سیتا پور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیوی کو ناگن بتانے والا شخص دوسری شادی کا خواہشمند نکلا،بیوی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔گزشتہ روز ایک شخص نے ایک غیر معمولی شکایت کے ساتھ سیتا پور ضلع مجسٹریٹ سے رابطہ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ رات کو خوف سے سو نہیں سکتا کیونکہ اس کی بیوی “ناگن “بن جاتی ہے۔

بیوی نے ایک ویڈیو میں شوہر کی جانب سے جہیز کے لیے ہراساں کیے جانے کا دعویٰ کیا۔ محمود آباد تحصیل کے لودھاسا گاو ¿ں سے تعلق رکھنے والے شکایت کنندہ معراج نے 4 اکتوبر کو ایک سمدھن دیوس (عوامی شکایات کے ازالے کے دن) کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشک آنند کے سامنے اپنی مشکل بیان کی۔

معراج نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نسیمن ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور راتوں میں ناگن ہونے کا بہانہ بنا کر اسے ہنساتی اور ڈراتی رہتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بار بار درخواستوں کے باوجود، مقامی پولیس اس معاملے میں کارروائی کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے وہ مدد کے لیے ضلع انتظامیہ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو معاملے میں کارروائی کرنے کہا۔

شکایت کے ازالے کے پروگرام میں موجود اہلکار مبینہ طور پر اس غیر معمولی شکایت سے حیران رہ گئے، یہاں تک کہ ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو معاملے کو دیکھنے اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

بعد ازاں معراج کی اہلیہ نسیمن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر اسے جہیز کے لیے ہراساں کرتا ہے اور دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔ نسیمن نے الزام لگایا کہ معراج اپنی دوسری شادی کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔

نسیمن نے اس پر جہیز کے لیے اسے ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا۔ نسیمن مبینہ طور پر چار ماہ کی حاملہ ہے اور اس نے مزید یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ معراج اس کے طبی یا کھانے کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے لیے ہے اور

پڑھیں:

پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، بھارت افغانستان کے راستے پاکستان کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خواجہ آصف

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور پراکسی وار کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، یہ پچھلی کئی دہائیوں سے چل رہی ہے اور ماڈرن وار فیئر کا ایک ہتھیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف

پراکسی وار کی شدت

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پراکسی وار رک گئی تھی، تاہم اب پھر تیز ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کو بڑی مار پڑی ہے اور وہ اپنی خفت مٹانے کے لیے افغانستان کے راستے پاکستان کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔

ماضی اور حال کے دھماکے

وزیر دفاع نے 1980 کی دہائی میں لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونے والے دھماکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب کی بار اسلام آباد کچہری میں جو دھماکا ہوا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یہاں بھی آ سکتے ہیں۔ لیکن ہم اس وار پر قابو پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ

جب وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ آیا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، تو انہوں نے  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  بالکل ایک اور جنگ کا خطرہ موجود تھا، مئی کی جنگ کے بعد ہی صورتحال کافی گرم تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی تعلقات کی بات کی جائے تو ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان پر سبقت حاصل کی ہے، اس کے باوجود کہ ہم امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدوں میں شریک تھے، ان کے ساتھ افغانستان میں دو جنگوں میں شریک رہے اور ہماری ایئرفیلڈز استعمال ہوتی تھیں۔

 ہماری فتح کی تصدیق امریکی صدر نے کی

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تمام تر تعاون کے باوجود امریکا کی جانب سے ہمیں کبھی اتنا بڑا بریک تھرو نہیں ملا کہ ہماری فتح کی تصدیق امریکی صدر کریں، اور یہ کہیں کہ پاکستان کا پلڑا بھاری تھا اور پاکستان کو واضح فتح حاصل ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے امکانات

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی ساکھ اس جنگ میں شکست کے بعد بری طرح متاثر ہوئی ہے، اس کے باوجود امریکی صدر بار بار بھارتی شکست کی تکرار کر رہے ہیں اور نریندر مودی آگے سے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے۔

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات آج جس قدر بہتر ہوئے ہیں، اتنے ماضی میں کبھی نہیں تھے۔ سابق وزیراعظم عمران خان صرف ایک ٹیلیفون کال کے انتظار میں رہتے تھے۔ اس کی بنیادی وجہ پاکستان کی بھارت کو جنگ میں شکست تھی، تاہم دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پاکستان نے واضح کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگیں بند کروائی ہیں اور انہیں نوبل پیس پرائز ملنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی خدمات کا اعتراف

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں کئی ایسی شخصیات کو نوبل انعام ملا ہے جن کا کوئی خاص کردار نہیں تھا، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعی مداخلت کرکے جنگیں بند کروائی ہیں اور وہ یوکرین اور روس کی جنگ بھی ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کی تیاری مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کبھی بھی دوبارہ ہوسکتی ہے اور دونوں ممالک کی تیاری مکمل ہے۔ بھارت کو پہلے بھی معلوم تھا کہ پاکستان کے پاس کیا ہے، لیکن وہ اپنی برتری دکھانا چاہتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغانستان امریکا پاکستان جنگ خواجہ آصف

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں مسلم ہیروز کی تاریخ مسخ کرنے کا سلسلہ جاری
  • ٹریفک حادثے میں زخمی دلہن کی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شادی
  • دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی‘دفتر خار جہ
  • بھارت:چاندنی کی 15 شادیاں،فراڈی دلہنوں کا گروہ پکڑا گیا
  • پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، بھارت افغانستان کے راستے پاکستان کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خواجہ آصف
  • بھارتی ادارے کا کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، کلاشنکوف برآمدگی کا دعویٰ
  • خیرپور، کچے میں 2 قبائل میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • قومی اسمبلی: بیوی بچوں، بزرگوں کے سماجی تحفظ کیلئے قانون منظور، گالی دینا بھی جرم