قصور، مصطفی آباد میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
قصور:
تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں لین دین کے تنازع پر پیش آنے والے جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی، جہاں ملزم بوٹا نے فائرنگ کر کے 42 سالہ راشد ابراہیم کو قتل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر ملزم بوٹا نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راشد ابراہیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا۔
ادھر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔