لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء )  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان ہی اتاریں گے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، شیر افضل مروت جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا، مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ ’اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہ دوں، جس پر وہ بولے ضرور تو عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب سے پہلے پی ٹی آئی سے نکالیں گے وہ شخصیت آپ ہوں گے‘۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ’دو ماہ نہیں گزرے تھے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزرتے ہوئے پھر آمنا سامنا ہوگیا، تب تک عمران خان شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال چُکے تھے، ہم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی ہنسنا شروع کردیا، شیر افضل بولے آپ کی پیشگوئی وقت سے پہلے ہی پوری ہو گىئی، میں نے پوچھا اتنا جلدی کیسے ہوا؟ تو انہوں نے بتایا میرا اخراج عمران خان کی ہمشیرہ اور اہلیہ کی باہمی گروپنگ نہ جوائن کرنے کا شاخسانہ ہے‘۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ’مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلٰی بھولے بادشاہ لگتے ہیں، وہ بھی عشقِ عمران میں مبتلا ہیں، یہ کم بخت مڈل کلاسیے سیاسی کارکن سٹریٹ فائٹر ہوتے ہیں، لیڈر اور جماعت کے عشق میں لڑتے لڑتے تنِ تنہا تلوار سونت کر مخالف کی صفوں میں گھُس جاتے ہیں اور سب سے پہلے مارے جاتے ہیں لیکن اگر خوش قسمتی سے بچ کر واپس آ جائیں تو اپنے مار دیتے ہیں، ان غیر منظم اور نیم جمہوری جماعتوں میں سازشی جیتتے ہیں تلخ سچ بولنے والے نہیں، مڈل کلاسیوں کو تھپکی لڑنے کیلئے دی جاتی ہے حکمرانی کیلئے نہیں، وقت آنے پر سہیل آفریدی کے عشق کا بھوت خود عمران خان ہی اتاریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیر افضل کے عشق

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے قائد ایوان منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ،، سہیل آفریدی 90ووٹ لے کرنئے وزیراعلیٰ منتخب،سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے 90ارکان کے ووٹ حاصل کئے ،قائدایوان منتخب ہونے کیلئے 73ووٹ درکارتھے،اپوزیشن جماعتوں کاانتخابی عمل کابائیکاٹ، ،نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا-

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
  • خواجہ سعد رفیق کی عمران خان اور شیر افضل مروت سے متعلق کون سی پیشگوئی درست ثابت ہوئی؟
  • سعد رفیق نے شیر افضل  مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
  • گورنر خیبرپختونخوا آج نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
  • ادویات اور ویکسین کا دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کے لئے محققین کو کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ عمران نذیر
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
  • میرے نام کیساتھ زرداری، بھٹو، شریف نہیں، اپنے بازو سے یہاں پہنچا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا خطاب
  • خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، سہیل آفریدی
  • پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے قائد ایوان منتخب