سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔
کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر جان بوجھ کر پیدا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی، جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے وہ ناراض نہیں بلکہ دہشتگرد ہے، بلوچستان میں پہلا فراری کیمپ 21 جون 2002 کو قائم کیا گیا، جس سے دہشت گردی کو فروغ ملا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھائے گئے، بلوچستان کے حالات کی خرابی کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا واضح کردار ہے، علیحدگی پسند بھارت سے خوش ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، سیاست سے زیادہ اہم ریاست ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت پراکسی وار کے بعد اب جنگ کے لئے افغانستان کو استعمال کر رہا ہے، عشرت العباد
سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا، اس کی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے، قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے، انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ اور فتنہ الہندوستان خوارجیوں کو سبق سکھا کر طالبان اور افغانستان کو سبق آموز سکھایا ہے، بھارت پراکسی وار کے بعد اب جنگ کے لئے افغانستان کو استعمال کر رہا ہے لیکن پوری قوم ملک دشمنوں کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا، اس کی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے، اس وقت مذہبی جماعت ہوں یا سیاست داں قوم کو یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرکے پاکستان کی فورسز کو طاقتور بنائیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد، پاکستان میری پہچان، جیوے جیوے پاکستان ہی ہم سب کا نعرہ ہے، قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے، انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔