گھوٹکی :صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق طفیل رند اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جروار روڈ، مسو واہ کے قریب ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں صحافی طفیل رند موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی طفیل رند کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملے دراصل آزادیِ صحافت پر حملے ہیں۔
انہوں نے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملے کی وجوہات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: طفیل رند
پڑھیں:
پنجگور میں ایف سی چوکی پر حملہ، 3دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ:پنجگور کے علاقے بالگتر میں ایف سی چوکی پر حملے کے دوران تین اہلکار شہید اور تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔