ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے، برطانوی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی بہت زیادہ تعریف کی، ایک موقعے پر ٹرمپ نے اسٹیج کی جانب واپس آنا چاہا تو شہباز شریف نے انہیں روک دیا اور اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کو اشارہ دیا کہ جیسے وہ انہیں گفتگو کے لیے بلا رہے ہیں، مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انہیں شرمندہ کر دیا۔ اخبار نے لکھا کہ واحد رہنماء جنہیں معلوم تھا کہ صدر ٹرمپ کو کیسے سنبھالنا ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی بہت زیادہ تعریف کی، ایک موقعے پر ٹرمپ نے اسٹیج کی جانب واپس آنا چاہا تو شہباز شریف نے انہیں روک دیا اور اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا۔ گارڈین کے مطابق ٹرمپ اس تقریب میں 2 گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے پہنچے، پہلے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زائد سے ملاقات پر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت سا کیش ہے۔
پھر اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، ہنگری کے صدر وکٹر اور بان کے بارے میں کہا کہ انہیں بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے، مگر میں انہیں پسند کرتا ہوں اور اہمیت بھی صرف میری ہی ہے۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے بارے میں کہا کہ وہ کہاں ہیں، ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہیں۔ اسٹارمر سمجھے کہ انہیں بولنے کی دعوت دی جا رہی ہے، مگر ٹرمپ نے ایک بار پھر مائیک پر گفتگو شروع کی تو اسٹارمر کو شرمندہ سا ہو کر واپس اپنی جگہ پر جانا پڑا۔ کینیڈا کے وزیراعظم کو شکایت تھی کہ ٹرمپ نے انہیں وزیراعظم کے بجائے صدر کیوں کہا، ٹرمپ نے ان سے کہا کہ شکر کرو میں نے تمہیں کینیڈا کا گورنر نہیں کہا۔ گارڈین کے مطابق واحد رہنماء جو ٹرمپ کو سنبھالنے میں کامیاب رہے، وہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے تعریف کی لکھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔