ڈہرکی: بھاری بجٹ رکھنے والی ٹائون کمیٹی نے گٹر کے ڈھکن غائب کردیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈہرکی(نمائندہ جسارت)ماہانہ 6 کروڑ کا بھاری بھرکم بجٹ رکھنے والی ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی انتظامیہ کی غفلت اور مبینہ کرپشن کی بھرماریت نے مین ہولز کے ڈھکن تک کھانے کو نا چھوڑا۔بغیر ڈھکنوں کے کھلے ہوئے خطرناک “مین ہولز” شہریوں کے لیے سراسر “موت” کے “کنویں” بنے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہانہ 5 سے 6 کروڑ کے لگ بھگ کا بھاری بھرکم بجٹ رکھنے والی ضلع گھوٹکی کی اہم ترین کاروباری اور صنعتی مرکز تحصیل ڈہرکی کی ٹاؤن کمیٹی ڈہرکی انتظامیہ کی غفلت اور مبینہ کرپشن کی بھرماریت نے مین ہولز کے ڈھکن تک کھانے شروع کر دیے۔ڈہرکی میں کچھ عرصہ پہلے وقفے وقفے سے پیش آنے والے حادثات میں شہر کے مختلف علاقوں میں کئی بچوں کی جان لینے اور سینکڑوں راہگیروں اور پردہ دار خواتین اور بچوں اور بوڑھوں کو زخمی کر دینے والے بغیر ڈھکنوں کے سرے عام کافی عرصہ سے کھلی حالت والے خطرناک “مین ہولز” شہریوں کے لئیے سراسر “موت” کے “کنویں” بنے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین ہولز
پڑھیں:
اسپیکر کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین نے نکات پیش کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-4
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) ا سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بنیادی نکات پیش کر دیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے نکات میں لکھا کہ چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973 کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ اسی طرح پارلیمان کی مکمل بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، داخلی اور خارجی پالیسیاں پارلیمان تشکیل دے،ملک میں انسانی بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔نکات میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے، آزاد خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف الیکشن کرائے جائے۔