Jang News:
2025-12-01@02:29:46 GMT

خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کو ترقیاتی فنڈز جاری کردیے

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کو ترقیاتی فنڈز جاری کردیے

—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز مالی سال26-2025 کی دوسری سہ ماہی کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز تعلیم، صحت اور روڈ سیکٹرز کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے لیے 2 ارب 47 کروڑ  63 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ 

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 3 ارب 1 کروڑ 46 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 64 کروڑ 85 لاکھ 94 ہزار روپے جاری ہوئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق زراعت کے لیے 80 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے لیے 20 کروڑ 33 لاکھ، بورڈ آف ریونیو کو ساڑھے 15کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پینے کے صاف پانی و صفائی کے لیے 72 کروڑ 63 لاکھ روپے، محکمہ توانائی و بجلی کے لیے 46 کروڑ 83 لاکھ روپے، محکمہ خزانہ کے لیے 58 کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 دستاویز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے لیے 9 کروڑ 14 لاکھ روپے جبکہ محکمہ ماحولیات کے لیے 14 کروڑ 61 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق فلیگ شپ اسکیموں سے فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ترقیاتی فنڈز صرف منظور شدہ منصوبوں پر خرچ کیےجائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز، کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا ضبط

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔
اسپیشل اسکواڈ نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر تقریباً 76 ٹن اسمگل شدہ انار لے جانے والے چار ریفریجریٹڈ کنٹینرز ضبط کیے، جن کی نیلامی سے قومی خزانے میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔ مزید برآں، اورماڑہ میں 14 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی تیل لے جانے والی مسافر بسیں روکی گئیں اور حب کے علاقے باوانی میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 10 ہزار 650 لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لیا گیا۔
اسی طرح ایف سی یو خضدار نے اسمگل شدہ پوست کے بیج لے جانے والا ایک ہینو ٹرک ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کارروائیاں ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 26 ہزار چلان؛13 کروڑ 48 لاکھ کے جرمانے
  • پاکستان کے مجموعی ذخائر میں 3 ارب 47 کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ
  • حکومتی اتحاد کے ایم این ایز کیلیے 43 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری
  • ایف بی آر کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز، کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا ضبط
  • پنجاب: 48 گھنٹوں میں 7 کروڑ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان
  • فرانس میں ایک اور بڑی چوری: ریسٹورنٹ کے تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کے گھونگے غائب
  • ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ترجیح ہے‘فراز حسیب
  • در فشاں سلیم کی 1 کروڑ روپے کی پینٹنگ تیار کرنے کی ویڈیو وائرل
  • اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا: علی خورشیدی
  • 60 لاکھ کی نوکری چھوڑ کر نینی بننے والی خاتون کتنے کروڑ کما رہی ہیں؟