جعفرایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس ،5ایکسپلو سوز استعمال ہوئے : ڈی آئی جی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے انکشاف کیا کہ جعفر ایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور 4 سے 5 ایکسپلوسوز استعمال کیے گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے جعفر ایکسپریس دھماکے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے پلان کیا گیا تھا، جبکہ ریلوے پٹریوں کی نگرانی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے جعفر ایکسپریس میں جیمرز لگانے کی بھی سفارش کر دی۔ اجلاس میں ریلوے کی زمینوں اور پراپرٹیز کے استعمال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ وزارت نے پہلی بار لینڈ اینڈ پراپرٹی ڈائریکٹوریٹ کے تحت باقاعدہ کام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان پراپرٹیز کی لیز مدت 33 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے، جس سے ریلوے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وی آئی پی سیلون کے استعمال کے معاملے پر بھی بحث ہوئی، جس پر حکام نے بتایا کہ سیلون کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اسلام آباد سے کراچی تک سیلون کا کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس میں دس مسافر ایک ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ مزید برآں کراچی پورٹ سے پیپری تک فریٹ کوریڈور منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ ابتدائی سرمایہ کاری 40 کروڑ ڈالر متوقع ہے۔ رکن صادق علی میمن نے ذیلی کمیٹی میں شامل نہ کیے جانے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
گوگل اکاؤنٹ بھول گئے یا ہیک ہو گیا؟ ریکوری اب آسان ہے
اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے یا پاس ورڈ یاد نہیں آ رہا تو گھبرانے کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔ گوگل نے اکاؤنٹس کی حفاظت اور ریکوری کو آسان بنانے کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں’’ریکوری کانٹیکٹس‘‘ شامل ہے — یہ طریقہ کار کسی حد تک گیم شو کے لائف لائن کی طرح کام کرتا ہے جہاں آپ ایک قابلِ اعتماد دوست یا رشتہ دار کو شامل کرتے ہیں۔
ایک بار کانٹیکٹ شامل ہو کر دعوت قبول کر لے تو جب آپ ریکوری کی کوشش کریں گے تو آپ کوAsk your friend to help you sign nکا آپشن دکھے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کے منتخب کردہ شخص کو اپنے ڈیوائس پر پرومپٹ ملے گا؛ جب وہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرے گا تو آپ دوبارہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، مگر جب ملے گا تو آپ اسے گوگل اکاؤنٹ > سیٹنگز > سیکیورٹی میں فعال کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں گوگل فون نمبر کے ذریعے ریکوری کا ایک نیا آپشن بھی لا رہا ہے جس میں سابقہ ڈیوائس کا PIN یا پیٹرن درکار ہوگا، تاکہ ریکوری زیادہ محفوظ رہے۔