بھارتی جارحیت کو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو پنڈی میں منعقدہ 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوراً اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور کسی بھی نئے نارمل کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابیہ نارمل سے کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے ان دہشتگرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے تھے۔
فورم نے غیرملکی عنایتِ سرپرستی میں دہشتگردی اور جرم کے گٹھ جوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے جذبے، عزم اور حوصلے کو سراہا اور سیلابی صورتحال کے دوران امدادی و بحالی سرگرمیوں میں پاک فوج کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے فورم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، اُبھرتے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اعادہ کیا کہ بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
کانفرنس نے تاکید کی کہ دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو ناکام بنایا جائے گا اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ اعلامیے میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس کے خلاف جامع انسدادِ دہشتگردی کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
فورم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
کانفرنس نے اقوامِ عالم کے سامنے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو متعلقہ اقوامِ متحدہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا جائے۔
اسی طرح فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور وہاں انسان دوست امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی فارمولا کے تحت، 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جبکہ القدس کو دارالحکومت تسلیم کیا جانا چاہیے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی کہ تمام کمانڈرز آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، جدیدیت اور ذمہ داری کے معیار برقرار رکھیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات خصوصاً روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ اور غیر متوازن نوعیت کے خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
کانفرنس کے شرکا نے ان حوالوں سے ملکی دفاع، داخلی سلامتی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتا رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کیا جائے جائے گا فورم نے پاک فوج
پڑھیں:
توشہ خانہ 2کیس؛آخری گواہ پر جرح مکمل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں آخری گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،عدالت نے ملزموں کو342کے تحت سوالنامے فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی،راولپنڈی سپیشل جج سینٹر شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،کیس کی سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے ملزموں کو342کے تحت سوالنامے فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلئے۔
آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے مستحق ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
مزید :