WE News:
2025-10-15@06:43:08 GMT

یہ سموسہ پاگل ہے یا اس کا بیچنے والا؟

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

دنیا بھر میں کوئی بھی نئی چیز لانچ کرنے کے لیے منفرد آئیڈیا سوچا جاتا ہے تاکہ مارکیٹ میں آتے ہی وہ اپنی جگہ بنا سکے لیکن جب چیز پرانی ہو اور اسے ایک بار پھر سے لانچ کرنا ہو تو تھوڑا پاگل پن دکھانا پڑتا ہے تاکہ کاروبار چل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سموسے کا عالمی دن اور اسلام آباد کا مشہور بنگالی سموسہ اسٹال

کچھ ایسا ہی کام کراچی کے ایک شہری نے کیا ہے۔ لانچ کرنا تھا سموسہ تو مارکیٹ میں نام بنانے کے لیے سموسے کو پاگل بنا دیا اور اسٹال کا نام رکھا پاگل سموسے والا۔ ہمیں تجسس ہوا اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سموسمہ پاگل ہے یا اس کا بنانے ولا تو ہم پہنچے فیڈرل بی ایریا۔

فیڈرل بی ایریا میں لیاقت علی خان چوک کے پاس فاطمہ پارک کی دیوار کے ساتھ ایک ٹھیلا لگا ہے جس کا نام ہے پاگل سموسے والا۔ اب ایسا نام سن کر لوگوں کا ہجوم تو لگنا ہی تھا اور یوں لوگ اس ٹھیلے پر پاگلوں کی طرح ٹوٹ پڑے۔

پاگل سموسے والے نے ہمیں بتایا کہ ہماری پالیسی ہے 5 روپے کا ہائجینک سموسہ دینا اور خاص بات اس سموسے کی قیمت اور اس کی چٹنی ہے۔

مزید پڑھیے: آغا خانی سموسے، نوازشریف اور عمران خان کی یکساں پسند

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ان سے کہا تھا کہ یہ نام رکھو سموسہ اچھا بکے گا۔ جانیے اس ذائقے اور ’پاگل پن‘ کی مزید تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاگل سموسے والا کراچی کراچی کا پاگل سموسہ کراچی کا پاگل سموسے والا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کراچی کے لیے اور اس

پڑھیں:

بندوق کے زور پر تشدد کرنے والا شخص ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض بلوچ‘‘ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی، جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے وہ ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے۔

کوئٹہ میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، دشمن پاکستان کو کیک کی طرح ٹکڑوں میں بانٹنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا واضح کردار ہے، علیحدگی پسند بھارت سے خوش ہیں مگر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ بلوچ عوام کو بند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پہلا فراری کیمپ 21 جون 2002 کو قائم کیا گیا، جس سے دہشت گردی کو فروغ ملا، سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھائے گئے۔ حکومت نوجوانوں کے گلے شکوے سننے کے لیے جامعات اور ہر فورم پر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج نہیں، بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے اور سیاست سے زیادہ اہم ریاست پاکستان ہے، بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی ذمے داری سمجھ کر اپنایا ہے۔ دہشت گردی سے متعلق حکومت بلوچستان کا موٴقف دوٹوک اور واضح ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے، واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان اور اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے، واضح دشمن کے خلاف حالیہ کارروائی پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے 24 ذیلی اضلاع میں گزشتہ 12 برسوں سے اسسٹنٹ کمشنرز تعینات نہیں تھے، موجودہ حکومت نے افسران کی تعیناتی کرکے ریاستی رٹ کو بحال کیا ہے۔ بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر جان بوجھ کر پیدا کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گورننس کی بہتری اور اصلاحات کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری سامنے آرہی ہے، صوبے میں 3200 غیر فعال اسکولز اور 164 بنیادی طبی مراکز کو فعال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، سینٹرل جیل سے رہائی پانے والا شخص قتل
  • انسٹاگرام نوجوانوں کیلئے کونسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے؟
  • ملالہ یوسفزئی کا چونکا دینے والا اعتراف: نشے کے بعد طالبان حملہ یاد آگیا
  • بندوق کے زور پر تشدد کرنے والا شخص ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • کیا کوہاٹ کا منفرد ذائقے والا امرود درختوں سے غائب ہوجائے گا؟
  • لکھنے کے کام میں انقلاب لانے والا ٹائپ رائٹر ماضی کی یاد بن گیا
  • کراچی؛ بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام
  • کراچی: واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک