2025-11-19@05:20:42 GMT
تلاش کی گنتی: 8251
«ایک بھی»:
ری پبلکن اکثریت والی امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے وزارتِ انصاف کی جیفری ایپسٹین سے متعلق تمام فائلیں فوراً عام کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ اس اقدام کی طویل عرصے تک مخالفت کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اچانک اپنا مؤقف بدلتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ ایوانِ نمائندگان میں بل 427 کے مقابلے میں 1 ووٹ سے منظور ہوا، جس کے فوراً بعد ری پبلکن اکثریت والے سینیٹ نے بھی اسے منظوری دے دی۔ بل بدھ کے روز تک صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ...
اسلام ٹائمز: جب تک دوہرا معیار بین الاقوامی سیاست پر حاوی رہے گا، عالمی امن خطرے میں رہے گا۔ عالمی سلامتی کا مستقبل اس دوہرے انداز کو ختم کرنے اور ایک سادہ سچائی کو قبول کرنے پر منحصر ہے۔ حقیقی سلامتی اور امن صرف اسی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے، جب بڑی طاقتیں جوہری ہتھیاروں پر اپنی اجارہ داری ترک کر دیں اور مشترکہ اصولوں پر عمل کریں۔ ایران، اپنی قانونی اور اخلاقی منطق پر بھروسہ کرتے ہوئے، اس نقطہ نظر کے خلاف کھڑا ہوا ہے اور اس نے دکھایا ہے کہ جوہری ہتھیاروں پر انحصار کیے بغیر قومی سلامتی، آزادی اور علاقائی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ آج بہت سی قوموں نے محسوس کیا ہے کہ دنیا کو...
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر نانی یا دادی کے ساتھ بیٹھیں اور اُن کے ساتھ چائے پراٹھا کھا کر زندگی کو انجوائے کریں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمار رسول کی ہدایت کاری میں نیلوفر فلم بنائی جارہی ہے جو رمانوی کہانی پر مبنی ہے اور ہدایت کار ہی اس کے مصنف بھی ہیں۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے شریک پروڈیوسر فواد خان بھی ہیں۔ یاد رہے کہ...
کراچی: متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف مگر متنازع انفلوئنسر ہیں۔ وہ اُس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعدازاں عدالت سے باہر ہونے والے تصفیے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے...
ڈاکٹر سلیم خان دہلی میں ہونے والے دھماکوں کی بابت پہلے تو یہ بات واضح نہیں تھی کہ وہ کسی گاڑی کے سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دھماکہ خیز مادے کی مدد سے کیا گیا ہے ۔ اس گاڑی کو چلانے والا فدائین حملہ آور تھا حادثاتی طور پر موت کے منہ میں چلا گیا۔ شاید اس وقت تک سرکار دربار کے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرپارہے تھے کہ کون سا بیانیہ سیاسی طور پر مفید یا مضر ہوگا؟ بی جے پی کی فرقہ پرستانہ سیاست کے لیے دہشت گردانہ بیانیہ ہی مفید تھا اور اگر وہ اقتدار میں نہیں ہوتی تو بلاتحقیق اسی کو آگے بڑھایا جاتا لیکن چونکہ یہ دھماکہ دارالخلافہ دہلی میں ہوا تھا جہاں ڈبل...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ سمیت دیگر عالمی تنازعات ختم کرانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی بڑی جنگیں رکوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے آٹھ جنگیں رکوا کر دنیا کو بڑے بحرانوں سے بچایا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وہ کشیدگی بھی ختم کرائی جو ان کے بقول ایک بار پھر بڑی جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی، ان کے مطابق دونوں ممالک اب مثبت اقدامات کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 2025 میں ایک تاریخی اور جرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 2024 کے طلبہ کے احتجاج پر لاگو کیے گئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمے میں سزائے موت سنائی۔ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بنگلا دیش کی آئندہ سیاسی اور سماجی سمت کے لیے ایک پیغام ہے۔ بلاشبہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دور کو بنگلا دیش کی تاریخ میں تشدد اور جبر کا دور کہا جاسکتا ہے۔ 2024 میں طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کیا۔ یہ تحریک بنیادی طور پر تعلیمی...
اُس روز نومبر کی آٹھ تاریخ تھی،9 نومبر کو ہونے والی یومِ اقبال کی تقریبات کے سلسلے میں کچھ نوٹس تحریر کررہا تھا کہ گاؤں سے ہمارے مینیجر شبّیر احمد کی کال آئی، جب اس نے یہ کہاکہ ’’جج صاحب کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے‘‘ تو ہاتھ لرز گیا اور ایک انجانے خوف نے دل ودماغ کو جکڑ لیا، فون پر کچھ ہدایات دیں۔ جب ایمبولینس گھر پہنچ گئی تو تھوڑی سی تسلّی ہوئی کہ ضرورت پڑنے پر آکسیجن فراہم ہوجائے گی۔ مگر دل مسلسل دھڑکتا رہا کہ کوئی بری خبر نہ مل جائے۔ ڈرائیور کو بار بار تاکید کرتا رہا کہ جاتے ہی ڈاکٹر سے میری بات کرانا۔ امراضِ قلب کے اسپتال پہنچنے کے چند منٹ بعد...
مانچسٹر کی سرد ہواؤں سے نکل کر لندن کا رخ کیا ، وہی لندن جو سیاحوں کا محبوب ترین شہر ہے۔ لندن سے جدائی کو آٹھ برس بیت چکے تھے۔ ہم بھی لندن کے رومانس میں مبتلا رہے ۔ اس مرتبہ سفر کا ارادہ پختہ تھا اور خوشی اس بات کی کہ ہم سفر بھی نہایت مہربان اور خوش مزاج تھے، عبداللہ حفیظ خان اور ذوالقرنین مہدی۔ ان دونوں کی خوش گپیوں نے مانچسٹر سے لندن کا فاصلہ پل بھر میں سمیٹ دیا۔ جونہی گاڑی ہوٹل کی پارکنگ میں رکی معلوم ہوا کہ لندن ہمارے سامنے کھڑا ہے۔ صبح سویرے ناشتے کے بعد عبداللہ حفیظ خان کی معیت میں لندن کی زیرِ زمین مشہور زمانہ ٹرین ٹیوب کا رخ کیا...
میری نسل نے بھگت سنگھ کے قصے پڑھ کر جانا کہ سچائی اور جرات کیا ہوتی ہے۔ وہ حیدرآباد کے ایک کھاتے پیتے گھرانے کا چشم و چراغ تھے۔ ان کے والد اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے اور حسن ناصر ناز و نعم میں پلے بڑھے تھے۔ انھوں نے کنونٹ سے تعلیم حاصل کی اور وہ زمانہ طالب علمی سے ہی مزدور تحریک سے نہ صرف وابستہ ہوگئے بلکہ انھوں نے اسے ہی اپنی حیات کا مقصد بنا لیا۔ وہ کراچی آگئے اور انھوں نے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا۔ کراچی آکر اچھی ملازمت حاصل کرنا، ان کے لیے کوئی مشکل امر نہیں تھا مگر وہ اپنا تمام وقت مزدور تحریک پر صرف کرنے لگے اور اسی کو...
پاکستان میں انتہا پسندی پر مبنی پرتشدد رجحانات یا معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت سے جڑے مسائل ایک حساس اور سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ سیاسی ،سماجی ،معاشرتی یا علاقائی ،لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر بھی ہمیں یہ مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔بالخصوص نئی نسل یا نوجوان نسل میں عدم برداشت کا پہلو نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے عملی طور پر الجھتے جارہے ہیں ۔ایک دوسرے کے خیالات،فکر ،سوچ،مذہب، فرقہ ، زبان ، کلچر یا سماج اور ان کے رہن سہن کو قبول کرنے کی جگہ ہم ان کے بارے میں تعصب ،بغض یا سیاسی و فکری اختلافات کو دشمنی کا رنگ دینے میں بہت آگے تک چلے گئے ہیں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ریلوے نیٹ ورک کو وسطی ایشیا تک توسیع دے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کو ملک کا معاشی مرکز اور ’’پاکستان کا دل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی جدیدیت اور صوبے سمیت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن یقینی بنائے گی۔ بلاشبہ مستقبل کا ایک اہم چیلنج ٹیکنالوجی ہے۔ آج ڈیجیٹل نظام ہر شعبے کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ ٹکٹنگ، ٹرین ٹریکنگ، ریزرویشن، کارگو مینجمنٹ، اسٹیشن کنٹرول، ہر چیز ٹیکنالوجی کے بغیر ادھوری ہے۔ پاکستان ریلوے اپنے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے سے نہ صرف مسافروں کو سہولت...
ایک نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔ مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔ یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔ تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو اپنے ہاتھ میں پودے اٹھائے...
تل ابیب (ویب ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔ مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔ یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔ تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو...
معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔ ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔ مک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں 25 سالہ خاتون ژاؤ تیے ژو نے ایک انتہائی منفرد اور چیلنجنگ سروائیول مقابلے میں اپنی ہمت اور برداشت کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس مقابلے میں ژاؤ نے 35 دن صحرا جیسے سخت ماحول میں گزارے اور نہ صرف کانسی کا تمغہ جیتا بلکہ 14 کلو وزن بھی کم کیا۔مقابلہ یکم اکتوبر کو مشرقی چین کے صوبے جیجیانگ کے ایک دور دراز جزیرے پر شروع ہوا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا۔ ژاؤ کو شدید دھوپ، کیڑوں کے حملے، ہاتھوں پر جلن اور ٹانگوں کی سوجن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور مقابلے میں قائم رہی۔ژاؤ کی خوراک زیادہ تر جزیرے...
اسلام ٹائمز: لاہور میں سیمینار وغیرہ کرواتے رہتے تھے۔ ایک دن مقررین کے انتخاب پر بات ہو رہی تھی تو سبط الحسن ضیغم صاحب کا نام بھی زیر بحث آیا۔ میرے ذمے لگا کہ میں انہیں دعوت دوں اور ساتھ لے کر آؤں۔ میں نے بات کی تو کہنے لگے کہ میں تو پنجابی میں بات کروں گا۔ اس پر تو کسی کو اختلاف نہیں تھا۔ آپ نے اچھی تقریر کی۔ ایک فقرہ کہہ دیا کہ "ایران دے وچ ملاں شاہ نال بھڑ پئے۔" پروگرام کے بعد اس فقرے پر میری خوب کلاس لی گئی۔ ایک اور پروگرام میں آپ نے تجویز دی، جسے وہ بارہا دھرا چکے تھے کہ پنجابی زبان کو لازمی قرار دیا جائے، اگر پنجابی زبان...
یہ بات اگرچہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے بھی آپ کمپنی کے مارس مشن کو فنڈ دیتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے صارفین بالواسطہ اسپیس ایکس کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں اور اسپیس ایکس اپنی مجموعی آمدنی کا کچھ حصہ اسٹار شپ اور مستقبل کے منصوبوں جن میں مارس مشن بھی شامل ہے، پر خرچ کرتا ہے۔ اس کا طریقہ کار کچھ ہوں ہے؛ 1) آپ اسٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے فیس دیتے ہیں۔ 2) یہ فیس اسٹارلنک کے آپریشنز اور ترقی پر خرچ ہوتی ہے۔ 3) اسٹارلنک کا منافع اور اسپیس ایکس کی مجموعی...
سوشل میڈیا پرگزشتہ دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص شاپنگ مال میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں اس کا چہرہ واضح نہیں ہوا مگر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ صحافی زاہد گشکوری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مشن نے کینیڈا میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کا سراغ لگا لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے معروف اینکر شاہزیب خانزادہ اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے 35 سالہ شہری سید راشد نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والی عمرہ بس کے حادثے میں ان کے 18 قریبی رشتہ دار بھی شامل تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ مکہ سے مدینہ کی طرف سفر کے دوران پیش آیا، جس میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں راشد کے والدین، 65 سالہ شیخ نصیر الدین، 60 سالہ اختر بیگم، امریکا سے عمرہ پر آئے 38 سالہ بھائی، 38 سالہ بھابھی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ اس حادثے نے خاندان کو ناقابل تلافی صدمے میں مبتلا کر دیا۔حادثے کی وجہ ایک آئل ٹینکر تھا جس نے بس سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 42 افراد موقع پر جاں بحق...
اسلام ٹائمز: ہنٹر بائیڈن نے اس انٹرویو میں ٹرمپ خاندان اور ایپسٹین کے درمیان تعلقات کو "انتہائی وسیع اور گہرے" قرار دیا۔ وہ امریکی صحافی مائیکل وولف کی کتاب "فائر اینڈ فیوری: انسائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاؤس" کے حوالے سے یہ دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ کتاب 2018 میں شائع ہوئی تھی اور ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس کے اندرونی حالات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کے باعث امریکہ میں شدید ہلچل کا سبب بنی تھی۔ خصوصی رپورٹ: امریکہ میں بچوں کے ایک بدنام زامنہ جنسی اسمگلر کا کیس، امریکہ کے متنازع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک نئے چیلنج کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران منظرِ عام پر آنے والی مختلف دستاویزات نے...
پاکستان کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک کراچی کینٹ اسٹیشن بالآخر وہ شکل اختیار کر چکا ہے جس کا مسافر برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو جدید، مسافر دوست سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جن کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز کیا۔ یہ بھی پڑھیں:نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف اسٹیشن میں داخل ہوں تو تبدیلیاں فوراً محسوس ہوتی ہیں، 2 نئے سی آئی پی لاؤنجز اور 3 روشن، کشادہ ویٹنگ ہالز نے سفر کے تجربے کو خاصا سہل بنا دیا ہے۔ ایگزیکٹو معیار کے بنائے گئے واش رومز طویل سفر کرنے والوں کے لیے اضافی سہولت فراہم...
لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے...
معروف اداکارہ اور ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بار بار بے وجہ تنازعات میں گھسیٹا جاتا ہے، جس کے باعث میں خود کو کبھی کبھی ’پاکستانی کنگنا رناوت‘ محسوس کرنے لگتی ہوں۔ ایک موقع پر حالیہ گفتگو میں نازش نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ بھی کہہ دوں، اسے تنازع بنا دیا جاتا ہے، حالانکہ ایسی باتوں سے مجھے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ عام تاثر غلط ہے کہ تنازعات سے کسی اداکارہ کے کیریئر کو تقویت ملتی ہے، تنازع سے کیریئر نہیں بنتا، کبھی بھی کسی ایک بھی تنازع...
تحریک انصاف اپنی ساری مقبولیت اور ایک صوبے میں اقتدار کے باوجود قومی دھارے سے دُور ہوتی جارہی ہے۔ یہ محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں، یہ ایک سماجی المیہ ہے۔ سیاست کے سینے میں تو دل نہیں ہوتا لیکن سماجیات کے ماہرین کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے وابستگان کو نفرت کے اس سونامی سے نکال کر ایک نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف کوئی خلائی مخلوق نہیں جسے ہم جانتے نہ ہوں، یہ ہمارے ہی دوست ہیں، بھائی ہیں، رشتہ دار ہیں۔ لیکن ان کی اکثریت کے روہے نارمل نہیں رہے۔ یہ ایک خاص کیفیت کا شکار ہیں۔ یہ چلتے پھرتے آتش فشاں بن چکے ہیں۔ عشروں کی...
بٹ کوائن کی قیمت پیر کے روز 7 ماہ کے قریب عرصے میں پہلی بار 92 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی، جس کے نتیجے میں اس مقبول کرپٹو کرنسی نے سال 2025 کی تمام بڑھت کھو دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام تک بٹ کوائن 91,588 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو ایک ہی دن میں 3.3 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے، جبکہ اس دوران ٹریڈنگ والیوم دوگنا سے زیادہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن یا گولڈ: موجودہ وقت میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین آپشن کیا ہے؟ گزشتہ ایک ہفتے میں بِٹ کوائن کی قدر تقریباً 13 فیصد اور 6 اکتوبر سے اب تک 26 فیصد سے زائد گر چکی ہے، جب اس نے 126...
پنجاب حکومت نے عام شہریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو قبضہ مافیا، دھوکہ دہی اور جعلسازی سے بچانے کے لیے ایک انقلابی قانون نافذ کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت 31 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ایموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی، اس قانون کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جگہ جس کی ملکیت ہے، اسی کا قبضہ رہے اور غریب اور کمزور شہریوں کی چھوٹی سے چھوٹی جائیداد بھی محفوظ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ دیا؟ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں واضح ہدایات دیں کہ قبضہ مافیا...
سندھ کی تقسیم کا معاملہ پاکستان کی سیاست میں ایک حساس موضوع رہا ہے جو اب ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآپ ایم کیو ایم کی بات نہیں سنتے ہیں تو سندھ میں صوبہ بنے گا کیونکہ آپ حالات ایسے بنارہے ہیں اور لوگوں کو محرومیوں کا سامنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل اور ثقافت میں بڑا فرق ہے۔ ان کے مطابق، شہری علاقوں کے مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب توجہ نہیں...
ٹک ٹاک پر مشہور انفلوئنسر وردہ ملک اپنے ساتھ لوگوں کے پیش آنے والے رویے پر رو پڑیں۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران وردہ ملک نے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید سمیت ویڈیوز بنانے کا دفاع بھی کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وردہ نے کہا کہ اگر میں ٹک ٹاکر نہ بنتی تو بھائی کی شادی، گھر کا خرچ، والد کا بائی پاس کیسے ہوتا، دو ہی آپشن ہوتے ہیں یا تو کسی پیسوں والے مرد سے شادی کرو اور اُس کا ظلم برداشت کرو یا پھر باہر نکل کر پیسے کماؤ اور میں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا۔ اپنی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا اور...
ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کی بات کی جائے، تو وہ چہرہ جو کئی زبانوں، کئی ملکوں، کئی نسلوں میں ہنسی کا سبب بنا — وہ ہے روان ایٹنکنسن Atkinson) (Rowan ۔ اْن کا کردار مسٹر بین، اندازِ اظہار، خاموشی میں بولنے کی صلاحیت، اور اس سے بھی بڑھ کر، مزاح کا وہ اسلوب جو لفظوں سے کم، جسمانی حرکتوں اور تاثرات سے زیادہ بولتا ہے۔ یہ سب مل کر اْنہیں دنیا بھر میں ایک ممتاز اور مقبول ترین فن کار کا درجہ دلاتے ہیں۔ خاندانی پس منظر روان سیباسچن ایٹنکنسن نے 6 جنوری 1955 کو برطانیہ کی دارہم کاؤنٹی میں واقع کونسٹ (Consett) نامی علاقے میں آنکھ کھولی۔ اْن کے والد، ایرک ایٹنکنسن، ایک کسان اور کمپنی ڈائریکٹر تھے۔ ...
JOHANNESBURG: جنوبی افریقا کی حکومت نے اسرائیل سے حالیہ دنوں میں آنے والی دو مشکوک چارٹر پروازوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر سوار فلسطینیوں کی آمد غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینی آبادی کو صاف کرنے کے ایک واضح اور منظم ایجنڈے کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو 153 فلسطینی ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ پہنچے تھے جن کے پاسپورٹ پر اسرائیلی روانگی کی کوئی مہر موجود نہیں تھی۔ اس سے قبل 28 اکتوبر کو 176 فلسطینیوں کا ایک اور گروپ بھی جنوبی افریقا لایا گیا تھا جس کا انکشاف امدادی تنظیم گِفٹ آف دی گیورز نے کیا۔ جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا...
اگر آپ یہودی نہیں ہیں مگر صیہونی نظریے کے حامی ہیں اور آپ کی عمر اٹھارہ تا چوبیس برس ہے تو آپ اسرائیلی فوج میں چودہ ماہ تک غیر عسکری شعبوں میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔اگر آپ دوہری شہریت کے حامل ہیں (یعنی اسرائیلی شہریت کے ساتھ کسی اور ملک کے بھی شہری ہیں)۔ تب آپ اسرائیلی قانون کے تحت تین سال کی لازمی فوجی خدمات کے لیے پابند ہیں۔ اس وقت اسرائیلی فوج میں دوہری شہریت کے حامل بارہ سو امریکی ، ایک ہزار اطالوی ، لگ بھگ ایک سو برطانوی ، بیسیوں فرانسیسی اور درجنوں جنوبی افریقی شہری خدمات انجام دے رہے ہیں۔سات سے دس ہزار وہ فوجی ہیں جو اسرائیل سے باہر پیدا ہوئے۔ اسرائیلی فوج...
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل۔ وزیر اعظم نے اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کردیا۔ اب مسافروں کے لیے جتنی بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ان میں مرکزیت مسافروں کی ہوتی ہے اور ان کی اہمیت بھی ہے۔ کراچی ریلوے اسٹیشن تزئین و آرائش ریل میں سفر سے پہلے کی سہولت کے لیے ہے لیکن دوران سفر مسافر کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کو سمجھنے کے لیے ایک سچی روداد پیش خدمت ہے۔ ایک مسافر جس نے 15 نومبر کو سرگودھا سے کراچی تک کا سفر کیا اس کی روداد کچھ یوں ہے۔ اس نے بکنگ کروائی کوچ کی برتھ و سیٹ تھی۔ سرگودھا اسٹیشن پر متعلقہ کوچ تو نہ...
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔ بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور کہا کہ آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہوا، اب فلم شروع ہوگی اور پھر سب دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر انڈین آرمی چیف سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف ٹریلر تھا اب فلم شروع نہیں ہوئی، ہمارا ٹریلر ہی 88...
اپنے ایک خطاب میں حزب الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سال 2000ء میں لبنان کی آزادی کے بعد، سب اسرائیل کو ایک دشمن سمجھتے ہیں، اس لئے اس کے ساتھ ایک دشمن کے طور پر پیش آیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" كے سیكرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا کہ 22 نومبر 1943ء میں جو آزادی لبنان كو ملی وہ قید و بند، صعوبتوں اور جدوجہد کے بغیر حاصل نہیں ہوئی۔ آزادی، درحقیقت زمین اور غیر ملکی تسلط سے نجات کا نام ہے۔ ہم 10,452 مربع کلومیٹر پر پھیلے لبنان کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم لبنان کا ایک انچ بھی کم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ایک آزاد اور بیرونی مداخلت...
معصوم بیٹی کے عمل نے باپ کو ڈاکوؤں سے لٹنے سے بچا لیا۔ بیٹی کے اس عمل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو دکان پر بیٹھے ایک شخص کو لوٹنے آتا ہے اور اس پر تشدد کرتا ہے۔ ڈاکو کے ڈر سے شخص ایک جیب سے موبائل نکالتا ہے اور دوسری جیب سے پیسے نکال کر رکھتا دیتا۔ بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی، باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS — Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) November 17, 2025 یہ دیکھتے ہوئے اس کے برابر میں بیٹھی بچی اپنے ہاتھ میں تھاما لالی پاپ بھی ڈاکو کو پیش کر دیتی...
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یا مصنوعی ذہانت سے ڈاکٹروں کو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کی شناخت اور علاج میں مدد مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ بی بی سی کے مطابق شمالی لنکن شائر اور گول این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے اسپتالوں میں مصنوعی ذہانت کو ہڈیوں کے فریکچر اور ڈسلوکیشن کی شناخت اور تیز علاج فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ پروگرام نیشنل ہیلتھ سروسز کی 2 سالہ انگلینڈ پائلٹ اسکیم کے تحت اس مہینے کے آخر سے شروع ہوگا۔ ایمرجنسی میڈیسن کے کنسلٹنٹ اے خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو ممکنہ مسائل کی نشاندہی میں استعمال کرنے سے شمالی یورپ میں مریضوں کی طلب پوری...
زیادہ تر لوگوں کو دکانوں میں درست سائز کے کپڑے نہ مل پانے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس مسئلے کے بھی کچھ حد تک حل سامنے آچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کمالات: بزرگوں کی خدمت گار، نابیناؤں کی ’آنکھ‘، اور بہت کچھ! بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک جینز کا جوڑا ایک برانڈ میں سائز 10 ہو سکتا ہے تو کسی اور برانڈ میں سائز 14 ہو جس سے صارفین الجھن اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ دنیا بھر میں ریٹرنز کے طوفان کا سبب بن چکا ہے جس سے فیشن ریٹیلرز کو ہر سال تقریباً 190 ارب پاؤنڈ کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ...
اسمارٹ فون سے سیٹلائٹ تک اور کار سے طیارے تک، ہر ایجاد کا دل و دماغ ننھی سی مائیکروچپ میں پنہاں ہے جو عالمی ٹیکنالوجی افق اور معیشت کا ایک اہم پہلو بھی ہے۔ اس سال ہم نے چین سے امریکا تک دنیا کی بڑی طاقتوں کو برقی چپس اور نایاب معدنیات کے معاملات میں نبرد آزما دیکھا ۔ پھرتاریخ میں پہلی مرتبہ این ویڈیا کمپنی کے اثاثے ہم نے چار ٹریلیئن ڈالرز تک پہنچتے ہوئے دیکھے جو حقیقت میں ایک بھی مائیکروچپ نہیں بناتی بلکہ صرف تحقیق اور ڈیزائننگ کا کام کرتی ہے، پھر اسی ڈیزائن پر دنیا کی چند مشہور فاؤنڈریز لاکھوں کروڑوں مائیکروچپ بنا کر دیتی ہیں۔ ایک فاؤنڈری کے لیے وافر مقدار میں نایاب معدن،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منانے جا رہی ہے۔خوش رنگ غبارے، مسکراتے چہرے، اور نعرہ —“بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں!”لیکن غزہ کی دھرتی پر آج بھی بچےماں کی گود کے بجائے ملبے کے نیچے سو رہے ہیں۔جہاں دوسرے ملکوں کے بچے رنگوں سے کھیل رہے ہیں،وہاں غزہ کے بچے دھماکوں کے شور میں جاگتے ہیں۔یہ دن دنیا کے لیے “خوشی کا پیغام” ہے،مگر غزہ کے بچوں کے لیے —یہ دن ایک سوال ہے،ایک چبھتا ہوا سوال:کیا میرا بچپن کسی جرم کی سزا بھگت رہا ہے؟جب کسی اسکول کی دیوار گرائی جاتی ہے،تو صرف اینٹیں نہیں گرتیں —انسانیت کا ضمیر بھی ملبے میں دفن ہو جاتا ہے۔یہ بچے جو کبھی کتابوں کے سپنے دیکھتے تھے،آج آسمان...
حجت الاسلام علی رضائی تہَرانی نے مفسرِ کبیرِ قرآن اور تفسیر المیزان کے مصنف علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کے چوالیسویں یومِ وفات کی مناسبت سے دارالقرآن الکریم حرم رضوی میں ہونے والی تقریب میں قرآن کے مقام اور اس عظیم مفسر کے تفسیری منهج پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مفسر قرآن کریم علامہ طباطبائیؒ کی یاد میں آستانِ قدسِ رضوی کے علمی و ثقافتی ادارے کے زیراہتمام محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔ ممتاز علمی شخصیات اور زائرانِ امامِ روف علیہ السلام حرمِ مطہر امام رضا علیہالسلام میں منعقد ہونیوالی نورانی محفل میں شرکت کی۔ حجت الاسلام علی رضائی تہَرانی نے مفسرِ کبیرِ قرآن اور تفسیر المیزان کے مصنف علامہ سید محمد حسین طباطبائیؒ کے چوالیسویں یومِ وفات کی مناسبت...
شاباک اور پولیس کی تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی انٹیلیجنس کے احکامات پر مختلف سیکیورٹی مشن انجام دیتا رہا، حساس مقامات کی تصاویر اور لوکیشنز پہنچاتا رہا، اور حتیٰ کہ اس نے ایرانی ایجنٹس کو اہم فوجی اڈوں سے اہم معلومات دینے کی پیشکش بھی کی۔ اسرائیلی چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ازرزر کو اس کے بدلے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے رقم بھیجی جاتی رہی۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک اور پولیس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 27 سالہ صہیونی شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جو ایک سال سے زیادہ عرصہ تک ایرانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خاندان کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں؟ …شاہنواز فاروقیایک وقت تھا کہ خاندان ایک مذہبی کائنات تھا۔ ایک تہذیبی واردات تھا۔ محبت کا قلعہ تھا۔ نفسیاتی حصار تھا۔ جذباتی اور سماجی زندگی کی ڈھال تھا… ایک وقت یہ ہے کہ خاندان افراد کا مجموعہ ہے۔ چنانچہ جون ایلیا نے شکایت کی ہے ؎مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیاٹوکنے کا عمل اپنی نہاد میں ایک منفی عمل ہے۔ مگر آدمی کسی کو ٹوکتا بھی اسی وقت ہے جب اُس سے اس کا ’’تعلق‘‘ ہوتا ہے۔ جون ایلیا کی شکایت یہ ہے کہ اب خاندان سے ٹوکنے کا عمل بھی رخصت ہوگیا ہے۔ یہی خاندان کے افراد کا مجموعہ بن جانے کا...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نام موجود جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی.راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضری پردسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق 38 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ضلع بھکر میں 51 کنال 16 مرلے اراضی ہے، ضلع لاہور میاں موضع میر میں علیمہ خان کے نام پر...
سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا
سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ، پلاٹوں کی ٹرانسفر، کرپشن اور متاثرین کے معاملات پر اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے ذریعے اپنا ریکارڈ اسکین کرایا ہے اور زیرِ سماعت عدالتی مقدمات میں پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی جاری ہے۔ ان کا...
سعودی عرب میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں 40 سے زائد مسافروں کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بس میں جانے کے والے عمرہ زائرین بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیں جس میں سے کئی مسافر حیدرآباد سے تھے۔ ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اب بھی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق اور متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے۔ واقعے پر اپڈیٹ, اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی معلومات فراہم کرے گا۔ مزید برآں قونصلیٹ...
پاکستان ایک آزاد ملک، قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے: امریکی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے کسی ملک کے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہیے، پاکستان کو اپنے نجکاری پروگرام پر بھرپورعمل کرنا چاہیے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ایوانِ صدر میں اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد سے ہی پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی کامیاب ہوگی، آئی ایم ایف پاکستان میں ایسی معاشی اصلاحات چاہتا ہے جو اسے بہتر اور پائیدار معیشت بنانے کا باعث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بالآخر وہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کر دیا ہے جس کا اعلان طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ یہ نیا فیچر ڈائریکٹ میسجز کی جگہ لے گا اور اسے سادہ طور پر “چیٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں میسجنگ کے حوالے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہولیات شامل ہیں۔نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، بھیجے گئے پیغامات کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور اسکرین شاٹ کی صورت میں نوٹیفکیشن جیسی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ چیٹ آئی او ایس ڈیوائسز اور ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اس کے...
امریکا نے مشتبہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر مشرقی بحرالکاہل میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی اور ایک معروف اسمگلنگ روٹ پر بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی۔ بیان کے مطابق کشتی کو جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے:لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا یہ ستمبر کے اوائل سے اب تک منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی فوج کا 21واں حملہ ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 80...
چکوال کے شادی شدہ جوڑے سعدیہ اور عثمان نے صرف ایک سال پہلے اپنے گھر کے کچن سے فوڈ بزنس کا آغاز کیا، جو آج ایک پہچانا ہوا برانڈ ’مس عیش پزیریا‘ بن چکا ہے۔ سعدیہ نے اپنے شوہر عثمان کو مشورہ دیا کہ کیوں نہ ہم اپنے ہاتھ کے بنے کھانے دوسروں تک پہنچائیں؟ عثمان نے بیوی کی بات کو سنجیدگی سے لیا اور فوراً اس پر عمل شروع کیا۔ یوں ایک نئے سفر کی شروعات ہوئی جس نے صرف ایک سال میں کامیابی کی نئی مثال قائم کردی۔ یہ بھی پڑھیے: فلائٹ میں دیا جانے والا کھاناکتنا خطرناک ہوتا ہے؟ کیبن کریو ممبر نے حیران کن انکشافات کردیے کچھ ہی عرصے بعد ان کے ساتھ شیف مناظر بھی...
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں، سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں۔ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا جب دل کرتا تھا سوموٹو پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی، ججز کا جب دل کرتا تھا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرکے لاچار کر دیتے تھے، جس کو دل چاہے ہٹا دیں اور جس کو دل چاہے لے آئیں، یہ آپ...
والد کا رویہ اور والدہ کا بورڈنگ اسکول چھوڑ کر جانا، عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا
پاکستانی اداکار عثمان مختار نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ’میرے ساتھ والد کا جو رویہ تھا کہ اس طرح کا سلوک اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں کروں گا‘۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کا سلوک بہت زیادہ خراب تھا اور میرے خیال میں وہ ٹھیک نہیں تھا مگر شاہد وہ اپنے طور پر اسے درست سمجھتے ہوں۔ عثمان مختار نے کہا کہ ’جب میں اُس سلوک کو برا سمجھتا ہوں تو اپنی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کروں گا‘۔ ’میرے ساتھ اُن کا جو رویہ اور برتاؤ تھا اُس کے بعد تو میں کبھی بھی باپ...
اسلام آباد: پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے کسی ملک کے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہئے،پاکستان کو اپنے نجکاری پروگرام پر بھرپورعمل کرنا چاہئے۔ آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد سے ہی پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی کامیاب ہوگی، آئی ایم ایف پاکستان میں ایسی معاشی اصلاحات چاہتا ہے جو اسے بہتر اور پائیدار معیشت بنانے کا باعث بنیں، ورلڈ بینک بھی پاکستان کے ساتھ موثر اندازمیں تعاون کر رہا ہے۔ ایوانِ صدر میں اخبارنویسوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جا چکی ہوں، ابھی میں آزادکشمیر نہیں گئی، میں جانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-19 میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرلیں، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔...
جرمن فلسفی آرتھر شوپنہاور نے کہا تھا کہ ’’موسیقی رُوح کی غذا ہے۔‘‘ اس بات کا تجربہ عام انسانوں کی نسبت فن کار اور گلوکار زیادہ کرتے ہیں۔ بزرگوں کی دُعاؤں کا انجام، قدرت کا اہتمام، فن کار کے ذوق کا انعام جب یکجا ہوکر مل جائیں، تو فن کار اپنے فن کے ساتھ مجسم ہوکر دُنیا میں پیدا ہوتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے فن کی معراج کو چھوتے ہیں، اپنے شعبے میں منفرد اور اعلیٰ مرتبہ حاصل کرتے ہیں، اور اپنی خدمات کے ذریعے دوسروں کے لیے روشن مثال بنتے ہیں۔ ایسے فن کار جن کا فن لازوال، باکمال اور لاجواب ہوتا ہے۔ اگر وہ زندہ معاشروں...
یہ دنیا جس میں آپ رہتے ہیں بلاشبہ اس کے عقائد، سرحدوں اور معیشتوں کے ارتقاء میں لاکھوں بے نام و نشان لوگوں کا ہاتھ ہے مگر اس ارتقاء کی ابتداء متحد، پرعزم اور جذبے سے بھرپور محض چند ہزار لوگوں کی دین ہے۔ ان چند ہزار نے جب جولیئس سیزر کے ساتھ روبیکن دریا عبور کیا تو ان کے قدموں کے عزم نے رومی سلطنت جیسی عظیم تاریخ رقم کی۔ وہ چند ہزار جب رحمتِ کائنات ﷺ کے ہمراہ مکہ میں فاتحانہ انداز میں داخل ہوئے تو ہر پتھر، ہر ذرہ ان کے قدموں کے نور سے جگمگا اٹھا۔ وہ چند ہزار جب جنگ یرموک میں خالد بن ولیدؓ کی قیادت میں بازنطینیوں سے ٹکرائے تو تلواروں کی ٹکر...
سوڈان ‘ افریقہ کا ایک بدقسمت ملک ہے ۔ تقریباً بیس لاکھ مربع کلو میٹر پر مشتمل یہ بہت بڑا خطہ ہے۔ سات ملکوں کے درمیان گھرا ہوا‘ سوڈان آگ ‘ بارود اور خون کے سمندر میں ڈوبا ہوا ہے۔ پانچ کروڑ افراد کیسے زندہ رہ رہے ہیں‘ یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔سوڈان کے 97فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ یعنی ہم بغیر کسی مخمصے میں پڑے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ملک مسلمانوں کا ہے۔ عرض کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کرہ ارض پر جس ملک میں بھی مسلمان اکثریت میں بستے ہیں اور حکمرانی کر رہے ہیں، وہاں انسانی حقوق ‘ جمہوریت اورقانون کی حکمرانی ختم ہو جاتی ہے۔حکمران امیر اور عوام غریب ‘ یہ حکمرانی کا...
عرفان صدیقی مسکراتے ہوئے روسٹرم پر آئے اور کہا: ' جو جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں اور جو نہیں جانتے، جان لیں کہ فاروق عادل مجھ سے سینئر ہے۔' پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر کا آڈیٹوریم اس وقت لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور اسٹیج پر وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کے علاوہ مخدومی عطا الحق قاسمی،مرشدی سید سعود ساحر، ڈاکٹر خلیل طوقار، ڈاکٹر زاہد منیر عامر اور ڈاکٹر فاطمہ حسن سمیت صف اول کے ادیب اور شاعر موجود تھے۔ عرفان صدیقی صاحب نے جب یہ کہا تو محفل میں حیرت کا سناٹا چھا گیا۔ عرفان صاحب شاید چاہتے بھی یہی تھے۔ سامعین ان کی طرف متوجہ ہو چکے تھے۔ عطا الحق قاسمی تو باقاعدہ گردن موڑ کر...
’’ہندوستان کا شِمال، مُسلِم (علاقہ) ہے اور ہم اِسے ’مسلم ‘ ہی رکھیں گے۔ صرف یہی نہیں (بلکہ) ہم اِسے ایک مسلم ریاست بنائیں گے ;لیکن ہم یہ صرف اُسی صورت میں کرسکتے ہیں، جب ہمارا اور ہمارے شِمال کا تعلق ہندوستان سے ٹُوٹ جائے۔ چونکہ یہ اِس (امر) کے لیے اوّلین شرط ہے ، اس لیے جتنی جلد ہم ’ہندوستانیت‘ سے چھُٹکارا حاصل کرلیں، اُتنا ہی ہم سب کے لیے اور اِسلام کے لیے بہتر ہوگا‘‘۔ {چودھری رحمت علی، بانی بزمِ شبلی، طالب علم اسلامیہ کالج، لاہور کے تاسیسی اجلاس سے تاریخی خطاب سے اقتباس} تاریخِ عالم میں ایسی نامور شخصیات کی تعداد اچھی خاصی ہے جنھوں نے کوئی بڑا کارنامہ انجام دیا ، لوگوں کے دل جیت لیے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اور قرآن کی وہ روشن آیات: ترجمہ: ’’کثرت کی خواہش نے تمہیں غفلت میں ڈال دیا یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں‘‘۔دولت کی کثرت، عہدوں کی کثرت، تمغوں کی کثرت اور زمینوں کی کثرت۔ جنرل (ر) راحیل شریف کو بعداز ریٹائر منٹ ملنے والی 90 ایکڑ زمین کے بارے میں جب اس وقت ہم نے سنا تھا تو ’’تپسیا کا صلہ‘‘ جان کر توجہ نہیں دی تھی لیکن اب نہ جانے کس حوالے سے یہ خبر پھر سامنے آئی اور کراچی والوں کی عادت کے مطابق ہم نے 90 ایکڑ کو گزوں میں ناپا اور یہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ گز 435600 مربع گز بنے تو ہم حیران رہ گئے۔ یاخدا! فوج کی نوکری میں ریٹائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جمادی الاوّل اسلامی ہجری کلینڈر کا پانچواں مہینہ ہے اس مہینے میں کائنات میں ایک متبرک شادی کا انعقاد ہوا جوکہ رہتی دنیا تک اپنی پاکیزگی اور محبت کے سچے رشتے کے حوالے سے یاد رکھی جائے گی کہ زوجہ سے اتنی محبت کہ ان کے مرنے کے بعد جب بھی قربانی کا گوشت تقسیم کرتے تو اپنی مرحومہ زوجہ محترمہ کی سہیلیوں کو گوشت لازماً بھیجتے تھے۔ آج میں ایک ایسی جدید اور مثالی شادی کا تذکرہ کروں گا جو اُس دور کے رسم و رواج سے ہٹ کر تھی۔ عربوں میں یہ رواج تھا کہ وہ اپنی عمر سے کم عمر کی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے لیکن جس خوبصورت جوڑے کا ذکر کررہا ہوں وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت ای چلان کے علاوہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے اور کراچی میں موت کا رقص جاری ہے، یہ شہر، جو کبھی روشنیوں اور زندگی کی علامت تھا، آج ایسی بے بسی کی تصویر بن چکا ہے جہاں شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی۔ ہر روز کوئی نہ کوئی حادثہ، کوئی قتل، کوئی دل دہلا دینے والی خبر… اور حکمرانوں کی طرف سے مکمل خاموشی، بے حسی اور غیر موجودگی۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ شہر اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے، جسے نہ کوئی سنبھالنے والا ہے نہ پوچھنے والا ہے۔ تازہ واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کراچی میں ٹریفک مافیا ہو یا جرائم پیشہ عناصر، دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین کرکٹرز نے حالیہ سیاسی کشیدگی کو بلائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کی اصل روح کا اظہار کیا ہے۔منتظمین کے مطابق سری لنکا میں جاری دنیا کے پہلے بلائنڈ ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں پڑوسی ممالک کی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ اگرچہ ان کی بینائی نہیں، لیکن ان میں اپنی باقاعدہ قومی ٹیموں کے برعکس کھیل کا وژن موجود ہے۔ایٹمی قوت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی مہلک فوجی جھڑپ کے بعد سے میدان کے اندر اور باہر کشیدگی برقرار ہے۔ستمبر میں مینز ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا اور...
معاش حیات انسانی کا وہ اہم ترین شعبہ ہے اور عمرِعزیز کا بیشتر حصہ غمِ فردا میں گزرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مذہب اسلام نے اس فطرت انسانی کا خاص خیال رکھا ہے اور جا بہ جا حصولِ معاش کی دوڑ دھوپ کا حکم دیا ہے۔ آپ ﷺ نے حضرت عمرو بن العاصؓ کو ارشاد فرمایا: ’’نیک آدمی کے لیے اچھا مال کیا ہی خوب ہے۔‘‘ (ترمذی) نیز نبی کریم ﷺ نے حضرت انس ؓ کے لیے کثرت اولاد کے ساتھ فراخی رزق کی دعا فرمائی، مفہوم: ’’اے اﷲ! انس کے مال اور اولاد میں کثرت فرما۔‘‘ (بخاری) اگرچہ عورت کا حقیقی دائرہ کار اس کا گھر ہے جہاں وہ بچوں کی نگہ داشت، نشوونما اور تعلیم و تربیت...
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔ ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’ اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے...
کراچی (نیوزڈیسک) ٹک ٹاکر اپنے ساتھ معاشرتی رویے اور تنقید پر جذباتی ہوئیں اور رُو پڑیں، انگلیاں اٹھنے کے باوجود کام جاری رکھنے کا اعلان۔ٹک ٹاک پر مشہور انفلوئنسر وردہ ملک اپنے ساتھ لوگوں کے پیش آنے والے رویے پر رو پڑیں۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران وردہ ملک نے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید سمیت ویڈیوز بنانے کا دفاع بھی کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وردہ نے کہا کہ اگر میں ٹک ٹاکر نہ بنتی تو بھائی کی شادی، گھر کا خرچ، والد کا بائی پاس کیسے ہوتا، دو ہی آپشن ہوتے ہیں یا تو کسی پیسوں والے مرد سے شادی کرو اور اُس کا ظلم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی علاقے میں فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں، اور یہ مؤقف کبھی نہیں بدلے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی علاقے میں فلسطینی ریاست کی ہماری مخالفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ غزہ کو غیر مسلح کیا جائے گا اور حماس کو یا تو آسان طریقے سے یا مشکل طریقے سے ختم کیا جائے گا۔ مجھے کسی کی تصدیق، ٹویٹس یا لیکچر کی ضرورت نہیں۔رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ہی اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز اور وزیرِ خارجہ گدعون سار نے بھی فلسطینی...
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔...
ٹریون (ویب ڈیسک )پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار...
صحافی پیوش مشرا یہ بھی بتاتے ہیں کہ کئی بی جے پی کارکنان نے ایسا کیا ہے، جسکی جانکاری اس بی جے پی کارکن نے ہی دی، جسکی روداد وہ بیان کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد، اب اس پر تجزیہ کا دور شروع ہو چکا ہے۔ کئی لوگ ایسے ہیں، جو "این ڈی اے" کے حق میں آئے حیرت انگیز ریزلٹ کو شبہات کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ "عظیم اتحاد" کی پارٹیوں نے تو بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر بے ضابطگی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اس درمیان کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے بہار اسمبلی انتخاب...
معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے ایک میوزک کنسرٹ یا پروگرام کا حیران کن معاوضہ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔گلوکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ضم ماروی نے بتایا کہ کیریئر بنانے کیلئے انہیں سخت محنت کرنی پڑی، انہیں متعدد بار مایوسی بھی ہوئی لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری، انہیں پہلی بار بڑے میوزک پروگرام کرنے پر 27 ہزار روپے کا معاوضہ ملا تھا، جو اس وقت بہت زیادہ تھا، جس سے انہوں نے والدہ کو گھر کیلئے بہت ساری چیزیں لے کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 27 ہزار روپے کی کمائی سے والدہ کو بستر، ٹی وی،...
بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے چلڈرنز ڈے اپنے ننھے مداحوں کے ساتھ منا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اداکار جو بچوں سے بے حد محبت کے حوالے سے مشہور ہیں، نے یو اے ای دورے کے دوران بچوں سے ایک خصوصی بیک اسٹیج ملاقات کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا ویرال بھیانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں 59 سالہ سلمان خان بچوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں، انہیں مسکرا کر ویلکم کررہے ہیں اور مسلسل ان کی حفاظت یقینی بنارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر سلمان خان کے اقدام کو سراہا ہے، ایک مداح نے لکھا...
صدارتی استثنیٰ: اختیار اور جواب دہی کے درمیان نازک توازن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبالمدتوں سے صدارتی استثنیٰ کا تصور دنیا بھر کے آئینی مباحث میں اہم مقام رکھتا آیا ہے۔ اگرچہ مختلف ممالک میں اس کی صورتیں مختلف ہیں، مگر اس کی بنیادی منطق ایک ہی رہی ہے؛ سربراہِ ریاست کو روزمرہ سیاسی مقدمات یا قانونی خوف سے آزاد ہو کر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں، لیکن کوئی بھی عہدہ دار ہمیشہ کے لیے احتساب سے مبرا نہیں ہو سکتا۔ اختیار اور جواب دہی کے درمیان یہی نازک توازن جدید آئینی نظامات کی روح ہے۔ اخلاقی سطح پر یہ اصول قرآن کی اس تعلیم سے ہم آہنگ ہے کہ تمام انسان، خواہ...
واٹس ایپ جلد ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین میٹا کی مختلف ایپس پر ایک جیسے یوزرنیم حاصل کرسکیں گے واٹس ایپ آئندہ سال اپنا طویل عرصے سے زیرِ بحث یوزرنیم فیچر متعارف کرانے والا ہے، جس کے بعد صارفین اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر صرف یوزرنیم کے ذریعے رابطہ کر سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو فیس بک یا انسٹاگرام پر موجود اپنے یوزرنیم کے مطابق واٹس ایپ پر بھی وہی ہینڈل حاصل کرنے کی سہولت دے گا، جس سے میٹا پلیٹ فارمز پر یکساں شناخت برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے یورپی ممالک میں تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن متعارف کروا دی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ریزرویشن آپشن...
ایک بیان میں پیر محمد شاہ نے کہا کہ اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی کیمرہ بتائے گا اور گاڑی پکڑی جائے گی، اس سے اسٹریٹ کرائمز بھی کم ہوجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، مثال کے طور پر ایک بندہ بس کی چھت پر لوگ بٹھا کر چلا رہا یا کسی کی گاڑی کے کالے شیشے ہیں ہم نے جب پک کیا تو ایکسائز میں اس کا ڈیٹا نہیں ملا کیونکہ جو اس نے نمبر پلیٹ لگائی تھی وہ ویگو کی نہیں...
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک تازہ انٹرویو میں ایک بار پھر اپنے شوہر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا نے شادی کے بعد ایک اچھے شوہر کا کردار ادا نہیں کیا۔ سنیتا، جن کی شادی 1987 سے گووندا کے ساتھ ہے، حالیہ انٹرویوز میں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کر چکی ہیں، جس سے ان کے رشتے میں دراڑ کی افواہیں مزید پھیل گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے 15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟ سنیتا نے کہا کہ نوجوانی میں غلطیاں ہو سکتی ہیں، لیکن عمر کے ایک حصے میں بار بار وہی غلطیاں کرنا مناسب نہیں۔ان کے مطابق جب آپ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بغیر درست سفری دستاویزات کسی بھی مسافر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے تک موجود رہے اور امیگریشن عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ مسافروں کے پراسیس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے گفتگو بھی کی اور امیگریشن کے تجربے سے متعلق سوالات کیے، جبکہ سالک...
ایک ایسے وقت میں کہ جب غزہ میں کھلے جنگی جرائم اور سفاکانہ کارروائیوں کے باعث، قابض صیہونی رژیم کیخلاف "فلسطینی شہریوں کی نسل کشی" کا مقدمہ ہیگ کی عالمی عدالت میں زیر سماعت ہے، ملکی نوجوانوں کیساتھ خطاب میں جرمن چانسلر کا فخریہ انداز میں کہنا تھا کہ "جرمنی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے"! اسلام ٹائمز۔ جرمن حکومت کے سربراہ فریڈرک مرٹز (Friedrich Merz) نے قابض و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کانفرنس جرمن نوجوانوں کے ساتھ خطاب کے دوران جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمنی کا موقف بھی واضح ہونا چاہیئے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ فریڈرک مرٹز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی...
امریکا میں ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے باسکٹ بال میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ تھری پوائنٹ شاٹس ڈال کر اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔ ریان مارٹن سابق مسٹر مین باسکٹ بال کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے اسکول کے کورٹ میں اپنی کوشش کا آغاز کیا، ان کا ہدف 1372 کامیاب تھری پوائنٹس تھا، تاہم انہوں نے یہ حد ناصرف پوری کی بلکہ 145 شاٹس زیادہ لگا کر مجموعی طور پر 1516 تھری پوائنٹس اسکور کیے۔ مارٹن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ساتھی استاد نک ولسن اور طلبہ کے سر سجایا ہے جس کی حوصلہ افزائی نے انہیں مشکل لمحات میں بھی ہمت دی۔ مارٹن نے بتایا کہ تقریباً 28ویں منٹ...
فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایہاب ابو جزار اور ان کے کھلاڑی اسپین میں ایک خصوصی مشن پر ہیں، جہاں وہ باسک کنٹری اور کیٹالونیا کی نمائشی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں۔ ان میچوں کا مقصد دنیا کی توجہ فلسطینیوں کی سلامتی، آزادی اور غزہ میں انسانی بحران کی طرف مبذول کرانا ہے۔ ہفتے کو سان مامیس اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے یہ مقابلہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی علامت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات فلسطینی ٹیم، جو فیفا رینکنگ میں 98 ویں نمبر پر ہے، 2 سالہ جنگ اور مسلسل بمباری کے باعث شدید...
بچے جب اسکول سے گھر لوٹے تو ان کے ہاتھوں میں کوری ماؤنٹ اسکول کا سہ ماہی رسالہ تھا۔ میں نے یونہی وقت گزاری کے لیے اس کے اوراق پلٹنے شروع کیے تو ایک اشتہار پر نگاہ ٹھہر گئی۔ اشتہار میں تحریر تھا: ’ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کے لیے فوسٹر کیریئرز کی فوری ضرورت۔ تین ماہ کا مفت کریش پروگرام، اسمارٹ تنخواہ، اور تربیت کے اختتام پر روزگار کے مواقع۔‘ نیچے ایک رابطہ نمبر اور ادارے کا پتا درج تھا۔ دل میں تجسس جاگا، فوراً نمبر ملایا۔ دوسری جانب سے نہایت عجلت بھری آواز سنائی دی، جیسے انہیں واقعی فوری طور پر لوگوں کی ضرورت ہو۔ چند رسمی سوالات کے بعد اگلے ہی روز کے لیے میرا انٹرویو طے...