پاکستان کا افغانستان سے دہشت گرد گروہوں کیخلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔
مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہوگی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور کہا ہے کہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہیں، پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرامن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔