Jasarat News:
2025-10-15@00:56:37 GMT

کراچی، تیز رفتار کوسٹر نے 2 کمسن موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ کورنگی نمبر 5 میمن انسٹی ٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے کر نکلے تھے۔

افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والا مدثر تین بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور موٹر سائیکل چلانے والا ایان پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، دونوں بچے قرآن کریم حفظ کررہے تھے۔ لواحقین نے بتایا کہ دونوں بچوں کا تکمیل قرآن قریب تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ حادثے کے ذمہ دار کوسٹر ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل نے بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی، ناظم آباد سے کار سوار ملزم گرفتار، 50 کلو آئس برآمد

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 50 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کنٹرول اورنگزیب پنہور کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اطلاع پر ناظم اباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے پچاس کلو گرام اعلی معیار کی منشیات آئس برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

منشیات گاڑی کی سیٹوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی اور مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد، تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے 10 سالہ معصوم ایان جاں بحق
  • کراچی: کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 لڑکے جاں بحق،تیسرا زخمی
  • کراچی: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
  • کراچی، ناظم آباد سے کار سوار ملزم گرفتار، 50 کلو آئس برآمد
  • شاہ لطیف میں موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
  • نیو کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر، موٹر سائیکل اور رکشہ سوار 3 افراد زخمی
  • قصور: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، ماں بیٹا جاں بحق، 3 افراد زخمی