کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دو گروہی تصادم کے واقعات میں 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ نوید، 20 سالہ ظہیر حسین اور عدنان شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک Q میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 32 سالہ شخص مارکرس زخمی ہوا۔ اُسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہانگ کانگ؛ 31 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 13 ہلاک اور 15 زخمی
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع 8 فلک بوس رہائشی ٹاور میں سے چند میں ہونے والی آتشزدگی سے پورے علاقے میں دھوئیں سیاہ بادل چھا گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس رہائشی کمپلیکس میں آگ لگی وہاں کم از کم دو ہزار اپارٹمنٹس ہیں۔
فائر بریگیڈ کے بقول آگ کی شدت کے باعث فائر الرٹ کو پانچ درجے تک بڑھا دیا جو ہانگ کانگ میں ایمرجنسی کا سب سے بلند ترین درجہ ہے۔
فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے سیڑھیوں اور چیری پیکرز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے دوران 5 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران کم از کم 9 افراد کو مردہ حالت میں نکالا گیا جب کہ 19 میں سے 4 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔
اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ عمارتوں کے کچھ حصوں میں بانس کی اسکیفولڈنگ بھی لگی ہوئی تھی۔
جس کی وجہ سے رواں برس آگ لگنے کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ گنجان آباد شہروں میں سے ایک ہے۔
ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ خوفناک آگ کے باعث تائی پو روڈ کا ایک حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور بسوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔