میرے نام کیساتھ زرداری، بھٹو، شریف نہیں، اپنے بازو سے یہاں پہنچا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں اب کسی جنگ میں نہیں بلکہ عشقِ عمران میں مارا جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسے ادنیٰ اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے ورکر کو موقع دیا، میرے نام کے ساتھ بھٹو، زرداری یا شریف نہیں، اپنے بازو سے یہاں پہنچا، پرچی لے کر وزیراعلیٰ نہیں بنا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے قائد ایوان منتخب، اپوزیشن کا واک آؤٹ
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں، قبائلی ہونے پر فخر ہے، میری نامزدگی ہوئی تو میرے قبائلی ہونے کی وجہ سے میری تضحیک کی گئی، ذہن بنا ہے کہ قبائل ہمیشہ مرنے کے لیے ہیں، میرے قائد عمران خان کو قبائلیوں کی حالت کا احساس تھا، ان کے اس فیصلے پر قبائل خوش ہیں۔
نومنتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی پارٹی لیڈرشپ، سینیٹرز اور تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو پاکستان کا ‘سب سے بڑا اسٹبلشمنٹ’ اور ارشد شریف کو ؛سب سے بڑا شہید’ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی
انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کا چیمپیئن ہوں، کھونے کے لیے میرے پاس کچھ نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے آج سے ہی کوششیں شروع کریں گے، ہماری مشاورت کے بغیر عمران خان کو جیل سے کہیں منتقل کیا تو پورا پاکستان جام کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PTI SOHAIL AFRIDI پی ٹی آئی سہیل آفریدی وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سہیل ا فریدی وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں