---فائل فوٹو 

کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 40 سالہ شخص کی زندگی بچالی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران متاثرہ شخص کی گردن کے دائیں جانب چاقو گھس گیا تھا، چاقو بڑی خون کی شریانوں سے خطرناک حد تک قریب تھا۔

شعبۂ حادثات میں زخمی حالت میں آنے والے شخص 40 سالہ شخص کے فوری ٹیسٹ کروا کر کامیاب سرجری کی گئی اور چاقو گردن سے باہر نکال لیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

کراچی:

شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔

کارروائی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے حصہ لیا جبکہ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جاری اس مشترکہ آپریشن میں اب تک متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

آپریشن کا مقصد غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی، شناختی کاغذات کی تصدیق اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کے مطابق، یہ کارروائی قانونی رہائش کے بغیر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری قومی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق، زیر حراست افراد کے کوائف اور دستاویزات کی جانچ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں گلے میں چاقو پیوست؛ جناح اسپتال کراچی میں مریض کا کامیاب آپریشن
  • کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع
  • کراچی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پرسرار موت
  • کراچی، تیز رفتار کوسٹر نے 2 کمسن موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے
  • کراچی میں لیڈی ایم ایل او کی کمی خواتین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی بڑی وجہ قرار
  • کراچی میں مختلف حادثات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دو گروہی تصادم کے واقعات میں 4 افراد زخمی
  • کراچی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
  • مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان