اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور ڈویژن کی جانب سے وزیرِ ریلوے کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آپریشنز، مینٹیننس، اینٹی اِنکروچمنٹ مہم، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ڈی ایس پشاور فرمان غنی نے بتایا کہ پشاور ڈویژن میں ٹرینوں کی پنکچوئیلٹی 99 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کھٹمل، مچھر یا لال بیگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فومیگیشن مہم مؤثر انداز میں جاری ہے اور ٹرینوں و اسٹیشنوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ ریلوے نے ہدایت کی کہ ٹرین ڈرائیورز کی سیفٹی اور کمفرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا وزارتِ ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔محمد حنیف عباسی نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے اور مؤثر کارروائی کی بھی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور ریلوے ڈویڑن کے 9 اسٹیشن مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کر دیے گئے ہیں، جب کہ 1400 ریلوے کوارٹرز کی سولرائزیشن اور میٹرائزیشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اینٹی اِنکروچمنٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور ریلوے اراضی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیرِ ریلوے نے پشاور ڈویڑن کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تمام ریلوے ڈویڑنز میں اسی طرز کی تفصیلی بریفنگز باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے جدّت، شفافیت اور عوامی خدمت کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور محکمہ ریلوے مسافروں کو بہتر سہولیات، صفائی اور محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حنیف عباسی اور ریلوے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔

طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
  • وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس
  • حکومت قرض ملنے پر ایسے خوش مناتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، قائمہ کمیٹی اقتصادی امور
  • حکومت قرض ملنے پر ایسے خوش مناتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو،چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور
  • کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں،حنیف عباسی
  • افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حنیف عباسی
  • افغان اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی کارروائی قابلِ فخر ہے، حنیف عباسی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی پر گفتگو
  • افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے: حنیف عباسی