امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کرکے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا، امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں، امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم نے امیر قطر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی اور غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔
تیاری کے بغیر پیش ہونے والے وکلاء کو بہت مشکل کا سامنا ہوتا، وکلاء عدالت میں شرمندگی کا سامنا کرنے کی وجہ سے بہت خوف کھاتے تھے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف امریکی صدر شرم الشیخ
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں وزارت کے مختلف امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور دیگر اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و سہولت کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی، ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے بھی ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔