بھارت ،بیوی کو ’’ناگن‘‘ بتانے والا دوسری شادی کا خواہشمند نکلا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیتا پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیوی کو ناگن بتانے والا شخص دوسری شادی کا خواہشمند نکلا،بیوی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔گزشتہ روز معراج نامی شخص نے ایک غیر معمولی شکایت کے ساتھ سیتا پور ضلع مجسٹریٹ سے رابطہ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ رات کو خوف سے سو نہیں سکتا کیونکہ اس کی بیوی “ناگن “بن جاتی ہے۔بیوی نے ایک ویڈیو میں شوہر کی جانب سے جہیز کے لیے ہراساں کیے جانے کا دعویٰ کیا۔ محمود آباد تحصیل کے لودھاسا گاؤں سے تعلق رکھنے والے شکایت کنندہ معراج نے 4 اکتوبر کو ایک سمدھن دیوس (عوامی شکایات کے ازالے کے دن) کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشک آنند کے سامنے اپنی مشکل بیان کی۔معراج نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نسیمن ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور راتوں میں ناگن ہونے کا بہانہ بنا کر اسے ہنساتی اور ڈراتی رہتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بار بار درخواستوں کے باوجود، مقامی پولیس اس معاملے میں کارروائی کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے وہ مدد کے لیے ضلع انتظامیہ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو معاملے میں کارروائی کرنے کہا۔شکایت کے ازالے کے پروگرام میں موجود اہلکار مبینہ طور پر اس غیر معمولی شکایت سے حیران رہ گئے، یہاں تک کہ ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو معاملے کو دیکھنے اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔بعد ازاں معراج کی اہلیہ نسیمن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر اسے جہیز کے لیے ہراساں کرتا ہے اور دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔ نسیمن نے الزام لگایا کہ معراج اپنی دوسری شادی کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔نسیمْن نے اس پر جہیز کے لیے اسے ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا۔ نسیمْن مبینہ طور پر چار ماہ کی حاملہ ہے اور اس نے مزید یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ معراج اس کے طبی یا کھانے کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کررہے، سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے، رانا ثنا ء
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹررانا ثنا اللّٰہ نے ووٹ کاسٹ کرنےکےبعدمیڈیا سےگفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے،سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے،ایک آدمی جیل میں بیٹھ کرملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا،،میں ساڑھے 6مہینے جیل میں رہا،میرے اہل خانہ اور 2وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کسی پولنگ اسٹیشن سےکوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی، مخالفین کو پورے حلقےمیں شکایت کاموقع نہیں ملا،ترقی کادور مریم نوازکی صورت میں واقع آچکا ہے، اس حلقےمیں میرٹ کی بنیادپر 7الیکشن لڑے،5میں جیتا،ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25سے30فیصد ہوتا ہے،امید ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے۔