کیا کوہاٹ کا منفرد ذائقے والا امرود درختوں سے غائب ہوجائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کوہاٹ کا امرود اپنے منفرد ذائقے اور مٹھاس کی وجہ سے ملک بھر میں پہچانا جاتا ہے تاہم چند برسوں سے اس پھل کی بقا خطرے میں پڑ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امرود کے حیرت انگیز فائدے
گزشتہ چند برسوں سے امرود پر کیڑوں کا حملہ جاری ہے اور باغات موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر آچکے ہیں۔
علاوہ ازیں کچھے عرصے سے ’کنکریٹ کے جنگل‘ بنانے کی غرض سے باغات کی کٹائی بھی جاری ہے جس کے باعث کوہاٹ میں 3000 سے زائد ایکڑ پر لگے باغات محض 1800 ایکڑ تک محدود ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بالوں کو گرنے سے روکنےکے لیے کون سی غذائیں استعمال کی جائیں؟
محکمہ زراعت بھی امرود کو بچانے سے قاصر ہے۔ ایک طرف کیڑوں کا حملہ تو دوسری طرف زیادہ پیسے کے لالچ کے لیے باغات پر تعمیرات نے کوہاٹ کے امرود کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ہے اور لگتا ہے کہ یہاں کے مشہور اس پھل کے بارے میں اگلی نسل کو صرف کتابوں سے ہی آگاہی مل سکے گی۔ دیکھیے ان سلگتے مسائل پر باسط شاہ گیلانی کی ایک چشم کشا ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کے خلاف سینچری، ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کے منفرد ریکارڈ کے برابر جا کر اپنی انٹرنیشنل بلے بازی کی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟
جنوبی افریقہ کے خلاف رائے پور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں کوہلی نے مسلسل دوسری سینچری اسکور کی، جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں سنچری اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سینچری تھی۔
یہ سینچری ویرات کوہلی کے لیے رائے پور میں پہلا سنگ میل بھی ثابت ہوئی، اور ان کے اس کارنامے کے بعد وہ اب 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سینچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد کوہلی کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے بھی 34 مختلف اسٹیڈیمز پر سینچریز اسکور کیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما ہیں، جنہوں نے 26 مختلف وینیوز پر ون ڈے سینچریز اسکور کی ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 21 مختلف اسٹیڈیمز پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ریکارڈ برابر سچن ٹنڈولکر وی نیوز ویرات کوہلی