نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حفاظتی ضمانت اورمقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ کی جانب سے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ریلیف ملنے پر سہیل آفریدی بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت، عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔
عدالت نے سہیل آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیے جائیں اور وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔
حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کوشش ہے کہ خان صاحب سے ملاقات کروں۔
ا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حفاظتی ضمانت سہیل آفریدی عمران خان وزیراعلیٰ کے پی