data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔

وزیراعظم مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تو ایئرپورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ تاریخی غزہ امن منصوبے کی دستخطی تقریب میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچے ہیں۔ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ہم شریک میزبانوں صدر عبدالفتاح السیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔ یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور ان کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔”

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ “امن کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کی یکسو جدوجہد نے خونریزی اور تباہی کے ایک طویل باب کا خاتمہ ممکن بنایا۔ آج کی تقریب ایک نسل کش باب کے اختتام کی علامت ہے، ایسا باب جس کے دوبارہ کھلنے سے عالمی برادری کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ “بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد ریاست کے حقدار ہیں، وہی فلسطین جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔”

واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جارہی ہے، جس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شرم الشیخ

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل