پی پی ایس سی کا پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (اسپیشلسٹ کیڈر) کی تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 235 آسامیوں کے لیے تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں سے 1797 امیدوار نے پہلا مرحلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں چل بسے
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق، حکومتِ پنجاب کے محکمہ پولیس میں انسپکٹر لیگل (Specialist Cadre) کی تحریری امتحان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔یہ امتحان 21 ستمبر 2025 کو منعقد ہوا جس میں امیدواروں نے پاکستان پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری، قانونِ شہادت اور اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق پیپرز دیے۔اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار اب دوسرے مرحلے یعنی انگلش اور اردو مضمون نویسی کے پرچوں میں حصہ لیں گے۔
کامیاب امیدواروں کی تفصیلی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔کامیاب امیدواروں میں حمیرا, شیزا منظور, فرحین مختار, حافظہ عرشیا شاہین, انعم شہزادی, نمرہ عاشق, ثروت شوکت, سائرہ خالد, سیدہ فاطمہ عدا بخاری, زوبیہ ظفر شامل ہیں. انسپکٹر لیگل کے لیے 3381 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا.
بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں :آئی ایس پی آر
Ansa Awais Content Writerذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب پبلک سروس کمیشن
پڑھیں:
پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کے جاری شیڈول کے تحت ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندی حکام اور حلقہ بندی کمیٹوں کے تقرری اور تربیت،نقشوں کی خریداری سمیت دیگر انتظامات کی تکمیل 12 اکتوبر تک مکمل کر لی گئی ہیں۔
سیمنٹ سستاہوگیا
کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست کی تیاری کا کام 13 اکتوبر کو شروع ہوگیا جو 31 اکتوبر تک مکمل ہوں گی۔
یکم نومبر کو فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور ان پر اعتراضات 16 نومبر تک جبکہ اعتراضات کو یکم دسمبر تک نمٹایا جائے گا،حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
اس کے علاوہ کمیشن نے ووٹرز کے اعتراضات نمٹانے کے لئے 11 حد بندی اتھارٹیز بھی قائم کی ہیں، ساتھ ساتھ یونین کونسل کی سطح پر حلقہ بندیوں کی 41 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کی تکمیل تک میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلع کونسلز سمیت لوکل گورنمنٹ کی حدود میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
Ansa Awais Content Writer