سوڈان: الفاشر پناہ گزین کیمپ حملے میں 17 بچے ہلاک، یونیسف کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں پناہ گزینوں کے مرکز پر حملے میں کم از کم 17 بچوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گاہوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
یونیسف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ڈارفر سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی پناہ گاہ 'دارالارقم' پر کیا گیا جس میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سوڈان کی مسلح افواج کے خلاف برسرپیکار ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو اس حملے کا زمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ Tweet URLفریقین میں اپریل 2023 سے لڑائی جاری ہے جس کے نتیجے میں سنگین انسانی بحران نے جنم لیا ہے اور کروڑوں لوگ بھوک، افلاس اور بے گھری کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچوں اور خاندانوں پر حملہ ایک ہولناک المیہ ہے جو پہلے ہی پناہ کی تلاش میں تھے۔ بچوں کا قتل اور انہیں زخمی کرنا ان کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
محاصرہ، بمباری اور قحط'آر ایس ایف' نے الفاشر شہر کو گزشتہ 500 روز سے محاصرے میں لے رکھا ہے جہاں شہریوں کی نقل و حرکت، خوراک، پانی اور طبی سہولیات تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔
بڑی تعداد میں بچے شدید حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور شہر کو بارہا بمباری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے ان کے حالات زندگی مزید ابتر ہو گئے ہیں۔شمالی ڈارفر کے کئی علاقوں میں قحط کی کیفیت ہے جہاں غذائی تحفظ اور بچوں کی صحت کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ لوگ نہایت قلیل خوراک پر گزارا کر رہے ہیں اور بچوں میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
طبی حکام کے مطابق، بھوک اور بیماریوں کے باعث قابل انسداد اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔امدادی قافلوں کی لوٹ مار، راستے بند ہونے اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث مستقل بنیاد پر مدد پہنچانے کی کوششیں انتہائی مشکل ہو گئی ہیں۔ یونیسف نے الفاشر میں فوری جنگ بندی، شہر کا محاصرہ ختم کرنے اور نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے لیے محفوظ راستوں کی فراہمی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانے اور شہریوں پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
روس کے یوکرینی دارالحکومت کیف پر فضائی حملے، 6 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرین کے دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے رات گئے کیف میں شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم دو عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ادھر یوکرین کی جانب سے بھی روس پر جوابی حملہ کیا گیا، جس میں 3 روسی شہری ہلاک اور 10 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات روسی فورسز نے یوکرین کے 249 ڈرونز مار گرائے۔