قصور: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، ماں بیٹا جاں بحق، 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-4
قصور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ چونیاں میں نظام پورہ کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا سڑک پر گرگئے جنہیں پیچھے سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔