باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج کی بزدلانہ خود کش حملہ کی ناکام کوشش
’جیو نیوز‘ گریبشمالی وزیرستان میں گزشتہ روز کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بھرپور ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔