نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، چچا شہباز شریف سے لڑائی کی افواہوں پر مریم نواز کا رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کوتنقید کیلئےکچھ نہیں ملتا تو نون میں سے شین نکالتے ہیں، شین میں سے نون نکالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھو، نون، میم، شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، نون سے شین نکالنے، میم سےنون نکالنا، میم سے شین نکالنا ایسے بڑے آئے، بڑی کوشش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 40 سال سے یہ کوشش ہو رہی ہے لیکن ان کو دھول چاٹنا پڑی، آج وہ سب اپنے انجام کو پہنچے، جو اب کر رہے ہیں، وہ بھی انجام کو پہنچیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی اور خدمت پر تنقید کے لیے آپ کو شین، نون، میم ملا ہے تو آپ کو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ لینا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ 38 اضلاع تک ترقی نہیں پہنچے گی تو پنجاب ترقی یافتہ نہیں، چھوٹے شہروں کو بھی خوبصورت بنا رہے ہیں، پاکپتن مجھے پہلے سے زیادہ صاف ستھرا نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی پنجاب میں ہاتھوں سے جھاڑو دیتے لوگ نظر آتے تھے، ستھرے پنجاب کے تحت پورے پنجاب میں ایک طرح کی مشینری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی ضلع کو دوسرےضلع سےصفائی کیلئے مشینری نہیں مانگنا پڑے گی، ستھرا پنجاب توقع سے زیادہ بڑا پروگرام بن چکا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیرآباد میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ آئے گی، لوگ ٹوٹی پھوٹی بسوں میں سفر کرنے پر مجبور تھے۔مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے ہوگا، اتنا تو چنگ چی کا بھی کرایہ نہیں ہوتا جبکہ طالب علموں، خواتین، اسپیشل افراد کےلیے بس فری ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹےشہروں کو نظر انداز کردیا جاتا تھا، میں ان شہروں کیلئےسہولت لائی ہوں، بسوں کو سی سی ٹی وی سے مانیٹر کرتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر بیرسٹر گوہر کا بیان بھی آ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگوں نے الیکٹرک بسوں پر ایسی خوشی منائی جیسے عید کا سماں ہو، دسمبر تک 11 سو الیکٹرک بسیں آجائیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ اپریل مئی تک 1500 الیکٹرک بسیں آجائیں گی، بڑی خوشی ہے کہ لوگ اس بس کو استعمال کر رہے ہیں، لوگوں کو ایک باعزت سواری کم کرائے پر دستیاب ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز نے نے کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
نچلے لیول پر شاید پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں۔
27 ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی، کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں، ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں، کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونےجارہا ہے، ہم پرتنقید کرنے والے صحافی کی اہلیہ بھی یہ کہنے پرمجبور ہیں کہ پنجاب میں محفوظ سمجھتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں جلسوں میں رکیک جملے کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیاگیا مگر آج مکافات عمل ہے، وہ جانتے تھے ان کو نہ گرایا گیا تو ہماری جگہ نہیں بنتی، سیاسی اخلاقیات کا معیار مقرر کرنا چاہیے،الزام لگایا ہے تو ثابت بھی کریں، گالم گلوچ اور الزام تراشی کا جواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، احتساب نہ ہونے پر پبلک سیکٹر میں پرفارمنس زیرو ہوجاتی ہے، احتساب اور جوابدہی کے احساس کے بغیرگڈ گورننس ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوف اور غصے سے کام نہیں لیا جاسکتا، بیوروکریسی کی طرف سے مثبت تعاون ملا، ناکامیوں کا ملبہ بیوروکریسی یا دوسروں پر ڈالنا میرا وطیرہ نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔
مریم نوازن ے کہا کہ ووٹ نہ ملنےکا ڈر ہو تو کوئی اچھا کام نہیں کیا جاسکتا، تجاوزات اٹھانے پرلوگ ناراض بھی ہوئے، کہتے تھے بیٹی آتی ہے تو گھر چمکاتی ہے، ہم دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔