باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو
پڑھیں:
بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی
خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دہشتگردوں نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنوں فائرنگ میرانشاہ