2025-10-05@02:07:56 GMT
تلاش کی گنتی: 6968
«ایک بھی»:
(نئی خبر)
اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خصوصاً غزہ میں پھنسے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی اور حکومت کی جارحانہ حکمتِ عملی پر عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، جو ساتھ کھڑی ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
سندھ کی تہذیبی تاریخ 5 ہزار سال پر محیط ہے۔ یہ نہ صرف برصغیر کی شہری تمدن کی جائے پیدائش ہے بلکہ پاکستان کی ثقافتی بنیاد بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھی ثقافت سے جڑا قدیم ہنر، اجرک کی تیاری کے 16 مراحل قدیم سندھ کی سرزمین جہاں انڈس ویلی تہذیب نے جنم لیا آج بھی پاکستان کی پہچان اور اصل سے جڑنے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ موئن جو دڑو جیسے تاریخی شہر ہمیں اس عظیم تمدن کی جھلک دکھاتے ہیں جو آج بھی ہماری قومی شناخت میں زندہ ہے۔ سندھ کی صوفی روایت، خاص طور پر حضرت لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات، ملک بھر سے لاکھوں زائرین کو روحانی سکون فراہم کرتے ہیں اور قومی...
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
آسٹریلوی پولیس نے ایک 41 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا لیگو (Lego) چوری کیا۔ پولیس کے مطابق یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے جس میں خوردہ سامان کی چوری کا اتنا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیگو کی 90ویں سالگرہ، 94 ہزار بلاکس کا کیک تیار پولیس کے مطابق رائل پارک ایڈیلیڈ کے مغربی مضافات میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران تقریباً 2 ہزار 500 چوری شدہ اشیا برآمد ہوئیں جن میں 1 ہزار 700 سے زائد سیل پیک لیگو سیٹس شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جان ڈی کانڈیا نے بیان میں کہا کہ ’یہ چوری محض...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی حسن زاہد سے ہوئی تھی لیکن ان کے نامناسب رویے کے باعث یہ رشتہ ختم کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں سامعہ حجاب نے کہاکہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ حسن زاہد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا تو عوام اور پولیس دونوں نے ان کا ساتھ دیا، تاہم اسی دوران کچھ افراد نے ان پر ہی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام تراشی شروع کر دی اور کہا کہ ان کا حسن زاہد کے ساتھ تعلق رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس، ملزم حسن زاہد نے عدالت میں جرم قبول کر لیا انہوں نے سوال کیاکہ اگر کسی...
محبت کی کہانیوں میں اکثر ڈرامہ ضرور ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان نے غصے میں ایسا قدم اٹھایا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انڈیا میں ایک شخص کو بجلی کے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑی کٹر موجود ہے۔ چند لمحوں بعد وہ تاریں کاٹتا ہے اور مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کے گاؤں کو اندھیرے میں ڈبو دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اس بات پر برہم تھا کہ اس کی محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہتا تھا۔ مسئلہ...
سیلاب جب اپنی طغیانی دکھاتا ہے تو زمین صرف پانی میں نہیں ڈوبتی، امیدیں اور خواب بھی بہہ جاتے ہیں۔ کھیتوں کی سبزیاں تو اگ سکتی ہیں، مکانوں کی دیواریں اور سڑکوں کی راہداریاں بھی دوبارہ بن سکتی ہیں، لیکن ماں اور بچے کی سلامتی اگر ایک بار خطرے میں پڑ جائے تو اس کی تلافی آسان نہیں۔ رواں برس کے سیلاب نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں جو قیامت ڈھائی، اس کی اصل تصویر خیموں، کیچڑ بھری گلیوں اور بے یار و مددگار عورتوں کے چہروں پر دیکھی جا سکتی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، بستیاں اجڑ گئیں اور انسانیت ایک بار پھر قدرتی آفت کے امتحان میں مبتلا ہوئی۔ ان متاثرین میں سب سے زیادہ...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کولکتہ جانے والی انڈی گو کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک نشے میں دھت وکیل نے مبینہ طور پر مذہبی نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ مسافرنے ساتھی مسافروں کو بھی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر اکسایا بعدازاں اس کا رویہ عملے کے ساتھ تلخ کلامی تک جا پہنچا۔ ایئرلائن کے بیان کے مطابق، متعلقہ مسافر جو سیٹ نمبر ڈی31 پربیٹھا تھا، عملے کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور نشے کی حالت میں باقی مسافروں کو بھی پریشان کر رہا تھا۔ مزید پڑھیں: رپورٹس کے مطابق وکیل کے پاس مبینہ طور پر ایک بوتل میں شراب بھی تھی جسے وہ اسے سوفٹ ڈرنک ظاہر...
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ایک بار پھر اپنے آباؤ اجداد کی مشہور بکتر بند سبز ٹرین میں چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ یہ ٹرین محض ایک سواری نہیں بلکہ شمالی کوریا کی حکمران نسل کی پہچان اور طاقت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ یہ ٹرین کئی دہائیوں سے کم خاندان کے زیرِ استعمال ہے۔ کم جونگ اُن کے والد کم جونگ اِل اور دادا کم اِل سُنگ بھی ہوائی سفر سے گریز کرتے ہوئے انہی بکتر بند ڈبوں میں لمبے سفر کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات پرانے وقتوں میں اس ٹرین پر شاندار ضیافتیں ہوا کرتی تھیں، جن میں فرانسیسی شراب اور...
اسرائیل نے غزہ شہر (شمالی غزہ) میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے لیے ہزاروں فوجی ریزروسٹ کو طلب کیا گیا ہے۔ تاہم متعدد ریزروسٹ نے تاخیر سے رپورٹ کیا یا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استثنیٰ مانگا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ اسرائیل کی تاریخ میں ریزرو فورسز کا سب سے بڑا بلاوہ ہے جس میں تقریباً 60 ہزار اہلکاروں کو طلب کیا گیا جن میں سے 40 سے 50 ہزار منگل کے روز بلائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا بہت سے ریزروسٹ اسکول سیشن کے آغاز جیسے ذاتی مسائل کے باعث ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے جبکہ سینکڑوں نے ڈیوٹی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حوصلہ افزا معاشی اعداد و شمار کے سہارے مارکیٹ نے نئی بلندیاں حاصل کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دن کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 152,000 کی سطح عبور کرگیا۔ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,346.88 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,322.36 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.89 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ گرین زون میں ٹریڈنگ سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت مختلف شعبوں...
سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ملزم فیاض عرف بھولا نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد انکاؤنٹر کے خدشے کے باعث کمرۂ عدالت میں ہی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو گرفتاری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک ملزم کے وکیل مظہر اقبال سدھو نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو خطرہ ہے کہ پنجاب میں سی سی ڈی کے ہاتھوں انکاؤنٹر کر دیا جائے گا۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں روزانہ اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور لوگوں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع وکیل نے نشاندہی کی کہ ایک...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
کیا عمران خان صاحب کو 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لینی چاہیے؟ یہ سوال ہتھیلی پر رکھے انگارے جیسا ہی سہی لیکن اس معاشرے، ملک اور خود تحریک انصاف سے خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ اسے پوری سنجیدگی سے زیر بحث لایا جائے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا معاملہ یہ ہے کہ معاشرہ آگے بڑھ چکا ہے اور یہ پیچھے رہ گئی ہیں۔ اس باب میں کسی کو شک ہے تووہ سیلاب کے دوران، وزرائے کرام کے بیانات اور تاویلات پڑھ کر عین الیقین کی منزل کو پہنچ سکتا ہے۔ یہ 90 کی دہائی سے نکل ہی نہیں پا رہے، سیلاب زدگان کے لیے خوراک کے پیکٹوں پر بھی یہ اپنی تصاویر لگواتے ہیں۔ ادھر...
چند ہفتے ہی گذرے ہیں، 27 جولائی کی صبح میں واک کے بعد کمرے میں معمول کی ہلکی پھلکی ایکسر سائز کررہا تھا کہ میرے موبائل فون کی گھنٹی بجی، میں نے فون اٹھایا، اجنبی نمبر تھا، کالر نے کہا’’میں ٹی سی ایس کے دفتر سے بول رہا ہوں، آپ کا ایک پارسل آیا ہوا ہے جو ہم نے آپ کو deliver کرنا ہے، اپنا ایڈریس بتا دیجیے تاکہ ہم پارسل پر لکھے ہوئے ایڈریس سے ٹیلی کرسکیں‘‘۔ میں نے اسے ایک روٹین کی کال سمجھا اور میرے ذہن میں کوئی شک وشبہ پیدا نہ ہوا۔ میرا فوکس چونکہ اپنی ایکسر سائز پر تھا، اس لیے بے دھیانی سے پوچھا کہ ’’کتابوں کا پیکٹ ہے؟‘‘ اب کالر کے لیے آسانی...
دنیا کی سیاست کی بساط پہ وقت کے مہروں کی چالیں اکثر ہمیں حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ کبھی وہ لمحہ آتا ہے جب لگتا ہے کہ تاریخ اپنی پرانی زنبیل کھول کر دکھا رہی ہے کہ کیسے بادشاہ، سپہ سالار اور تاجر ایک ہی وقت میں اقتدار کے کھیل میں شامل رہے۔ آج بھی یہ کھیل جاری ہے، صرف نام بدل گئے ہیں۔ تخت و تاج کی جگہ صدارت اور وزارتِ عظمیٰ کے القاب نے لے لی ہیں۔ زر اور بندوق کے اشتراک نے وہی کہانیاں جنم دی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی المیے کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دو خبریں آئیں، ایک نریندر مودی کا دورہ چین اور دوسری ڈونلڈ ٹرمپ کا...
جس کسی نے بھی یہ کہا ہے کہ زندگی ایک سفر ہے سہانا،جھوٹ کہا ہے ۔ زندگی اگر ایک سفر ہے تو سفر کبھی سہانا نہیں ہوتا بلکہ کچھ تو اسے ’’سقر‘‘ کہتے ہیں کہ اس سفر میں قدم قدم پر گھاٹیوں ،کھائیوں اورکٹھنائیوں سے گزرنا پڑتا ہے،سرابوں کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے ، گزرنا پڑتا ہے ، رہزنوں کے ہاتھوں لٹنا پڑتا ہے ، رحمان بابا نے کہا ہے کہ میں نہ کہیں آتا ہوں نہ جاتا ہوں اوربیٹھے بیٹھے زندگی کاسفر کٹ رہا ہے یعنی کوئی چاہے نہ چاہے اسے یہ سفر مثل سقر طے کر کے ’’سفر‘‘کرنا پڑتا ہے اور دریاؤں کو پار کرنا پڑتا ہے، وہ بھی آگ کے دریاؤں کو اور ڈوب کر پار کرنا...
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی سخت مذمت کی گئی جب کہ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔ رکن ممالک نے ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ مشترکہ اعلامیے نے عالمی منظر نامے میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے۔ اس اعلامیے میں، دہشت گردی کی مذمت سے لے...
روشنیوں کی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو محض کردار ادا نہیں کرتے بلکہ وقت کے دھارے پر اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فنکار اپنی موجودگی سے ایک ایسا طلسم پیدا کرتے ہیں کہ پردہ سیمیں لمحہ بھر کے لیے ایک جیتی جاگتی حقیقت میں بدل جاتا ہے۔ ان کی آنکھوں کی گہرائی، مکالمے کی نرمی یا شدت اور باڈی لینگوئج میں چھپی ہوئی کہانیاں ناظر کے دل تک پہنچتی ہیں۔ وہ اداکار جو محض ڈائیلاگ نہیں بولتے بلکہ ہر لفظ میں اپنی روح ڈال دیتے ہیں، وہی سینما کے حقیقی جادوگر ہوتے ہیں۔ ایسے فنکاروں کی پہچان صرف ان کی کامیاب فلموں سے نہیں ہوتی بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ ہر کردار میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم سے اختلاف ہے،جو لوگ کہتے ہیں ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا وہ سیاست کر رہے ہیں۔ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کا حامی ہوں ،پیپلز پارٹی اب ڈائیلاگ اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی،کالاباغ ڈیم سے سندھ اور اے این پی کو مسئلہ ہے ،منگلا ڈیم پر لوگوں کو متبادل جگہ دی گئی۔ سب کے تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم بننا چاہئے ،میری پارٹی کے لوگ بھی کالاباغ ڈیم پر سیاست کر رہے ہیں...
تاریخ انسانی کے صفحات پر کچھ نام اور اشیاء ایسی ثبت ہوچکی ہیں جو نہ صرف اپنی مادی ساخت میں منفرد ہیں بلکہ ان کے ساتھ جُڑی ثقافت، تہذیب، حوصلہ اور قربانی کی داستانیں انہیں دائمی علامت بنا دیتی ہیں۔ ’’فولادِ دمشق‘‘ انہی علامتوں میں سے ایک ہے۔ اگرچہ یہ بظاہر ایک دھات ہے، ایک ہتھیار کا مادّہ، لیکن درحقیقت یہ اس پوری تہذیب، علم، جفاکشی، اور فنی عروج کا استعارہ ہے جو دمشق جیسے قدیم شہر سے وابستہ رہی ہے۔ آج جب کہ دنیا ایک بار پھر ظلم، استبداد اور تہذیبی کشمکش کے بھنور میں ہے، ’’فولادِدمشق‘‘ نہ صرف ایک تاریخی استعارہ بلکہ ایک فکری و اخلاقی تمثیل بن چکا ہے، جس پر گفتگو تاریخ، سائنس، جنگ، اور امن...
ذرا سا مڑ کر دیکھیں۔ اْس ہستی کو یاد کریں جس نے آپ کا ہاتھ پکڑا تھا۔ چند قدم دور آپ کو تھامنے کیلئے ایک اور مہربان موجود۔ اور یوں آپ کو پہلا قدم اْٹھانا سکھایا گیا۔ دوسوال: وہ ہستیاں اب کہاں ہیں؟ اور آپ کو مڑ کر دیکھنے میں اتنی دِقت کیوں ہو رہی ہے؟ وہ ہستی اب آپ خود ہیں بہت سوں کیلئے۔ اور مڑ کر دیکھنے میں دِقت کی وجوہات دو ہیں۔ ایک تو یہ کہ مڑ کر کل کو دیکھتے ہوئے دل دْکھتا ہے کہ تب میں توانائی اور شباب سے بھرپور تھا اور کئی آنکھوں کی امید۔ خواب جوان اور بہت سوں کی امیدیں زندہ تھیں۔ آج میں خود دوسروں سے امیدیں لگائے بیٹھا ہوں۔...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 100 اموات میں سے ایک موت خودکشی کے باعث ہوتی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی صحت کے بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر خودکشی کی شرح میں معمولی کمی ضرور ہوئی ہے، مگر یہ پیشرفت نہایت سست رفتار ہے۔ 2021 میں، جس کے اعداد و شمار دستیاب ہیں، دنیا بھر میں اندازاً 7 لاکھ 27 ہزار افراد نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر ڈیورا کیسٹل کے مطابق...
یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کے عظیم کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کی زندگی خوشیوں اور غموں، کامیابی اور ناکامی، شہرت اور تنہائی کا ایک امتزاج ہے۔ ایک طرف ان کا فلمی ستارہ آج بھی روشن ہے، تو دوسری طرف ذاتی زندگی نے کئی بار انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ منگنی کا ٹوٹ جانا، شادی کی تلخیاں اور پھر سابق شوہر کی اچانک موت—یہ سب کچھ ان کی زندگی کو ایک دردناک داستان بناتے ہیں۔ کرشمہ کپور اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں جب ان کی منگنی بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار ابھیشیک بچن سے طے پائی۔ بچن خاندان کی بہو بننے کی خبر نے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔ یہاں تک...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ منگل کی دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 150,982.62 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو کہ 1,011.50 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری دن میں آٹوموبائل، کمرشل بینک، آئل اینڈ ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سی، فارماسیوٹیکل، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا حبکو، اے آر ایل، این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی...
بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران درپیش مشکلات اور دھونی کے دورِ قیادت میں اپنے کردار کے محدود ہونے پر کھل کر بات کی ہے۔ عرفان پٹھان نے اپنے کیریئر کے آغاز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ 2006 میں پاکستان کے خلاف ان کی ہیٹ ٹرک بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یادگار ہے۔ لیکن دھونی کے کپتان بنتے ہی پٹھان کا کردار کم ہوتا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار نظرانداز ہونا صرف انجریز کی وجہ سے نہیں بلکہ انتخابی ناانصافیوں کی بدولت ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی 2008 آسٹریلیا ٹور کا واقعہ...
واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنی آئی فون آپریٹنگ سسٹم اور میک ایپلی کیشنز میں پائی جانے والی ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو درست کر دیا ہے۔ یہ خامی ایک جدید اسپائی ویئر مہم کے دوران سامنے آئی جس میں 3 ماہ کے دوران درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا گیا، ماہرین نے اس حملے کو ’انتہائی پیچیدہ‘ قرار دیا ہے اور آئی فون صارفین کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے ماہرین کے مطابق یہ خامی (CVE-2025-55177) ایک ’زیرو کلک‘ بگ تھی، جس کا مطلب ہے کہ متاثرہ افراد کو کسی لنک پر کلک کرنے یا کسی ایکشن...
بہار پولیس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف 29 اگست کو دربھنگہ ریلی میں لگائے گئے مبینہ ’غیر شائستہ نعروں‘ کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اقدام وزیرِاعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے سیاسی انتقام کی جھلک ہے، جہاں اپوزیشن رہنماؤں کو من گھڑت کیسز اور پولیس کارروائیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ معمول کی نعرہ بازی کو جرم بنا دیا گیا انتخابات کے دوران جلسوں اور ریلیوں میں نعرہ بازی معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ لیکن راہل گاندھی کی دربھنگہ ریلی کو سیاسی سرگرمی کے بجائے قانونی مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا،...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
تیانجن (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک نئے عالمی سلامتی اور معاشی نظام کا تصور پیش کیا ہے جو خاص طور پر گلوبل ساؤتھ ممالک کو مرکز میں رکھتا ہے۔ یہ اعلان پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔ امریکا کے خلاف پیغام برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی کا یہ اقدام امریکا کے اثر و رسوخ کے لیے ایک براہِ راست چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا ایک نئے موڑ پر ہے جہاں بالادستی اور طاقت کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کے مطابق مستقبل...
زندگی کا سفر کبھی ہموار نہیں ہوتا۔ ہر موڑ پر مشکلات، رکاوٹیں اور آزمائشیں سامنے آتی ہیں۔ مگر یہی وہ لمحے ہوتے ہیں جب انسان کا حوصلہ اور محنت اس کے لیے چراغِ راہ بن جاتے ہیں۔ حوصلہ وہ طاقت ہے جو اندھیروں میں روشنی جلاتی ہے، اور محنت وہ راستہ ہے جو خوابوں کو حقیقت میں بدلتا ہے۔ یہی سبق ہے گلزار خان کی کہانی کا۔ اس کہانی سے ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ معذوری کو اکثر رکاوٹ سمجھا جاتا ہے، لیکن درحقیقت یہ انسان کے اندر ایک نیا عزم، نئی جستجو اور نئی توانائی بیدار کرتی ہے۔ یہ ثابت کرتی ہے کہ کامیابی جسمانی صلاحیتوں کی نہیں بلکہ دل کی طاقت اور ارادے کی مرہونِ منت...
مشر سے پوچھا تمہیں جوا کھیلنا آتا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ فلیش آتا ہے؟ بولا نہیں۔ ’تہ پہ فلیش سہ کے‘ یعنی تم نے فلیش کا کیا کرنا ہے۔ مشر انسان بن، مہمان آئے ہیں، ان میں ایک لڑکی ہے۔ یار کہتی ہے شام کو فلاش کھیلیں گے۔ مشر ایک 2 فیملیز ہمارے گھر مہمان آئی ہیں۔ یہ لڑکی پتا نہیں کیوں ایسی ہے۔ ’تا تہ قسم وئی‘ یعنی کھا قسم تو مشر میں کیوں جھوٹ بولوں گا۔ آؤ تاش خریدیں۔ کارخانو مارکیٹ سے تاش خریدنے گئے۔ وہاں مشر کی اعلی اخلاقیات کا اندازہ کر کے دکاندار نے وہ والی تاش پکڑا دی جس پر تصویریں ہوتی ہیں۔ مشر نے کچھ ٹوں ٹوں کر کے تاش واپس کر کے...
فورنزک آرکیٹیکچر نامی تحقیقی تنظیم اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ میں اسرائیلی طرزِ عمل کا عمیق مطالعہ کر رہی ہے۔اس تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ اٹھارہ مارچ تا یکم اگست کی مدت کا احاطہ کرتی ہے۔اٹھارہ مارچ کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی سمجھوتہ توڑ کے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ مکمل طور پر روک دیا۔اس کے بعد قحط کی جو فضا بنی وہ فورنزک آرکیٹیکچر کی تحقیق کے مطابق ایک منصوبہ بند حکمتِ عملی ہے۔امریکا کلی اور دیگر مغربی ممالک جزوی طور پر قول و فعل کے تضاد کے ساتھ اس حکمتِ عملی کے ساجھے دار ہیں۔ اسرائیل کو کھلی چھوٹ ہے کہ وہ غزہ کو خالی کرانے کا منصوبہ آرام سے مکمل کرے۔صدر ٹرمپ...
دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمے داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ وزیر...
میں چوںکہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا، اس لیے میں نے بھی تھوڑی دیر کو گلوز پہن لیے اور جب موٹر سائیکل نے چلنا شروع کیا تو واقعی اس عمل نے بہت سکون دیا۔ سورج ہمارے سروں پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا کہ جلال پور شریف آگیا۔ ہم جہلم سے چلنا شروع ہوئے تھے اور جلال پور شریف پہنچ چکے تھے مگر سڑک کو نہ ٹھیک ہونا تھا نہ ٹھیک ہوئی۔ جلال پور شریف کی سیاحت کے بارے میں کچھ بھی چیز ہماری فہرست میں شامل نہیں تھی سڑک پر چلتے چلتے ہی ہمیں جلالپور شریف کے کچھ تاریخی دروازے نظر آئے جنہیں اب جدید ٹائلوں سے بنا دیا گیا ہے۔ ہم سڑک پر...
سالہا سال سے ڈاکٹروں اور ماہرینِ صحت کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ زیادہ نمک کھانا انسانی صحت خصوصاً دل اور بلڈ پریشر کے لیے خطرناک ہے۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں ایک نیا نقطۂ نظر سامنے آیا ہے کہ انتہائی کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے نمک کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے، نہ بہت زیادہ اور نہ بہت کم۔ زیادہ نمک: بلڈ پریشر، فالج اور امراض قلب کا خطرہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جو دنیا بھر میں فالج...
اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور نے پیر کے روز جنرل ایئر اینڈ اسپیس اکیڈمی مرسیا کے شہر سان خاویئر میں اپنی 3 سالہ فوجی تربیت کے آخری اور سب سے مشکل مرحلے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل 19 سالہ شہزادی مکمل فوجی وردی میں ملبوس الفیریز آلومنا (کیڈٹ انسائن) کے طور پر چوتھے سال کے کیڈٹس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ وہ ایل ایک ایکس 8 پروموشن کے اس کورس کا حصہ بنیں جس میں سخت تربیت دی جاتی ہے۔ یہ مرحلہ صرف تربیت کا اختتام نہیں بلکہ ایک روایت کی تجدید بھی ہے۔ شہزادی کے والد بادشاہ فلپ ششم اور دادا بادشاہ جان...
پاکستان میں معاشی مردم شماری کے حالیہ اعداد و شمار نے ایک دلچسپ تقابل کو نمایاں کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں صرف 23 ہزار فیکٹریاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد چائے کے ڈھابے اور ہوٹل سرگرم ہیں۔ یہ فرق بظاہر چونکا دینے والا ہے لیکن ماہرین کے نزدیک یہ پاکستان کے سماجی رجحانات اور ثقافتی رویوں کی عکاسی کرتا ہے اور کسی حد تک فطری بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے پی لی ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجی محقق احمد اعجاز کے مطابق اس رجحان کو غیر معمولی قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ چائے خانوں اور ہوٹلوں...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں اور غیر سنجیدہ سیاسی رویوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھی سیلاب آتا ہے، ہم فوراً اقوامِ متحدہ اور دنیا سے مدد مانگنے لگتے ہیں، لیکن کبھی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے کہ اس حال کو ہم خود لائے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے حلقے سے دو دریا گزرتے ہیں، لیکن وہاں آبی گزرگاہوں پر اسکیمیں اور تعمیرات کر کے پانی کے قدرتی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت دوسروں پر انگلی اٹھانے کا نہیں، خود احتساب کا ہے۔ ہمیں پوچھنا ہوگا...
واٹس ایپ اپنی اسٹیٹس فیچر کو مزید پرائیویٹ بنانے پر کام کر رہا ہے اور جلد ایسا فیچر متعارف کرا سکتا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب ’قریبی دوستوں‘ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے ’کلوز فرینڈز‘ اسٹوریز جیسا ہوگا۔ فیچر ٹریکر WABetaInfo کے مطابق، آئی او ایس بیٹا ورژن 25.23.10.80 میں اس نئے آپشن کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹیٹس آڈینس مینو میں اب ’کلوز فرینڈز‘ کا نیا آپشن بھی شامل ہوگا۔ صارفین اپنی پسند کے مخصوص کانٹیکٹس اس فہرست میں شامل کر سکیں گے۔ فی الحال واٹس ایپ پر صارفین کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں: اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم، جنہیں دنیا بھر میں ‘سلطان آف سوئنگ’ اور بہترین بولر کے طور پر جانا جاتا ہے، حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ شہرت کے پیمانے کس قدر بدل گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے شو میں بتایا کہ وہ ایک تقریب کے سلسلے میں شارجہ اسٹیڈیم میں موجود تھے جہاں میزبانی تابش ہاشمی کر رہے تھے۔ تابش نے پہلے وسیم اکرم کو اسٹیج پر بلایا تو حاضرین نے تالیاں بجائیں لیکن وہ جوش و خروش نظر نہ آیا جس کی توقع تھی۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی کیسے وسیم اکرم بن سکتے ہیں؟ سوئنگ کے سلطان نے بتا دیا تاہم...
جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس حالیہ کیس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے،...
ایس سی او تھیانجن سمٹ 2025 WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اعتصام الحق ثاقب موسمِ بہار کی ایک صبح تھی ، زمین پر سورج کی کرنیں پھیل رہی تھیں۔ یہ 15 جون 2001 کا دن تھا جب چین کے خوبصورت شہر شنگھائی میں ایک تاریخی اجتماع ہوا۔ چھ ممالک چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنما اکٹھے ہوئے اور ایک نئے دور کا آغاز کیا.”شنگھائی تعاون تنظیم ۔اس کا مقصد؟ امن، تعاون اور ترقی کی ایک ایسی داستان لکھنا تھاجو خطے کو مضبوط بنائے۔ سال گزرتے گئے اور یہ تنظیم اپنا دائرہ وسیع کرتی گئی ۔ بھارت اور پاکستان جیسے اہم ممالک بھی 2017 میں شنگھائی خاندان کا حصہ بنے ۔ ایران کی رکنیت...
معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
سلیکون ویلی میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے خاموشی سے میٹا کے کم از کم 14 سے 18 ٹاپ اے آئی انجینئرز کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے انہیں روکنے کے لیے 250 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ریٹینشن پیکجز کی پیشکش کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے بعض ریسرچ اسٹارز کو 4 سال کے لیے300 ملین ڈالر تک کی پیشکش کی، اور 24 سالہ نوجوان محقق میٹ ڈائٹکے جیسے نمایاں ٹیلنٹ کو پہلے ہی سال میں 100 ملین ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ Many strong Meta engineers...
دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے۔ چند سال پہلے تک جو کام صرف ہاتھوں سے یا انسانوں کے ذریعے ممکن تھے، آج وہی کام مشینیں نہ صرف بہتر بلکہ زیادہ تیز کر رہی ہیں۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ دفتر کے ملازمین دن رات کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ایک جیسے کام دہراتے رہتے ہیں۔ کوئی ایکسل شیٹ میں نمبرز ڈال رہا ہے، کوئی ای میلز کو کھول کر معلومات آگے بھیج رہا ہے اور کوئی ہر دن کی رپورٹ بنا کر اپنے باس کے پاس پہنچا رہا ہے۔ یہ سب کام اہم ضرور ہیں مگر ایک حد کے بعد یہ انسان کےلیے بوریت اور تھکن کا باعث بن جاتے ہیں۔ ایسے میں ایک نئی قسم کی مددگار ٹیکنالوجی...
انقلاب اور پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز ✍️ محمد عارف (قائدِ انقلاب)(تحریکِ انقلاب پاکستان) دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ حقیقت عیاں ہے کہ کوئی بھی قوم بغیر قربانی اور جدوجہد کے ترقی کی منزل تک نہیں پہنچتی۔ جب ظلم، ناانصافی اور استحصال حد سے بڑھ جائے تو عوامی بیداری ایک نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔ انقلاب کبھی حادثاتی طور پر نہیں آتا بلکہ یہ ایک سوچ، قربانی اور اجتماعی شعور کا نتیجہ ہوتا ہے۔ فرانس کا انقلاب: عوامی بیداری کی طاقت 1789ء کا فرانس بھوک، غربت اور طبقاتی ناانصافی کی علامت تھا۔ شاہی خاندان عیش و عشرت میں تھا جبکہ عوام روٹی کو ترس رہے تھے۔ بالآخر عوام کے صبر...
لاہور: لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب میں گھِرے ہوئے ہیں اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سیکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں. موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے تعفن اٹھ رہا ہے، لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے، ایک مقامی خاتون جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہا کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی سب بہہ گئی، اب نہ ہمارے پاس چھت ہے نہ سہارا. حکومت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
پاکستان کی قومی سلامتی کا ایک بنیادی نقطہ یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی ایک بڑا قومی مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے درپیش ہے ۔ دہشت گردی کے معاملات کا تعلق داخلی ، علاقائی اور عالمی سیاست سے بھی جڑا نظر آتا ہے ۔دہشت گردی کے معاملات کو قومی ،علاقائی اور گلوبل فریم ورک میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ریاست اور حکومت کئی برسوں سے اس اہم نقطہ پر زور دے رہی ہیں کہ بھارت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف نہ صرف پراکسی جنگ لڑی جا رہی ہے بلکہ جو بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں، ان کی سرپرستی اور سہولت کاری...
پچھلے کئی سالوں سے عالمی سطح پر یہ کہاجاتا رہاہے کہ آیندہ جنگیں پانی کے مسئلے پر ہواکریں گی، یعنی اگلے چند سالوں میں خشک سالی کے سبب یابارشیں کم ہونے کے سبب دنیاکے کئی ممالک صاف پانی کی کمی کاشکار ہوجائیں گے اورہوسکتا ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہ ممالک آپس میں لڑپڑیں گے۔ انھیں اپنی زرعی زمینیں خشک ہوتی نظر آنے لگے گی اوروہ قحط کی خوف سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے ہمارا پانی روکنے کا جب عندیہ دے ڈالا تھا تو ہم کس طرح سیخ پاہوگئے تھے اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر شور مچانا شروع کردیاتھا۔ ہمیں خطرہ لاحق...
لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے۔ ایک مقامی خاتون، جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہتی ہیں کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی تھی، سب بہہ گئی۔ قیمتی کاغذات اور زیورات پانی میں ضائع ہوگئے۔...
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو رکن ممالک کے درمیان اجتماعی سلامتی، معاشی ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ مگر حالیہ اجلاس میں بھارت نے اس کے اصل مقصد سے ہٹ کر ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی، جسے نہ صرف رکن ممالک نے مسترد کیا بلکہ پاکستان کے مؤقف کو بھی سراہا۔ بھارتی میڈیا کا گمراہ کن بیانیہ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر دہشت گردی کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے گمراہ کن دعوے کیے، حالانکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی اور اس کی روک تھام پہلے سے ہی SCO کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا...
لاہور کے نواحی علاقے چونگ میں واقع ایک پرانا اسکول اب عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں سینکڑوں سیلاب متاثرہ خواتین، بچوں اور بزرگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ یہاں کی دیواریں نمی سے بھیگی ہیں، فرش پر کیچڑ پھیلا ہے اور ہوا میں نمی اور بے بسی گھلی ہوئی ہے۔ 19 سالہ شمائلہ ریاض، جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ سات ماہ کی حاملہ ہیں، چار دنوں سے اسی کیمپ میں مقیم ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خوشی سے سوچنا چاہتی تھی، لیکن اب تو اپنے مستقبل پر ہی یقین نہیں رہا۔ جسمانی تکالیف، ذہنی دباؤ اور سہولیات کا فقدان کیمپ میں موجود بیشتر خواتین نہ صرف جسمانی...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
خیبرپختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے تاریخی کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہو کر قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلاش ایک نایاب، قدیم اور مقامی قبیلہ ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال کی پہاڑی وادیوں میں صدیوں سے آباد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ یہ برادری اپنی جداگانہ آریائی تہذیب، کثیر خدائی مذہب، مخصوص زبان اور رنگا رنگ تہواروں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں پہچان رکھتی ہے۔ بلو وینز پروگرام کے مینیجر اور اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر...
یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
آج کل مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بعض آبی ماہرین نیدرلینڈ (ہالینڈ)کے فلڈ ماڈل کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نیدرلینڈ ماڈل پر عملدرآمد کرکے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے ڈنمارک کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے۔ ڈنمارک نے بھی نیدرلینڈ کا ماڈل فالو کرکے اپنے ملک کو سیلاب اور پانی کی تباہ کاری سے محفوظ بنایا ہے۔ مزید بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ نیدرلینڈ ماڈل ہے کیا؟مگر اس سے بھی پہلے چند سطریں نیدرلینڈ کے بارے میں۔ نیدرلینڈ (ہالینڈ) شمال مغربی یورپ کا ایک اہم مگر قدرے چھوٹا ملک ہے۔ ایمسٹرڈیم اس کا دارالحکومت ہے، یہ خوبصورت ملک...
ممتاز دانشور اور لکھاری طارق علی نے ’یو کانٹ پلیز آل‘ کے عنوان سے یادداشتوں میں اپنے والد اور پاکستان ٹائمز اور ویو پوائنٹ کے سابق ایڈیٹر مظہر علی خان کے بارے میں بھی ایک باب لکھا ہے۔ یہ کتاب طارق علی کی 1980 سے 2024 کے عرصے پر پھیلی ہوئی یادوں پر مشتمل ہے۔ اس کے جس حصے کو میں نے بڑی دلچسپی سے پڑھا وہ باپ کی بیٹے کو مطالعے کی طرف مائل کرنے کی کوششوں کے بارے میں ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک عالی دماغ کی ذہنی پرداخت میں اس کے بچپن کا ماحول کس قدر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس داستان میں مال روڈ پر پنجاب رلیجیس بک سوسائٹی سے طارق علی کے...
اس بات کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا یہ خطہ ایک بہت بڑی ماحولیاتی تبدیلی سے دوچار ہے۔ ہندوستان، پاکستان ، بنگلہ دیش، افغانستان اور چین ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیرِ اثر ہیں اور ہم سب ایک دوسرے سے الجھے ہوئے ہیں۔ چین کی دسترس ہندوستان کے پانی پر ہے، ہندوستان کا کنٹرول ہمارے اور بنگلہ دیش کے پانی پر ہے۔ افغانستان سے بھی پانی پاکستان آتا ہے، وہاں بھی ماحولیاتی تباہی عروج پر ہے۔ دنیا کی مجموعی آبادی میں سے چالیس فیصد سے زائد آبادی ان ممالک میں آباد ہے اور ان میں سے تین ملک ایسے ہیں جن کا وجود اٹھہتر سال قبل ایک تھا۔ یہ جدا ہو کر پہلے دو پھر یہ تین ممالک بنے۔ اس...
اللہ جانے مظلومیت ہمارے چہرے پر سجتی ہے یا ہماری مہارت کہ اپنی کرپشن، خودغرضانہ رویوں، بے عملیوں اور نا اہلیوں کو چھپانے کے لیے کسی بھی حادثے یا آفت کی صورت میں اسے جھٹ سے منہ پر سجا لیتے ہیں۔ 2010 کا سیلاب تھا یا 2022 کا، ہم نے سیلابی المیوں میں انسانی کوتاہیوں کا تمام الزام عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں پر ڈال کر خود کو معصوم ومظلوم قرار دے کر ہاتھ جھاڑ دیے۔ 2022 کے سیلاب کے ساتھ یہ بیانیہ زور وشور سے شروع ہوا کہ ہم اپنے حصے سے کہیں زیادہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں۔ اس بیانیے کے مطابق پاکستان دوسروں کے کردہ گناہوں کے سبب سیلابی اذیت کا شکار ہوا۔ یوں سیلاب کی وسیع تباہی...
چینی وزیر خارجہ کا سہ ملکی دورہ اس خطے کی سیاست میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترتیب کے اعتبار سے چینی وزیر خارجہ نے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا، وہاں سے وہ سیدھے کابل پہنچے تھے، طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد چار سال میں یہ کسی بھی چینی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ افغانستان تھا اور پھر وہ وہاں سے وہ پاکستان پہنچے اور ہمارے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جہاں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ملک کی کسی بھی وزارت کی اندرونی روداد حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی اندرونی روداد کو حساس ترین قرار دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خارجہ اس لحاظ...
تاریخ کے صفحات میں کئی ایسے لمحے چھپے ہیں جو نہ صرف قوموں کی یادوں میں نقش رہ جاتے ہیں بلکہ ان کے تعلقات کی سمت بھی متعین کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، جو قربانی، جدوجہد اور تلخیوں کا مرکب ہے۔ 1971 کے المناک واقعات نے دونوں قوموں کے دلوں میں فاصلے ڈال دیے، لیکن آج ایک ایسا سنہری موقع پیدا ہوا ہے جسے ضایع کرنا شاید تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ دنیا ایک نئے عالمی منظرنامے کی طرف بڑھ رہی ہے، خطے کی معیشتیں بدل رہی ہیں اور عوام کی توقعات بھی بلند ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو ایک...
ماہ اگست آزادی کی یاد دلاتا ہے، خون میں نہائے اور بے شمار زخم خوردہ لاشوں اور بہتے خون کی ندیاں اس بات کا احساس اجاگر کرتی ہیں کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھرنے کے لیے مہاجرین کو کس قدر قتل وغارت کا سامنا کرنا پڑا۔ خاندان کے خاندان قتل کردیے گئے، ہتھیاروں کے ذریعے انھیں، ان کے ہی خون میں نہلا دیا گیا۔ مسلمانوں کی قربانی و ایثارکی داستانیں کتابوں میں بکھری نظر آتی ہیں، میرے زیر نظر جو کتاب ہے، اس کا نام ہے ’’ فرحت نصیب‘‘۔ اس کی مصنفہ ڈاکٹر فرحت عظیم ہیں۔ ڈاکٹر فرحت نے اپنے والدین کی زخمی اور لہو رنگ کہانی کو جرأت اظہارکے ساتھ بیان کیا ہے، ورنہ عموماً ہوتا یہ...
پاکستان میں زبانوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔بلوچستان کی مہر گڑھ کی تہذیب، سندھ کی موئن جو دڑو اور ہڑپہ کی تہذیب، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی گندھارا تہذیب کے بعد اس خطے نے یونانیوں، ویدک،ایرانیوں، مغلوں اور برصغیر کے مقامی تمدن کو دیکھا، جس کے نتیجے میں یہاں زبانوں، ثقافتوں اور سماجی نظام کا ایک ایسا امتزاج پیدا ہوا جو آج تک جاری ہے۔ اس تناظر میں میں اہم چیز زبانیں ہیں اور زبانیں صرف بولنے کا ذریعہ نہیں ہوتیں بلکہ تہذیب اور ثقافت کا آئینہ بھی ہیں۔ زبان میں قوم کے جذبات، فکر، طرزِ معاشرت اور اجتماعی شعور جھلکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ہر مہذب قوم نے اپنی زبان اور ثقافت کو تحفظ دینے...
1970 میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ انسان کی ماحول خراب کرنیوالی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 1974 میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ صنعتی کارخانوں سے کئی طرح کی زہریلی گیسز نکل کر اس اوزون کی سطح کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ساتھ ہی خبر دار بھی کیا گیا کہ اگر اس عمل کو نہ روکا گیا تو آنیوالے 75 برسوں میں اس تہہ کا مکمل خاتمہ بھی ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں انتہائی خطرناک سمندری طوفان اور سیلابوں کے آنے کا بھی خطرہ ہے، نیز دنیا بھر کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔ جے۔ ڈائیمنڈ اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ جنگلات کو گزشتہ پچاس برسوں میں اتنا نقصان نہیں پہنچایا گیا...
سچ بولنا، اس پر قائم رہنا آسان نہیں، ماضی میں ایسے بہت سے کردار نظر آتے ہیں جنھوں نے حق کی راہ میں بہت اذیتوں کو برداشت کیا، انھوں نے کانٹوں کی راہ منتخب کر لی لیکن کلمہ حق پر قائم رہے، دست بردار نہیں ہوئے۔ حضور اکرم ﷺ کے دور سے لے کر خلفائے راشدین کے بعد بھی یہ ایک جہد مسلسل تھا اور تکلیفوں، اذیتوں آزمائشوں کے بعد وہ لوگ تو گزر گئے، پر ان کے نام تاریخ میں ثبت ہو گئے۔ وہ عظیم لوگ جو بعد میں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے تھے، آج بھی نیکی اور بدی کے درمیان فرق کو واضح سمجھانے میں مددگار ہیں۔ حالیہ بارشوں نے جو ملک بھر میں...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
بے شک آزمائش کی یہ گھڑی دل دہلا دینے والی ہے، جب گھروندے پانی میں بہہ جائیں، فصلیں تباہ ہو جائیں، مال مویشی ڈوب جائیں اور زندگی بھر کی جمع پونجی لمحوں میں دریا برد ہو جائے، تو دل پر کیا بیتتی ہے، یہ صرف وہی جان سکتا ہے جو خود اس کرب سے گزر رہا ہو۔ لیکن اے اہلِ درد، اے سیلاب کے متاثرین، میں تمہارے دکھ کو محض خبر نہیں سمجھتا، اسے اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔ یہ سچ ہے کہ تمہارے گھر اجڑ گئے، لیکن تمہارے حوصلے ابھی بھی آباد ہیں۔ تمہاری زمینیں پانی لے گیا، مگر تمہارے بازو آج بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ تمہارے کھیت خالی ہو گئے، مگر تمہارے دل ہمت اور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبے کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے منصوبے کی اصل حقیقت ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ PICIIP کے تحت شروع کیا گیا تھا جس پر ورلڈ بینک کے قرض سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی برس سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے معیار کا اندازہ...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
پشاور: خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے ایک بار پھر معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے جبکہ چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پشاور میں نحقی چارسدہ روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے کمسن بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ پشاور ہی کے علاقے فقیر کلے ورسک روڈ پر کمرے کی دیوار گرنے سے 30 سالہ محمد طفیل زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ خیبر میں طوفانی بارش کے...
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر مشہور خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو افسوسناک اور خواتین کی تذلیل قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وزیرِاعظم سمیت متعدد سیاستدان خواتین اور معروف شخصیات کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا جہاں نہ صرف انہیں مسخ شدہ انداز میں پیش کیا گیا بلکہ جنسی اور توہین آمیز جملے بھی درج کیے گئے تھے۔ یہ مواد ’فیکا‘ (Phica) نامی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، جس کا نام اطالوی زبان کے ایک فحش لفظ سے...
سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک غزہ میں کم ازکم دو سو اسی صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے فرائض نبھاتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔نجی ولاگرز اور فری لانس رپورٹرز ان کے علاوہ ہیں اور اگر انھیں بھی جمع کر لیا جائے تو یہ تعداد ساڑھے تین سو سے اوپر پہنچ رہی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ غزہ اطلاعات کی ترسیل کرنے والوں کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے۔اس قبرستان میں وہ بوڑھے ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنھیں کسی صحافی یا میڈیا ورکر کا بھائی، باپ ، ماں ، بیٹا ، بیٹی ہونے پر گولی ، راکٹ یا بم کی شکل میں سزاِ موت دی گئی۔ اس المیے کی گہرائی کا اندازہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے بعد سوالات کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو ایک خط دیا ہے جسے سفارتی اصطلاح میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے...
پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا...
ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ صورتحال امریکا میں مشہور فاسٹ فوڈ چین ٹاکو بیل کے ساتھ بھی پیش آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن جانے پر اس نے اپنی ڈرائیو تھرو سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال پر نظرثانی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ریستوران چین کے اے آئی نظام نے عجیب و غریب غلطیاں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ ٹاکو بیل کے جس اے آئی نظام کا ذکر ہو رہا ہے وہ دراصل ایک ’وائس اسسٹنٹ‘ ہے...
وسطی امریکا کے ایک ملک کوسٹا ریکا میں بحرالکاہل کے ساحل پر ماہی گیری کے دوران ایک ماہی گیر نے ایک ایسی شارک کو پکڑا ہے جو دنیا بھر میں پہلی بار مکمل نارنجی رنگ میں دیکھی گئی ہے۔ گارون واٹسن نامی شخص نے اگست 2024 میں ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 6 فٹ 6 انچ لمبی نرس شارک کو پانی سے باہر نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر ناقابل یقین تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی اور سیارے کی مخلوق سامنے آ گئی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟ گارون واٹسن، جو پیرسمینا دومس دی ہوٹل کے مالک ہیں، نے اپنی...
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔ ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے پاک بھارت میچ کو معمول کا مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیجیٹل گرفتاری‘، دوا خریدنے کے چکر میں خاتون 77 لاکھ سے کیسے محروم ہوئی؟ ملزمان نے انہیں ’ڈیجیٹل حراست‘ میں لے لیا اور مسلسل فون پر مصروف رکھتے ہوئے تنہائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاکہ وہ کسی کو اطلاع نہ دے سکیں۔ بعدازاں جب ہردیو...
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کے پی، پنجاب، سندھ اور کشمیر سمیت کئی صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب، چند اہم سوالات کے پی کے کئی شہر پانی میں بہہ گئے جبکہ کراچی میں شدید بارش کے دوران ٹریفک جام رہا۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ڈیموں کے سپل ویز کھولنے سے سیالکوٹ ڈوب گیا اور پنجاب و سندھ میں مزید بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پچھلے سیلاب میں تقریباً 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے، لیکن اس بار بروقت وارننگ کی وجہ سے کئی زندگیاں بچ گئیں۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق...
لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (APSUP) کے زیر اہتمام 2030 کا پاکستان چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں کے عنوان سے یونیورسٹی آف لاہور میں خصوصی لیکچر منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ایپ سپ چوہدری عبدالرحمن، چیئر مین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل،ریکٹر یونیورسٹی آ ف لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈین آفس آف سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی میاں عامر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 33نئے صوبے بننے چاہئیں،...
14 فروری 1933 میں عطا اللہ خان اور عائشہ بیگم کے ہاں ایک بچی نے جنم لیا، جس کا نام انھوں نے ممتاز جہاں بیگم دہلوی رکھا۔ ممتاز جہاں دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔ اس کے والد پشاور میں ایک مٹی کے برتن بنانے والے کے پاس کام کرتے تھے اور اس سلسلے میں وہ مٹی کے برتن لے کر راولپنڈی اور پنجاب کے شہروں میں جایا کرتے تھے لیکن خاندان کا گزارا نہیں ہوتا تھا۔ اس لیے وہ پورے خاندان سمیت دہلی آگئے، یہاں انھوں نے کئی سال تک رکشہ چلایا۔ ممتاز کا اپنے گیارہ بہن بھائیوں میں پانچواں نمبر تھا۔ ایک دن وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ وہاں سے ایک فقیر گزرا۔ اس نے...
دیواستبداد کی بات تو ہوگئی جو جمہوری قبا میں پائے کوب ہے۔77سال سے ناچ رہا ہے گارہا ہے اور مستقل جمہوری خاندان کی چار چار پشتوں سے ’’داد‘‘ پارہا ہے اور اس کا جو نتیجہ نکل رہا ہے۔ اس پر بیچارا دانشور لطیفے کا الٹ سنا رہا ہے، کہتا ہے پس چہ باید کرد۔اب تھوڑی سی بات آزادی کی نیلم پری کی بھی ہوجائے۔ اس بیچاری کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے جو ’’سچ‘‘ کے ساتھ ہوا تھا۔جب جھوٹ نے تالاب میں نہاتے ہوئے اس کا لباس چرا لیا تھا۔ اور سچ کے لباس میں شہرجاکر خود تو حاکم شہر بن گیا اور بیچارا سچ تالاب میں حیران وپریشان بیٹھا ہے ۔ اگر جھوٹ کا چھوڑا ہوا لباس پہن کر...
قوموں کی زندگی عروج و زوال سے عبارت ہوتی ہے۔اس میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔جاندار قومیں مشکلات پر قابو پا کر دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل کر کے رہتی ہیں۔ ہمارے خطے یعنی برصغیر میں ہندوستان ایک بڑی اکائی ہے۔اگر اس کی آبادی موجودہ شرح سے بڑھتی رہی تو عین ممکن ہے اگلے تیس سال میں یہ آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ جائے۔ہندوستان صنعت و حرفت میں بھی بہت پیش رفت کر چکا ہے۔ اس ملک کا رقبہ بھی بہت زیادہ ہے۔دنیا کے کئی ممالک اس میں سما سکتے ہیں۔یہ ملک ایک بڑی فوج رکھتا ہے۔اس کی فضائیہ کے پاس چند جدید ترین طیاروں کے ساتھ کوئی ایک ہزار...
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔ شدید بارشوں، بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے پنجاب میں تباہی مچا دی ہے، درجنوں دیہات راستے، عمارات ڈوب گئی ہیں، لاہور سے سیالکوٹ کے لیے ٹرین سروس بند کردی گئی ہے، مزید پانچ اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی۔ جب بھی پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا موسم آتا ہے تو بھارت ہمیشہ کی طرح اپنی منافقانہ دشمن...
ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری نامی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا تاہم وہ خود اس تعداد سے لاعلم نظر آتی ہیں۔ دوران تفتیش انہوں نے حیران کن انداز میں کہا کہ ’جھے یاد نہیں کتنے لوگوں کو مارا، شاید 13 یا 15 ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری پر الزام ہے کہ وہ عمر رسیدہ اور تنہا مردوں سے شادی کرتی تھیں اور کچھ ہی عرصے بعد انہیں زہریلی ادویات، نشہ آور گولیاں، ذیابیطس کی دوائیں، صنعتی الکحل کھلا کر یا تکیے...
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم احکامات پر حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور کر دی ہے۔ اب فائبر آپٹک اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی تنصیب کے لیے ‘رائٹ آف وے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ وزارت ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے وزیراعظم کی ہدایت پر یہ چارجز فوری طور پر ختم کر دیے ہیں، جس سے پورے ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی رفتار میں نمایاں تیزی آئے گی۔ واضح رہے کہ ’رائٹ آف وے‘ وہ فیس ہوتی ہے جو سرکاری یا نجی زمین کے استعمال کے بدلے لی جاتی ہے، تاکہ اس پر فائبر کیبل، پائپ لائن یا کوئی اور بنیادی ڈھانچہ نصب کیا جا سکے۔...
اوسلو پولیس کے مطابق ناروے میں ایک 18 سالہ نوجوان، جسے ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نوجوان نے ہفتہ کی شب اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نبرس جوہار کو قتل کیا، جہاں مقتولہ اسٹاف ممبر جبکہ ملزم رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: نائیجر: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، بازار و گھر نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ نوجوان نے مسلمانوں کے خلاف خیالات ظاہر کیے تھے اور اُس نے بتایا کہ وہ ہونے فوس کی ایک مسجد پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا جو...
سماج کے اصول وقت کے تابع ہیں۔ وقت بدلتا ہے تو اصول بدلتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرہ بھی بدل جاتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف خیالات یا نظریات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ معاشرتی اکائی یعنی میاں بیوی کے تعلق اور روزمرہ کے طور طریقوں پر بھی اپنا بھرپور اثر ڈالتی ہے۔ کچھ سال پہلے جو الفاظ سننے میں بھی نہیں آتے تھے، آج روز خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مجھے اپنے دادا اور نانا کا گھر یاد ہے، جہاں مردانہ اور زنانہ حصے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ میاں بیوی کے مشترکہ بیڈروم کا اُس وقت کوئی تصور نہ تھا۔ ان کی الگ الگ چارپائیاں اور کمرے ہوا کرتے تھے۔ البتہ کھانے کی محفلیں خاندان کو...
امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔ The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year. Water in hydraulic fluid froze resulting in landing gear issues, and further the gear strut did not fully extend leading to the weight on...
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل رکھا ہے۔ منیب بٹ نے لکھا کہ امل اور میرال بھی بڑی بہنیں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے نومولود کیلیے پیغام لکھا کہ نیمل تمھاری آمد کا لمحہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اب تم اس دنیا کو اپنے جادو سے سحر انگیز کرو، تمھارے...
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انڈین فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چند روز قبل بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے قریبی دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس وقت مزید بڑھ گیا جب متاثرہ نوجوان بار سے نکل کر اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کے...
سڈنی میں میرے ایک قریبی دوست ہیں، سہیل بھائی۔ وہ خود کو فیصل آبادی کہتے ہیں، مگر میں انہیں ہمیشہ ’لائل پوری‘ کہہ کر پکارتا ہوں، کیونکہ وہ شریف النفس اور لائل انسان ہیں۔ ملکی سیاست میں ہمارے نظریات یکسر مختلف ہیں۔ وہ خان صاحب کے دیوانے ہیں اور میں پاکستان کی ساری شخصی قیادت کا سب سے بڑا ناقد۔ مگر اختلاف کے باوجود ہم ایک دوسرے کی بے پناہ عزت کرتے ہیں اور کبھی کبھار ایک دوسرے کے ساتھ الجھ کر سیاسی اختلافات کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ یہ سب فطری ہے، کیونکہ ہم باشعور انسان ہیں، اور ایک دوسرے کو سپیس دینا جانتے ہیں۔ گزشتہ شب میں سہیل کے ہاں ڈنر پر مدعو تھا۔ کھانے کے دوران پاکستان...