جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح و شام دونوں شفٹوں کے پیپر ملتوی کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی کر دیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح و شام دونوں شفٹوں کے پیپر ملتوی کیے گئے ہیں۔ میٹرک سیکنڈ اینول کے انگریزی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ کے مطابق اٹک، چکوال، راولپنڈی، تلہ گنگ اور مری میں امتحان مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔ اور امیدواران اپنے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپر ملتوی کے مطابق
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔