سعودی عرب میں ریلوے سفر میں 41 فیصد اضافہ، محکمہ شماریات
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سعودی محکمہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 42 ملین سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ریلوے خدمات کے تیزی سے فروغ اور عوامی اعتماد میں نمایاں اضافے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ترقیاتی منصوبے ’شاہ سلمان دروازہ‘ کا آغاز کردیا
ماہرین کے مطابق ریلوے نیٹ ورک کے پھیلاؤ اور جدید بنیادی ڈھانچے کی بدولت سعودی عرب میں ریل نظام اب ایک محفوظ، مؤثر اور ماحول دوست سفری ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔
حکومت کی قومی نقل و حمل اور لاجسٹکس حکمتِ عملی کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کو ایک مربوط نظام میں جوڑا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اس منصوبے کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق پائیدار ترقی، زندگی کے معیار میں بہتری، اور جدید سفری ذرائع کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کے شعبے میں یہ تیز رفتار ترقی خطے کے لیے ایک نیا ماڈل بن سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی محکمہ شماریات سعودی وژن 2030.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی محکمہ شماریات سعودی وژن 2030 کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض انتقال کرگیا، 46 زیر علاج
خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ رواں سال صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
پشاور سے محکمہ صحت کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق مردان سے تھا، اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 46 مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زیادہ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔