راولپنڈی:

پنجاب بھر میں سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ طالبات کی سیکیورٹی کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور روزانہ اسکول بیگز کی چیکنگ ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت اسکول آنے والے تمام طلباو طالبات کے حفظ ماتقدم کے طور پر اسکول بیگز کی روزانہ چیکنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خطرات کے باعث صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی سیکیورٹی نظام فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس کے تحت چوکیدار اور سیکیورٹی گارڈز چیکنگ کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کریں گے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کو سیکیورٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا، اسکولوں میں پستول، بندوقیں، چھریاں اور قینچیاں لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ تمام اسکولوں میں سیکورٹی الارم نظام فوری فعال کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسکولوں میں

پڑھیں:

سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 232 کیسز رپورٹ

سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہو چکی ہے۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 2432 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 232 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آنے والی انٹر سٹی بسوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
  • پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع
  • گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری
  • پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد
  • پنجاب ، بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر تا 11جنوری ،شیڈول جاری
  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ شیڈول جاری
  • سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 232 کیسز رپورٹ
  • سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے، صدرمملکت