شاہ لطیف میں موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے موٹرسائیکلوں سواروں کو بھینس کالونی میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 23 سالہ وشال کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، متوفی بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کا رہائشی تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریگی موسیقی کے لیجنڈ جمی کلف 81 برس کی عمر میں چل بسے
جیمز پیرش (ویب ڈیسک) ریگی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کروانے والے جمائیکن گلوکار جمی کلف 81 برس کی عمر میں چل بسے۔
جمی کلف کے انتقال کی خبر ان کی اہلیہ لطیفہ چیمبرز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی، جو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔
اس اعلان کے بعد دنیا بھر سے مداحوں اور گلوکاروں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جمی کلف کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
ان کی اہلیہ کے مطابق جمی کلف کا انتقال مرگی کے دورے کے بعد ہونے والے نمونیا کے باعث ہوا، جو کافی بگڑ چکا تھا۔
30 جولائی 1944 کو جمائیکا کے ضلع سینٹ جیمز پیرش میں ایک طوفان کے دوران جیمز چیمبرز کے نام سے پیدا ہونے والے جمی کلف 1950 کی دہائی میں اپنے والد کے ساتھ خاندانی فارم چھوڑ کر دارالحکومت کنگسٹن منتقل ہوئے، وہ کم عمری ہی سے موسیقی میں کامیابی کا عزم رکھتے تھے اور صرف 14 برس کی عمر میں اپنے لکھے گیت ’ہریکین ہیٹی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
جمی کلف کو افریقی طرز کی موسیقی ’ریگی‘ کا عالمی سفیر بھی کہا جاتا تھا اور انہوں نے اس صنف کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔