وزیراعلیٰ کے پی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔
عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے، ان کا انتظار کیا جائے، اور ممکن ہے کہ وہ واپسی پر استعفیٰ منظور کرکے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لے لیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب تک نیا وزیراعلیٰ حلف نہیں اٹھاتا، سابق وزیراعلیٰ ہی امورِ حکومت چلاتے رہیں گے۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ اصول تب لاگو ہوتا ہے جب انتخابات نہ ہوئے ہوں، جبکہ اس وقت الیکشن ہوچکا ہے اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے بھی وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
عامر جاوید نے مزید کہا کہ اگر جلدی ہے تو حکومت کے پاس جہاز موجود ہے، اسے بھیج کر گورنر کو رات تک واپس لایا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گورنر عمومی طور پر پبلک فلائٹ سے ہی سفر کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کہ گورنر
پڑھیں:
شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی ایف آئی آر منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔
عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر وزیرستان کے پرائیویٹ شخص نے کی، اس ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔
وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ قانون کے مطابق ریاست مخالف جرائم میں ایف آئی آر وفاقی یا صوبائی حکومت کر سکتی ہے ، ایف آئی آر کرنے کا وفاقی یا صوبائی حکومت نے کسی کو اختیار نہیں کیا۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ پرائویٹ شخص کی اس ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔