عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگرپے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردارادا کرسکتے ہیں۔
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا
پڑھیں:
ڈی چوک جانے کا ارادہ نہیں‘ احتجاج ہمارا حق ہے، بیرسٹر علی ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-01-13
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی کا اس وقت ڈی چوک کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم احتجاج ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے، جس پر کسی بھی وقت عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رہے گی اور خیبرپختونخوا میں نئی قیادت کے آنے سے تحریک کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے پر ابھی تک بانی پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہو سکی۔ صحافی کے سوال کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے ‘‘عمران خان ہی ریاست ہیں’’، علی ظفر نے جواب دیا کہ ‘‘سب سے اوپر پاکستان ہوتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں، تاہم پی ٹی آئی عمران خان کے نام سے ہی پہچانی جاتی ہے۔’’ایک اور سوال پر، ‘‘کیا عمران خان ریاست ہیں؟’’ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ‘‘آپ نو منتخب وزیراعلیٰ کے بیان پر کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں۔