کراچی؛ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
کراچی:
ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق اہم شاہراہ پر جمع گندے پانی کی وجہ سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے برہمی کا اظہار کیا اور مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے کا حکم واٹر بورڈ
پڑھیں:
کراچی میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کیلئے نقصان دہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کیلئے نقصان دہ تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کارروائی کے دوران ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا، عدالتوں اور ٹریبونل کے ذریعے ملوث افراد پر مقدمات چلیں گے۔