ڈیڈ لائن ختم ! بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالے افراد ہوجائیں خبردار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
سٹی 42 : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائی جائیں گی۔
وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر 7 اکتوبر کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن ختم کر دی گئی ہے۔ یکم ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کا پروسس مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر شہریوں نے لائسنس حاصل کیے اور شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس پر بھرپور اعتماد کیا، جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں، اور مہم کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دو بڑے سینٹرز اور سہولت وینز کو 24 گھنٹے شہریوں کے لیے کھلا رکھا گیا۔ اب اسلام آباد ٹریفک پولیس بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائے گی۔
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید
کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھیں۔ جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا، وہ لرنر پرنٹ حاصل کر لیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس شہریوں نے
پڑھیں:
آزاد کشمیرکے شہریوں کیلیے پولیس نے کوئی حکم جاری نہیں کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-17
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو ٹیپ کو جعلی قراردیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اتوار کو ا یک بیان میں کہا کہ آڈیو ٹیپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔ گمراہ کن افواہ پھیلانا قانونا جرم ہے اور اس جرم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔