برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قابو میں رکھنا یا ان کے غیر متوقع رویے کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہی جانتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو بلا کر اچانک مائیک خود سنبھال لیا، جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم کو مذاق میں “گورنر” کہہ دیا۔

تاہم، دی گارڈین کے مطابق واحد رہنما جنہوں نے ٹرمپ کے رویے کو مؤثر انداز میں سنبھالا، وہ شہباز شریف تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔ جب ٹرمپ دوبارہ اسٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو شہباز شریف نے انہیں خوش اخلاقی سے روکا اور اپنی بات مکمل کی، جس پر ٹرمپ بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

اخبار کے مطابق، تقریب میں ٹرمپ کی تاخیر، ان کے بے ساختہ تبصروں اور غیر رسمی رویے کے باوجود شہباز شریف نے سفارتی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور امریکی صدر کو مکمل طور پر اپنے قابو میں رکھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی سفارش کردی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، ان کو نوبیل انعام دینے کے لیے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امن کے سفیر شہباز شریف صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو سنبھالنے کا ہنر صرف شہباز شریف کے پاس ہے، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار
  • صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار
  • ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار
  • ٹرمپ کے وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ’امریکی صدر تو شہباز شریف اور عاصم منیر کے دیوانے ہوچکے ہیں، ایسا کیا جادو کیا ہے؟‘
  • مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے پر دستخط، پاکستان کا نام بار بار گونجتا رہا
  • صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی سفارش کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات