ترک صدر کا نیتن یاہو کی موجودگی میں مصر میں لینڈ کرنے سے انکار، طیارہ بحیرہ احمر پر چکر لگاتا رہا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت کی اطلاع پر مصر میں ہونے والے شرم الشیخ امن کانفرنس میں اترنے سے انکار کر دیا۔
سی این این ترک کے مطابق اردوان کا طیارہ کافی دیر تک بحیرہ احمر کے اوپر چکر لگاتا رہا اور اس وقت ہی قاہرہ میں لینڈ کیا جب نیتن یاہو کی شرکت منسوخ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ترک صدر نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی ایسی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے جس میں نیتن یاہو موجود ہو۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
نیتن یاہو کو دوست کہنے پر پرکاش راج نے مودی کلاس لےلی
بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے نیتن یاہو کو دوست کہنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سنادیں۔
اداکار پرکاش راج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیا جس میں انہوں نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کو دوست قرار دیا تھا۔
نریندر مودی نے ایکس پر لکھا کہ ’’میرے دوست، وزیراعظم نیتن یاہو کو صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا اور کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘
مودی نے مزید لکھا کہ ’’دہشت گردی کسی بھی شکل یا ظاہری شکل میں دنیا میں کہیں بھی ناقابل قبول ہے۔‘‘
اداکار پرکاش راج نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے بتائیں آپ کا دوست کون ہے پھر میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کون ہیں‘‘۔ انہوں نے ہیش ٹیگ ’’جسٹ آسکنگ‘‘ بھی بنایا۔
پرکاش راج کی پوسٹ کے فوری بعد شائقین کی جانب سے ان کے پیغام کو سراہا اور غزہ میں جاری مظالم پر بھی بات کی۔