Jang News:
2025-10-13@16:14:35 GMT

کراچی: غیر قانونی پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

کراچی: غیر قانونی پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔

ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کے لیے نقصان دہ تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کارروائی کے دوران ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا، عدالتوں اور ٹریبونل کے ذریعے ملوث افراد پر مقدمات چلیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پانی چوری کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پانی چوری

پڑھیں:

کراچی میں ’’را‘‘ نیٹ ورک  کیخلاف بڑی کارروائی، حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی:

بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ فرانزک جانچ میں بھی مزید اہم ثبوت سامنے آئے ہیں، جن سے بھارتی نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور ان کے غیر ملکی روابط کا سراغ لگانے میں مدد ملی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف پیکا ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی آن لائن کوشش کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم
  • 25 سال قبل پولیس کارروائی میں پکڑی گئی کراچی چڑیا گھر کی مادہ بن مانس انتقال کرگئی
  • کراچی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
  • کراچی، کیا افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت ملے گی؟ وزارتِ داخلہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا
  • کراچی میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
  • کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟
  • کراچی؛ ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا
  • کراچی: موٹر سائیکل چوری کا ماہر سندھ پولیس کا حاضر سروس اہلکار گرفتار
  • کراچی میں ’’را‘‘ نیٹ ورک  کیخلاف بڑی کارروائی، حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان گرفتار