سہیل آفریدی
پشاور:( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا۔پشاور میں بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں میری ذاتی زمین نہیں خاندانی زمین ہے، میرے حوالے سے باتیں توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کارکردگی کے باعث ہمیں تین مرتبہ حکومت ملی، قبائلی اضلاع کا شیئر اور صوبے کے دستیاب وسائل پر کارکردگی دکھائی تب ہی حکومت میں آئے، قبائلی اضلاع کو 2018 میں کے پی میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دیے گئے، این ایف سی ایوارڈ کا 2018 سے 2025تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کارکردگی سے متعلق سوال تو وفاقی حکومت سے کرنا چاہیے ، 25 لاکھ سے زائد لوگ پاکستان چھوڑ کر جاچکے ہیں، کاروباری طبقہ ملک چھوڑ رہا اور پریشان ہے، منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو اُس کے بعد لائحہ عمل بنایا جائے گا،4 نومبر سے عمران خان کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے،اُن سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ امن و امان کےلئے جو حل ہم بتارہے ہیں اِس سے اَمن بحال ہو گا، بند کمروں کے فیصلوں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو نقصان پہنچا، 2018 میں دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان ہوا تو اُس کے بعد دہشت گرد واپس آئے، جب کہ اُن کا کہنا تھا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
بابر سلیم سواتی
سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کےلئے خیبرپختونخوا حکومت کی بات ماننی پڑے گی، اس ملک میں مختلف ادارے ہیں فوج کو انڈیا نہیں بلکہ پاکستان کی فوج سمجھتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے ممبران اسمبلی ، صحافی ،کاروباری افراد نیشنل فورم پر جاتے ہیں ،کسی بھی فورم میں اداروں کے سربراہ آتے ہیں ہمارے ممبران اسمبلی سے عہدیدار ہونے کی حیثیت سے فورم میں شرکت کی۔