پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیٹا سینٹر کے مقاصد پورے نہ ہونے کے معاملے پر بتایا کہ 450 ملین کی لاگت سے 3 سال میں ڈیٹا سینٹر مکمل ہونا تھا۔

آڈٹ حکام کے مطابق 10 سال گزرنے کے باوجود ڈیٹا سینٹر کے مقاصد پورے نہ ہوسکے۔

سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ یہ ڈیٹاسینٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سینٹر میں بنانا تھا ، اس پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ مئی 2014 میں یہ پراجیکٹ مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

سیکریٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ پی سی فور پلاننگ کمیشن بھیجا جاچکا ہے، وہاں اسے دیکھنے میں ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے۔

پلاننگ کمیشن کے حکام نے سوال کیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ پی سی فور کو دیکھنے پر ڈیڑھ سال لگے گا؟

کمیٹی کے کنوینر نے پلاننگ کمیشن سے 15 دن میں پی سی ون سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بتایا کہ ا ئی ٹی

پڑھیں:

سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور بروقت مدد کے لیے سرگرمِ عمل

سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور بروقت مدد کے لیے سرگرمِ عمل اب تک بچوں سے متعلق 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز میں ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا گیا مجموعی کیسز میں سے 93 ہزار 120 کیسز آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے حل کیے گئے 18 ہزار 490 شکایات پر ایف آئی آرز درج کی گئیں، اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 51 ہزار 472 بچوں کو بحفاظت اہل خانہ سے ملوایا گیا پاکستان بھر کے فلاحی اداروں کے 2407 سے زائد لاوارث بچوں کا ریکارڈ "میرا پیارا" سسٹم میں شامل کیا گیا فلاحی اداروں میں موجود بچوں میں سے گزشتہ 3 ماہ میں 970 بچوں کو اہل خانہ سے ملایا گیا۔ میرا پیارا ٹیم چائلڈ پروٹیکشن بیورو،ایدھی سنٹر سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ تعاون سے کام کر رہی ہے ، ترجمان ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی 24/7 بچوں کی حفاظت اور مدد کے لیے موجود ہے، بچوں سے متعلقہ شکایت کی صورت میں 15 پر کال کرکے 3 دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سنٹر میں رابطہ کریں، ترجمان سیف سٹیز 

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی—جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو طلب
  • ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ضمنی انتخابات کے دوران ڈیوٹی، پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
  • برازیل: کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی
  • برازیل، کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کے مقام پر آتشزدگی
  • صوبہ سندھ میں 14 انسدادِ دہشت گردی کورٹس ختم، خصوصی عدالتیں قائم
  • الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے لیا
  • سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور بروقت مدد کے لیے سرگرمِ عمل
  • جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاسوں کا ایجنڈا جاری، ججز تعیناتی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے